ہونٹ اس کے اناری ہیں
گال ہیں اس کے یا
دو سیب۔ قند ھاری۔ ہیں
٭
اک خواب ہے جندڑی کا
رس بھری لڑکی ہے
یا آم ۔ہے سندھڑی ۔ کا
٭
ان آنکھوں کی مغروری
ہوش اُڑا ڈالے
وہ شربتِ ا نگو ر ی
٭
خوشبو انناس ایسی
میٹھے سے لہجے
میں ، باتیں کھٹاس ایسی
٭
سوہنی ہے ۔ یا ۔ہیر ہے وہ
اتنی ہے مجھ کو خبر
جنت کا ۔۔انجیر ہے۔ وہ
٭
وہ میٹھی کھجور بھی ہے
اونچی مگر اتنی
میری پہنچ سے دور بھی ہے
٭٭٭