بچپن کا زمانہ تھا
تتلی کے رنگوں
سے لکھا فسانہ تھا
٭
چمبیلی کی کلیاں تھیں
اپنی جوانی تھی
او رشہر کی گلیاں تھیں
٭
رنگت مِرے خوابوں کی
اُس کے بدن میں ہے
خوشبو ۔سی ۔گلابوں کی
٭
مستی ہے ہواؤں میں
رات کی رانی کی
خوشبو ہے فضاؤں میں
٭
رُت آ گئی پھولوں کی
جان کے ہوتی ہوئی
معصوم سی بھُولوں کی
٭
پھولوں سے بھرا آنگن
جیسے کسی الہٹر
دوشیزہ ۔کا ۔ہو۔ جوبن
٭٭٭