مل خاک نشینوں سے
چاند طلوع ہوتے
ہیں جن کی جبینوں سے
٭
سورج ان ہاتھوں میں
اور ستاروں کے
اَسرار ہیں باتوں میں
٭
لمحات۔ دُعاؤں۔ کے
رقص کناں منظر
وہ ۔کابکشاؤں۔۔ کے
٭
٭
گوخاک پہ رہتے ہیں
لیکن دیکھو تو
افلاک ۔۔پہ رہتے ہیں
٭
اُلجھے جو فقیروں سے
یوں سمجھو الجھے
اپنی ۔تقدیروں ۔سے
٭
جھُک آئے فلک سائیں
دیکھی تھی ہم نے
بس ایک جھلک سائیں!
٭٭٭