زندگی کے سفر میں ساتھ ہو تم
میرا دل، میری کائنات ہو تم
دیکھ کر جس کو دیکھتی ہی رہوں
وہ سحر وہ حسین رات ہو تم
تم ہی سب کچھ ہو جو بھی کچھ ہو مرے
میری جیت اور میری مات ہو تم
دل ہو بیکل جو بات سننے کو
وصل کی، پیار کی وہ بات ہو تم
جس سے روشن ہو یاد کا آنگن
ہاں ستاروں کی وہ برات ہو تم
تم سے دُوری کا کس طرح سوچوں
اے مری جاں! مری حیات ہو تم