واٹس ایپ
کیسی ظالم ایپ ہے
میسج کرنے والا منتظر رہتا ہے
کہ کب اس کی بے چینی پہ نیلا مارک آئے
اور جو میسج اوپن نہیں کیا جاتا
گویا باور کرا دیا جاتا ہے
کہے ، لکھے گئے لفظ کیسے اکارت جاتے ہیں
ٹکنالوجی کے اس جدید نظام میں
کیٹگریز کے حساب سے حیثیت کا تعین کردیا جاتا ہے
اور غرور ،
غرور کا کیا ہے
وہ واٹس ایپ جیسی ایپ پہ بھی روا رکھا جاسکتا ہے
کہ کوئی پکارتا رہے
اور اسے سننے لائق نہ سمجھا جائے