مِرے عہدِ سِتم پرور
مِری تعظیم مت کرنا
مجھے تسلیم مت کرنا
مجھے تسلیم کرنے سے
مِری تعظیم کرنے سے
تِرا قد گھٹ بھی سکتا ہے
تِرا دل پھٹ بھی سکتا ہے
پَہ اک احسان کر دینا۔۔
مِری طرح کسی کو بھی
رویوں اور لہجوں کی۔۔
اَنی پر ٹانکنا مت یوں
بھلے تعظیم مت کرنا
بھلے تسلیم مت کرنا
کسی بے بس مسافر کو
وسائل اور مسائل میں
کبھی تقسیم مت کرنا