یہ علم لاجواب ہے ترقیوں کا باب ہے
وہی تو کامیاب ہے جو شائق کتاب ہے
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
قریب آؤ علم کے کہ گیت گاؤعلم کے
ہر کسی کے دل میں تم دیے جلاؤ علم کے
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
علم پاتے جاؤ تم سیڑھی چڑھتے جاؤتم
راستے پہ علم کے آگے بڑھتے جاؤ تم
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
یہ علم ایک روشنی مٹائےگی جوتیرگی
دور ہوگی بے کسی لائے گی وہ صبح نئی
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
جہل مٹاؤ دوستو کہ علم پاؤ دوستو
ہے علم کی نئی صدی یہ گنگناؤ دوستو
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
صلائےخاص وعام ہے یہ وقت کاپیام ہے
یہ علم جس کےپاس ہے وہی تونیکنام ہے
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو