میں تو محبت ہوں ۔
محبت کو زوال نہیں ۔ ۔ ۔
میں بارش کی برستی بوند نہیں ۔ ۔
جو برس کر تھم جاتی ہے ۔ ۔ ۔
میں خواب نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
جسے دیکھا اور بھلا دیا ۔ ۔ ۔
میں شمع نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
جسے پھونکا اور بجھا دیا ۔ ۔
میں ہوا کا جھونکا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
جو آیا اور گزر گیا ۔ ۔
میں چاند بھی نہیں ۔ ۔ ۔
جو رات آئی اور ڈھل جائے۔ ۔ ۔
میں تو وہ احساس ہوں۔ ۔ ۔
جو تجھ میں لہو بن کر گردش کرے۔ ۔
میں تو وہ رنگ ہوں ۔ ۔ ۔
جو تیرے دل پہ چڑھے تو کبھی نا مٹے
میں وہ گیت ہوں ۔ ۔ ۔ ۔
جو تیرے لبوں سے جدا نا ہوگا ۔ ۔
خواب،عبارت،ہوا کی طرح ۔
چاند بوند ،شمع کی طرح ۔ ۔
میرے مٹنے کا سوال ہی نہیں ۔ ۔
کیوں کہ میں تو محبت ہوں۔ ۔ ۔
اور محبت کو زوال نہیں ۔ ۔