دین سے غافل ہوئے،ازحدہوئےنادان دیکھ
بٹ گئےفرقوں میں یوں اپنا کیا نقصان دیکھ
پاسبانان حرم کیوں عصبیت سے بٹ گئے
مٹ گئی طرزِ مروت ہم بنے حیوان دیکھ
کیوں بڑھی ازحد کدورت درمیان مسلمیں
کیا بتاتا ہے سبب اس کا ذرا قرآن دیکھ
ملت بیضا کو کر دے یا الہٰی متحد
عالم اسلام کے دل کا ہے یہ ارمان دیکھ
قوم مذہب سےہےمذہب جونہیں تم بھی نہیں
حضرت اقبال کا فرمان عالی شان دیکھ
کل مسلم اخوۃ کا درس جو ہم کو دیا
اس معلمؐ کا ہے ہم پرکس قدر احسان دیکھ
یہ ہے اپنی بدنصیبی ہم بھلا بیٹھے سبق
رہنما کی بات نہ مانی ہوا نقصان دیکھ
چاہیے نعمان! ہم کو دین پر کرنا عمل
پست ہم کو کر چکا ہے دین کا فقدان دیکھ