"کیے ہیں جو تو نے کرم، میرے مولا!
ہے محفوظ میرا بھرم، میرے مولا!
میں جب بھی پکاروں تری رحمتوں کو،
تو سب، دور ہوجائیں غم میرے مولا!
فقط ذات واحد ہے "تیری" جہاں میں
"تو" قائم سدا دم بدم، میرے مولا!
تیری اک نگاہ کرم نے بھلائے
زمانے کے سارے ستم، میرے مولا!
بس اک ذات اقدس کے بل پہ، جہاں کے
سبھی توڑ ڈالے صنم، میرے مولا!