اردو زبان میں شائع شدہ احمد منیب کی زیر ارادت رسالہ مینارِ اُردو فروری ۲۰۲۲ء اب پنجند ویب سائٹ اور پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ڈالی ڈالی لہراتی ہے
مستی میں جھومے جاتی ہے
نازک رنگوں والی تتلی
بس کچھ دن ہی جی پاتی ہے
پھولوں کو جب جب چومے وہ
خوشبو سے بن مہکاتی ہے
ڈرتی ہے پر چھل جانے سے
کانٹوں سے دوری بھاتی ہے
وه اس کچھ دن کے جیون میں
کتنی صدیاں جی جاتی ہے