مجھے ارسل سے ملنا ہے
تماری ہمّت بھی کیسی ہوئی یہاں آنے کی پوجا ؟؟
نیلم نے غصے سے پوچھا
پلیز نیلم مجھے ارسل سے ملنا ہے
پوجا بے بسی سے التجا کر رہی تھی
کیا کام ہے تمیں ارسل سے ؟؟
منّت جو اندر داخل ہورہی تھی پوجا کو دیکھ کر حیرت سے پوچھا
منّت پلیز ۔۔۔پوجا نے ہاتھ جوڑے
تو ارسل نے اپنے روم سے نکلتے ہوے پوجا کو دیکھا
پوجا تم ؟؟؟
ارسل نے پہلی سیڑ ھی پر ھی کھڑے ہوئے کہا ۔۔
ارسل مجھے تم سے بات کرنی ہے پوجا نے ایک قدم اگے بڑھایا ۔۔
اوکے اوپر آجاؤ ۔۔
ارسل نے سنجیدہ لہجے میں کہا
تو منّت اور نیلم حیران ہوئی
جبکہ پوجا فورا ارسل کی جانب گئی
ارسل نے بیٹھنے کا اشارہ کیا
پر پوجا فورا ہاتھ جوڑے ارسل کے سامنے آئی
ارسل ۔۔
مجھے مہک نے بتایا کہ ضیاء پکڑا گیا ہے
پلیز مجھے بتاؤ کہاں ہے سب وه لڑکیاں ؟؟؟
پلیز ارسل بتاؤ ؟
پوجا کے آنسو نکلنے لگے
کیوں ؟؟؟ تا کہ تم دوبارہ اپنے گرو دیو کو انفارم کر دو
پر افسوس پوجا ۔۔
اب یہاں سے تم کہی اور نہیں بلکہ سیدھا جیل جاؤ گی
اور ساتھ ھی تمارے گرو دیو بھی
ارسل نے صوفے میں بیٹھ کر اطمینان سے کہا
نہیں ارسل تم غلط سمجھ رہے ہو
ان میں میری بہن انجو بھی ہے
گرو دیو تو مجھے بھی مارنا چاہتا تھا
میں وہاں سے بھاگ نکلی
میرا یقین کرو ارسل ۔۔
پوجا اب ارسل کے گھٹنے کے پاس ہاتھ جوڑے زمین پر بیٹھی تھی
ارسل نے غور سے پوجا کو دیکھا
مجھے تمارے آنسو آج پہلی بار سچے لگے پوجا
پوجا نے ارسل کو التجا نظروں سے دیکھا
اوکے پوجا چلو ۔۔ارسل کھڑا ہوا تو پوجا ایک دم اٹھی اور اپنے آنسو صاف کئے
ارسل پوجا کے ساتھ سیڑھیاں اترا
منّت سوالیہ نظروں سے ارسل کو دیکھ رہی تھی
پر ارسل نے منّت کی سوالیہ آنکھیں دیکھی تو اسے لگا کہ منّت کے شک کو ابھی دور نہیں کیا جا سکتا ابھی اسے پوجا کے ساتھ نکلنا تھا
سو پوجا کے ساتھ نکل گیا
منّت کی آنکھ سے ایک آنسو ٹوٹا
اور پوجا اور ارسل کو ایک ساتھ کار میں بیٹھتے دیکھا
تو دروازہ کھٹ سے بند کیا
دروازے کی آواز ارسل کے کانوں میں پر چکی تھی
اب ارسل کو منّت پر افسوس بھی ہو رہا تھا کہ بس اتنا بھروسہ ہے اسے ؟؟؟
بس یہی تھا یقین ؟؟
ارسل نے کار اپنی منزل کی طرف دوڑائی
ہاں زین بولو
ارسل پوجا کے ساتھ ہوسپٹل پہنچا
تو زین سے مخاطب ہوا جو اس وقت ڈاکٹر سے بات کر کے اسی کی طرف آرہا تھا
ارسل ۔۔کچھ لڑکیوں کی حالت بہت خراب ہے
دو لڑکیوں کے گھر والوں کے بارے میں پتا چل چکا ہے
بہت سمجھا کر انھیں بیجھا ہے
ہممم گڈ زین ۔۔
یہ بتاؤ کسی کو انکے بارے میں خبر تو نہیں ہوئی ؟
ارسل ساتھ ساتھ چلنے لگا
نہیں ارسل ۔۔کسی میڈیا کسی اخبار۔۔ ٹی وی ۔۔سوشل میڈیا
سب کو دور رکھا ہوا ہے انکی عزت ہمارے لئے بہت قیمتی ہے جیسے جیسے تم نے کہا ویسا ھی ہوا
پوجا سن کر شرمندہ بھی ہورہی تھی
پر اس سے زیادہ اسے انجو کی فکر تھی
پوجا نے غور سے جائزہ لیا تو وه کوئی ہوسپٹل نہیں تھا
ارسل یہاں تو کوئی بھی مریض نہیں ہے پوجا نے ارسل کو حیرت سے دیکھا
تو ارسل کوریڈور سے ہوتا ہوا دائیں طرف گیا
یہ ہمارے انڈر میں اتے ہیں یہی سمجھ لو سیکرٹس روم ہیں یہ ہمارے
کیوں کہ اگر ہم ان کو کسی اور ہوسپٹل میں لے کر جاتے تو یہ خبر آگ کی طرح پھیل جاتی اور یہ دنیا بھر میں رسوا ہوجاتی
ارسل نے ان لڑکیوں کو دیکھ کر کہا جن کا وجود مشینوں میں جکڑا ہوا تھا
پوجا کی نظر انجو پر پڑی تو بجلی کی رفتار سے بھی تیز انجو کی طرف لپکی ۔۔
انجو ۔۔آنکھیں کھولو انجو ۔۔میں پوجا
انجو بیس سال کی تھی پوجا سے پانچ سال چھوٹی
جیسے ھی انجو نے پوجا کے لمس اپنے ہاتھ اور چہرے پر محسوس کئے
انجو کو ہوش آنے لگا
یہ دیکھ کر زین اور ارسل بھی انجو کے قریب آے
انجو آنکھیں کھولو ۔۔پوجا نے روتے ہوئے کہا
دھیرے دھیرے انجو نے اپنی آنکھیں کھولی ۔۔
د۔۔۔ی ۔۔د۔ ۔ی۔ ۔
دی ۔۔انجو نے ٹوٹا پھوٹا پوجا کو پکارا
ہاں انجو تماری دی تمارے پاس ہے
اکسجین ماسک میں انجو کی آواز صاف نہیں آرہی تھی
دی ۔۔گا۔۔گر۔۔گرو دیو ۔۔
نے میرے ساتھ ۔۔
انجو کی سانسیں تیز ہوئی
تو پوجا اور ارسل گھبرا گے
ڈاکٹر جو دور کھڑا تھا فورا انجو کی طرف آیا پر اس سے پہلے ڈاکٹر کچھ کرتا ۔۔
انجو اپنی زندگی ہار گئی
زندگی اور موت کی جنگ میں آخر کار موت جیت گئی
انجو ۔۔۔۔۔پوجا زور سے چلائی
انجو مجھے چھوڑ کر تم نہیں جا سکتی انجو ۔۔۔
پوجا حلق کے بل چلا رہی تھی
ارسل نے پوجا کو اس روم سے زبردستی باہر لے کر آیا
پوجا یہ نا جانے ایسی کتنی لڑکیاں اپنی زندگی اور عزت ہار بیٹھی تماری وجہ سے
جو درد تم لوگوں کو دیتی آرہی ہو وه درد تم سے بھلا کیسے دور رہ سکتا ہے
ارسل نے دکھ بھرے لہجے میں کہا
پوجا دیوار کے ساتھ لگتے ہوے زمین پر بیٹھتی چلی گئی
پوجا کا دل چاہا رہا تھا کہ زمین پھٹے اور وه زمین کے اندر سماں جاۓ
کچھ دیر چیخنے چلانے کے بعد پوجا ذرا خاموش ہوئی
ارسل زین سے کچھ بات کر کے دوبارہ پوجا کی طرف آیا
ارسل جہاں گرو دیو رہتا ہے وه جگہ اسکے تمام اڈے
سارے غلط کام
ہر وه انسان جس سے گرو دیو کا تعلق ہے
میں تمیں ایک ایک چیز بتاؤ گی
گرو دیو زندہ نہیں بچنا چاہیے
پوجا نے گرو دیو کے بارے میں ایک ایک لفظ نفرت سے کہا
اوکے ۔۔۔
ارسل نے بس ایک لفظ کہا تو پوجا حیران ہوئی
ارسل سزا تو مجھے بھی ہونی چاہیے
تمیں سزا ضرور دیتا اگر اللہ نے تمیں دی نا ہوتی
تمیں سزا مل چکی ہے عمر بھر کی سزا تماری بہن کی صورت میں ۔۔
اور رہی بات جیل جانے کی یا کوئی اور سزا
تو جب تمیں اللہ نے اپنی طرف لانا چاہا رہا ہے تو میں کیوں روکو تمیں ؟؟؟
ارسل نے مسکرا کر کہا
ہاں میں ایک آفیسر ہوں نظر ہوتی ہے میری ۔۔
جب تمارا دل قرآن پاک کی طرف آرہا ہے تو پوجا اسے روکو مت
ارسل نے پیار سے کہا تو پوجا نظریں جھکا گئی
اذان نے بتایا تھا مجھے جب تم مہک سے قرآن پاک سننے کیلئے کہہ رہی تھی
ارسل نے بتایا تو پوجا حیران ہوئی
ارسل میں کیسے مسلمان ہو سکتی ہوں
تمارا اللہ مجھے کیسے معاف کر سکتا ہے ؟
پوجا نے روتے ہوئے ارسل کو دیکھا
پوجا تم زبان اور دل سے اسلام قبول کر لو تو ہو جاؤ گی مسلمان
اور رہی بات معاف کرنے کی
تو ۔۔۔
ارسل ایک بار پھر مسکرایا
تو میرا اللہ غفور و رحیم بھی ہے
سچے دل سے معافی مانگو تو معاف بھی کر دے گا بس دوبارہ کبھی اس گناہ کی طرف مت آنا ۔۔
پوجا ۔۔نے آنکھیں بند کی
اور ارسل کو ہاں میں سر ہلایا ۔۔۔
ارسل نے وضو کیا ۔۔۔
اور پوجا کو وضو کا طریقہ بتایا
دونوں با وضو ہوکر آمنے سامنے بیٹھے
ارسل نے تعوز پڑھایا
اور پھر تسمیہ ۔۔
پوجا نے ائستہ ائستہ لفظ ادا کئے
اور پھر پہلا کلمہ پڑھایا
سمجھ آئی کیا پڑھ رہی ہو تم ؟ ارسل نے دھیمے لہجے میں پوچھا
پوجا نے نفی میں سر ہلایا
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور حضرت محمد ؐ اللہ کے رسول ہے
پوجا کی آنکھوں سے آنسو ایک بار پھر نکلنا شروع ہوے
اللہ کی طرف سے پوجا کا دل نرم پر رہا تھا
ارسل نے چھ کلمے پڑھاے
پوجا روتے ہوئے پڑھتی گئی
پھر آخر میں پوجا نے ارسل کو گھیلی آنکھوں سے دیکھا
ارسل ایک بار پھر سے پڑھاؤ
پوجا نے بھاری آواز میں کہا تو ارسل نے ہاں میں سر ہلایا ۔۔
ارسل نے دوبارہ پڑھنا شروع کیا
پوجا پیچھے پیچھے پڑھتی گئی
اب تم مسلمان ہو گئی
اللہ تعالیٰ نے تمارے اندر اپنا نور ڈال دیا ہے
اس لئے اب سے تمارا نام نور ہے
پوجا کو اپنا نام بہت پیارا لگا
نور باقی تمیں قرآن پاک مہک بھابھی بہت اچھے سے سمجھا دے گی
ارسل نے نیۓ نام سے پوجا کو پکارا
ایک اور ریکوسٹ کر سکتی ہوں ارسل ۔۔۔
ہاں بلکل بولو ۔۔۔
مجھے مہک سے بات کرنی ہے بات کروا دے گے یہ خبر مہک کو دینا چاہتی ہوں
پوجا نے نظریں جھکا کر کہا
اوکے ۔۔ارسل نے جیب سے موبائل نکالا
مہک بھابھی کا تونمبر نہیں پر اذان کا ہے وه کروا دے گا بات
ارسل نے اذان کا نمبر ملایا
اذان ۔۔کیسے ہو
یار مہک بھابھی ہے ؟؟؟
ہاں ہے مہک یہی ہے خیریت تم نے کیا بات کرنی ہے ارسل ۔۔۔
اذان کو حیرت ہوئی
نہیں یار مجھے نہیں پوجا کو کرنی ہے
ارسل نے کہہ کر موبائل پوجا کو دیا
کیا میں مہک سے بات کر سکتی ہوں ؟؟
پوجا نے اذان سے پوچھا
ارسل پاس ھی ہے پوجا کے ۔۔اس لئے کچھ غلط تو ہو ھی نہ سکتا
مہک کی بات کیا کروا دوں
اذان نے ایک منٹ سوچ کر فیصلہ کر ھی لیا
اذان جانتا تھا کہ ارسل نے اگر بات کروانی چاہی تو پھر سمجھو سب ٹھیک ہے ورنہ وه پوجا کو ہم سے دور رکھتا ۔۔
اذان نے فون مہک کو دیا
السلام عليكم ۔پوجا ۔۔۔
وعلیکم السلام مہک ۔۔میں پوجا نہیں نور ہوں ۔۔
مہک سن کر حیران ہوئی
کیا مطلب میں سمجھی نہیں
پوجا نے ایک لمبھی سانس لی
مہک ۔۔میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وه اکیلا ہے
اسکا کوئی شریک نہیں
پوجا کے ساتھ ساتھ اب فون کے دوسری طرف مہک بھی کپکپا رہی تھی
میں گواہی دیتی ہوں کہ حضرت محمد ؐ اللہ کے بندے اور رسول ہیں
نور زورو قطار رونے لگی
نور ماشاءالله ۔۔مہک نے لرزتے ہونٹ سے کہا
کیا آپ مجھے قرآن پاک سیکھاے گی ؟
بلکل نور بلکل سکھاؤ گی مہک نے خوشی سے کہا
تو نور نے کپکپاتے ہاتھوں سے موبائل ارسل کی طرف بڑھایا
تھنک یو ارسل یہ سب تماری وجہ سے ہوا
نہیں نور شکر ادا اللہ کا کرو جس نے تمیں اپنے راستے پر ڈال دیا
جس نے تمیں ھدایت دی ۔۔
نور ہاتھ جوڑ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے لگی
چلو اب مجھے گرو دیو کے بارے میں انفارم کرنا ہے پولیس کو ۔
تم مجھے ڈیٹیل دو ۔۔
ارسل نے زین کو بو لایا
پوجا نے ساری انفارمیشن دی
تو ارسل اور زین اپنے پلین کو انجام دینے لگے