نتیجہ فکر: معروف شاعر، ادیب، ہمہ جہت تخلیق کار ۔جاوید پارس (جنرل سیکریٹری فروغِ ادب حیدر آباد )
دو حرف حرف کہانی سنا امین
پھر حرف حرف روشنی ہم کو دکھا امین
روشن چراغِ راہ اندھیروں کو ختم کر
ظلمت کدے میں چار طرف جھلملا امین
تجھ کو نوازتی ہی رہے یہ حسیں بہار
خوشبو گلاب اور مہکتی ہوا امین
کوئی نہیں جو اس کے مقابل کھڑا رہے
ہر پل مخالفین پہ چھایا رہا امین
الفاظ بھول جائیے لہجہ ہو زیر غور
افکارِ یارِ من کی طرح سے کھلا امین
لکھنا تمام کاروائی سخن شناس
کہنا بڑے کمال سے پارس بنا امین