نایاب اور عمار کی بھی شادی کی ڈیٹ وہی تھی جو ولید اور ماہم کی رکھی گئی تھی ۔۔۔
سب شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔۔۔ولید کا تو بس نہیں چلتا تھا وہ ہر چیز ماہم کے لیے خرید لے ۔۔۔
ولید کا آج بہت دل کر رہا تھا ماہم سے بات کرنے کو۔۔پر وہ جانتا تھا ماہم شادی سے پہلے بات نہیں کرے گی ۔۔۔نا چاہتے ہوۓ بھی ولید نے ماہم کو کال کی ۔۔۔
ماہم نے کال اٹھتے ہی سلام کیا ۔۔۔
کیسی ہیں آپ ۔۔۔؟؟ولید نے جھجکتے ہوۓ پوچھا۔۔۔
ٹھیک ہو سر ۔۔۔ماہم بھی اس سے بات کرتے ہوئے گھبرا رہی تھی ۔۔۔
ماہم پلیز آپ مجھے سر تو مت کہے ۔۔اب تو آپ نے میرا آفس بھی چھوڑ دیا ہے ۔۔۔
جی سر مجھے عادت ہوگئی ہے بس اسلیے ۔۔۔ماہم نے بے دھیانی میں پھر اسے سر کہہ دیا تھا ۔۔۔
اچھا یہ بتائے آپ نے شادی کی شوپنگ کر لی ۔۔؟؟
میں بعد میں بات کرتی ہوں ۔۔ اللّه حافظ ۔۔۔
ماہم کے ایک دم کال کاٹنے پر ولید کو حیرانگی ہوئی ۔۔۔
عمار بھائی وہاں کیوں کھڑے ہیں ۔۔۔اندر آجاۓ ۔۔
وہ اصل میں تم فون پے ولید سے بات کر رہی تھی اسلیے میں نے سوچا کہ ابھی یہی روک جاتا ہوں ۔۔۔عمار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ۔۔۔
نہیں عمار بھائی ایسی کوئی بات نہیں ہے میں تو بس ۔۔۔ماہم گڑبڑا گئی ۔۔۔
اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کچھ دن بعد ویسے بھی تمہاری شادی ہے اسلیے تھوڑی بہت بات کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔عمار نے اسکی گھبراہٹ کو محسوس کرتے ہوئے کہا ۔۔
گڑیا ۔۔؟؟
جی بھائی ۔۔۔
بیٹا تمہے میں نے اپنی کزن نہیں بلکہ بہن سمجھا ہے ۔۔اور تمہے پتا ہے نایاب سے میں صرف اسلیے شادی کر رہا ہو کہ تمہارے دل سے یہ ڈر ختم ہوجاۓ کے تمہارے جانے کے بعد آیت اور ارمان کا خیال کون رکھے گا ۔۔۔نایاب بہت اچھی لڑکی ہے اور میں نے اسے بچوں کے بارے میں بتا دیا ہے اسے کوئی اعتراض نہیں ۔۔لیکن اگر تمہے کبھی بھی ایسا لگے کہ میں انکا خیال رکھنے میں ناکام رہا ہو تو تم جو فیصلہ کرو گی مجھے قبول ہوگا ۔۔۔
عمار بھائی مجھے آپ پے پورا یقین ہے اور میرے یقین کے لیے یہی کافی ہے کہ بچے میرے ساتھ نہیں آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔۔۔اور مجھے یقین ہے نایاب بھی ان سے بہت پیار کرے گی ۔۔۔
انشاءلله ۔۔چلو اب اٹھو میرے ساتھ ہم شوپنگ پے جارہے ہیں ۔۔۔نایاب نے کہا ہے کہ اسے تمہارے ساتھ شوپنگ کرنی ہے ۔۔۔
پر عمار بھائی مجھے کچھ نہیں چاہیے ۔۔۔
میں کہہ رہا ہو جلدی سے تیار ہو کر باہر آجاؤں میں گاڑی میں انتظار کر رہا ہو ۔۔۔کہتے ہوئے باہر کی طرف چل دیا ۔۔۔
*********
آج عمار کے نصیب میں نایاب لکھی جا چکی تھی ۔۔۔۔سب بہت خوش تھے شادی کا فنکشن سادگی سے کیا گیا تھا۔۔۔
عمار کمرے میں آیا تو نایاب آیت اور ارمان سے باتیں کر رہی تھی ۔۔۔وہ کچھ گھنٹوں میں ہی نایاب کے قریب ہوگئے تھے جیسے عمار نے بھی محسوس کیا تھا ۔۔۔
تو کیسی لگی آپکو آپ کی نئی ماما ۔۔۔عمار نے بیڈ پے بیٹھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔
ہماری ماما بہت پیاری ہے پاپا ۔۔۔اب آپ انکو بھیج کر نئی ماما تو نہیں لائے گئے نہ ۔۔؟؟آیت نے معصومیت سے پوچھا ۔۔۔
اس سے پہلے عمار کوئی جواب دیتا نایاب فوراً بولی ۔۔نہیں پاپا اب نئی ماما کبھی بھی نہیں لائے گئےاور اگر لائے بھی تو ہم انہے گھر سے نکال دے گے ۔۔۔نایاب عمار کو دیکھتے ہوئے بولی جو اسکی بات پر ہنس رہا تھا ۔۔۔۔
چلو آیت ارمان اپنے کمرے میں بہت دیر ہوگئی ہیں آپ نے سونا نہیں ہے کیا ۔۔؟؟پروین ان دونوں کو کمرے میں لینے آئی تھی ۔۔۔
نہیں نانوں ہمیں اپنی ماما کے پاس ہی رہنا ہیں دونوں نے یک زبان کہا ۔۔۔
آپ انہے ہمارے پاس رہنے دیں ۔۔۔نایاب مسکراتے ہوئے بولی ۔۔۔
نہیں بیٹا آج تم تھکی ہوئی ہوں آرام کرو ۔۔۔اور تم دونوں چلو یہاں سے ماما آپ کی یہی ہے آپکو کہی چھوڑ کر نہیں جاۓ گی ۔۔۔
ماما آپ ہمیں چھوڑ کر نہیں جاۓ گی نہ ۔۔؟؟ارمان نے پوچھا ۔۔
نہیں میری جان میں آپکو کہی چھوڑ کر نہیں جاؤ گی ۔۔۔نایاب اسکے سر پے پیار دیتے ہوۓ بولی ۔۔۔
ٹھیک ہے ہم پھر صبح آئے گئے ۔۔۔اللّه حافظ ۔۔
دونوں پروین کی انگلی پکڑ کر چل دیے۔۔۔۔
انکے جاتے ہی عمار نایاب کی طرف متوجہ ہوا جس کی آنکھوں میں نمی صاف نظر آرہی تھی ۔۔۔
کیا ہوا ہے آنکھوں میں آنسوں کیوں آگئے پچھتا تو نہیں رہی ۔۔۔
فضول باتیں مت کرو۔۔ میں تو بس یہ سوچ رہی ہو کے آیت اور ارمان اتنے پیارے ہیں تو اسما کس قدر خوب صورت ہوگی ۔۔۔
یہ سچ ہے نایاب وہ واقعی بہت پیاری تھی ۔۔جب جب میں اسے دیکھتا تھا تو نظر جھوکا لیتا تھا کہ کہی اسے میری نظر نا لگ جاۓ ۔۔۔تمہے پتا ہے کچھ لوگ بہت بد قسمت ہوتے ہیں جنہیں دنیا میں کوئی خوشی نہیں ملتی اسما بھی انہی میں سے تھی۔۔ میں نے اسے کبھی خوش نہیں دیکھا لیکن میں نے کبھی اسے مایوس بھی نہیں دیکھا ۔۔۔اسکی آنکھوں میں ایک امید کی کرن رہتی تھی ۔۔۔پر اسکی ہر امید پر پانی پھر گیا ۔۔۔عمار کو پتا ہی نہیں چلا کب اسکی آنکھوں سے آنسوں چھلک پڑے ۔۔۔عمار کو ایسے دیکھ کر نایاب تڑپ اٹھی ۔۔۔
عمار پلیز مت رو تم دیکھنا اس دنیا میں نہیں پر اگلی دنیا میں وہ ضرور خوش ہوگی ۔۔۔ہم بس اسکے لیے دعاہی کر سکتے ہیں۔۔ میں تم سے وعدہ کرتی ہو میں اسکے بچوں کو اپنی جان سے بھی زیادہ پیار دو گی انہے یہ کبھی نہیں لگے گا کہ میں انکی سگی ماں نہیں ہو ۔۔۔
میں جانتا ہوں اسلیے تو میں نے تمہارا انتخاب کیا ۔۔۔عمار اسکا ہاتھ پکڑتے ہوۓ بولا ۔۔۔
نایاب میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ مجھے تم سے محبت ہے ۔۔۔پر میں تمہے یہ ضرور کہو گا کہ میں تمہے محبت دینے کی کوشش کرو گا ۔۔۔۔
تم بس میرے ساتھ نبھاؤ ہم دونوں کے لیے میری محبت ہی کافی ہے ۔۔۔
نایاب کی بات پر عمار نے اسکے رخسار پر اپنی محبت کی مہر ثبت کی۔۔۔جس سے نایاب بلش کرنے لگی ۔۔۔
آج عمار اور نایاب کی ملن کی رات تھی ۔۔۔
**********
عمار کے ولیمہ والے دن ماہم کی بارات تھی۔۔۔ماہم کو پارلر سے تیار کروایا گیا تھا ماہم نے ریڈ کلر کا لہنگا پہنا تھا۔۔ جو اس پر بہت خوب صورت لگ رہا تھا۔۔نایاب نے پارلر جانے سے انکار کردیا تھا وہ چاہتی تھی کہ وہ ماہم کی بڑی بہن بن کر سارے انتظام سمبھا لے گی ۔۔۔
ولید نے سادہ سفید شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ پہنی ہوئی تھی جس میںوہ کسی ریاست کا شہزادہ لگ رہا تھا ۔۔۔اور چہرے کی مسکراہٹ اسے اور حسین بنا رہی تھی ۔۔۔۔
نکاح کا وقت آگیا تھا ۔۔
مولوی صاحب نے آصف سے اجازت لے کر ماہم کی طرف متوجہ ہوا ۔۔۔
ماہم عابد ولد محمد عابد آپکو ولید قاضی ولد قاضی احمد بیس لاکھ روپے سیکاراج میں قبول ہے ۔۔۔
ماہم کو اپنی دھڑکن روکتی محسوس ہوئی ۔۔۔۔
بولوں بیٹا ۔۔ آصف نے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا ۔۔۔
ماہم کانپتے ہوۓ ہونٹوں سے بولی ۔۔جی قبول ہے ۔۔۔
ماہم کے قبول ہے کہنے پر سب نے ایک دوسرے کو مبارک باد دینا شروع کر دی ۔۔۔۔
********
رخصتی کے بعد ماہم کو عمار کے کمرے میں بیٹھایا گیا ۔۔۔
ماہم ولید کا کمرہ دیکھ رہی تھی ۔۔جو انتہا کا خوبصورت تھا ۔۔۔ہر چیز سلیقے سے رکھی گئی تھی پورا کمرہ خوب صورت پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔۔۔کمرے میں اتنے پھول دیکھ کر اسے صباء کی بات یاد آئی کہ سر ولید کو پھول بہت پسند ہے ۔۔۔۔ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی کہ ولید اندر آتا نظر آیا اسے دیکھ کر ماہم نے فوراً نظریں جھوکا لی جسے ولید نے محسوس کر لیا تھا ۔۔۔اور اسے ماہم کی یہی ادا بہت پسند تھی ۔۔۔
ولید اپنی واسکٹ اتر کر ماہم کے قریب بیٹھ گیا ۔۔۔
کیسی ہیں ۔۔؟؟ولید اسکا ہاتھ پکڑتے ہوۓ پوچھا ۔۔۔
ولید کے ایک دم ہاتھ پکڑنے پر ماہم نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا ۔۔۔۔
کیا ہوا آپ نے جواب نہیں دیا ۔۔۔اس بار ولید اسکی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ۔۔۔۔
ٹھیک ہوں ۔۔۔ماہم نے جھجکتے ہوۓ جواب دیا ۔۔۔
ویسے اب تو آپکو یقین آگیا نہ کے میں ٹائم پاس کرنے والا مرد نہیں ہو ۔۔
اسکی بات پر ماہم شرمندہ ہوگئی ۔۔۔
ویسے میں آپ سے ناراض ہو ۔۔۔ولید نے منہ بنا کر کہا ۔۔۔
کیوں ۔۔۔
اسلیے کے آپ نے مجھے بتایا نہیں کے آپ کونسی کریم یوز کرتی ہے ۔۔۔
ولید کی بات پر آج پھر ماہم ویسے ہی کھلکھلا کر ہنسی ۔۔۔۔
شکر ہے آپ ہنسی تو سہی ۔۔ورنہ جب سے ہمارا نکاح ہوا ہے آپ مسلسل رو رہی ہے ۔۔۔
ایک بات تو مجھے بھول گئی ۔۔۔ولید سر پر ہاتھ مارکر بولا ۔۔۔
کونسی بات ۔۔ماہم صرف اسکی بات کا جواب دیتی تھی ۔۔۔
یہی کے آپ آج بہت پیاری لگ رہی ہیں مجھے تو ڈر ہےکہ کہی میری ہی نظر نہ لگ جاۓ آپکو ۔۔۔
ولید کی بات پر ماہم کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی ۔۔۔
ولید اب ماہم کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے ہوۓ تھا ۔۔۔اور دوسرے ہاتھ سے اسکا جھوکا ہوا چہرہ اوپر کی طرف کیا ۔۔۔
ماہم میں آپ سے بہت محبت کرتا ہو میں یہ بھی جانتا ہو کہ آپکو ابھی مجھ سے محبت نہیں ہوئی۔۔ آپ نے صرف عمار کے کہنے پر مجھ سے شادی کی ہے ۔۔۔پر میں آپ وعدہ کرتا ہوں میں آپکو بہت خوش رکھو گا میں آپکو اتنی محبت دو گا کے آپ یہ کہنے پر مجبور ہوجاۓ گی کہ ہر مرد ایک جیسا نہیں ہوتا ۔۔۔
ولید ۔۔اس بار ماہم نے اسے پکارہ۔۔۔
جی میری جان ۔۔۔
میں ساری زندگی محبت کو ترسی ہو اگر مجھے کسی نے محبت دی تو وہ میری آپا تھی یامیری ماں ۔۔مجھے مرد ذات سے نفرت ہے ۔میری ماں کی قسمت میں جو انسان لکھا تھا اس نے بھی سوائے تکلیف کے کچھ نہیں دیا اور آپا کی بھی قسمت بلکل امی پے ہی گئی تھی ۔۔۔اسلیے مجھے بھی ڈر لگتا ہے کہ ہر مرد ہی ایک جیسا ہوتاہے جو صرف عورت کو دکھ دے کر ہی خوش ہوتا ہے ۔۔۔
ماہی میری جان آپ سہی کہہ رہی ہیں پر آپ یقین کرے میں ایسا نہیں ہو اور یہ بات میں اپنے عمل سے بتاؤ گا ۔۔اچھا اب یہ باتیں چھوڑئے ۔۔۔
مجھے یہ بتائے میں آپکو کیسا لگا ۔۔۔؟؟ولید نے بات بدلی ۔۔
آپ اچھے ہیں۔۔۔ماہم نے مختصر جواب دیا ۔۔۔
بس اچھا ہوں۔۔؟؟ولید اسکی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا ۔۔۔
پلیز ولید آپ مجھے ایسے تو مت دیکھے۔۔۔ماہم نے التجا کی ۔۔۔۔
اور ماہم کی بات ولید کہکا لگا کر ہنسا ۔۔۔
ماہم کو وہ ہنستا ہوا بہت اچھا لگا تھا وہ بچوں کی طرح ہنس رہا تھا ۔۔۔اور ماہم بس اسے یک ٹک دیکھے جا رہی تھی ۔۔۔
***********
عمار جلدی کرو اٹھ جاؤ آفس نہیں جانا۔۔۔ایک تو تمہے جگانے کے لیے مجھے سو جتن کرنے پڑتے ہیں ۔۔۔نایاب مسلسل بولے جا رہی تھی ۔۔۔۔اور عمار آرام سے تکیہ کان پے رکھ کر سو رہا تھا ۔۔
عمار اب کی بار اگر تم نہیں اٹھے تو میں تمہارے سر پر پانی ڈال دو گی ۔۔۔نایاب دھمکی دیتے ہوئے بولی ۔۔۔
پر عمار کو اسکی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑا ۔۔۔
نایاب نے پانی کا جاگ اٹھایا اور سارا پانی عمار پر گرا دیا ۔۔۔
نایاب یہ کیا بد تمیزی ہے ۔۔۔عمار گڑبڑا کر اٹھتے ہی اس پر چیخا ۔۔۔
اور تمہارا اپنے بارے میں کیا خیال ہے میرے دونوں بچے تمہاری وجہ سے اسکول سے لیٹ ہو جاتے ہیں ۔۔۔پیچھلے آدھے گھنٹے سے تمہے پاگلوں کی طرح اٹھا رہی ہو اور تم کہہ رہے ہوں کے یہ کیا بد تمیزی ہے ۔۔۔نایاب اسکی نقل کرتی ہوئی بولی ۔۔۔۔
یار ایک ماہ ہوا ہے ابھی ہماری شادی کو پر جیسے تم مجھ سے روب سے بولتی ہوں ۔۔۔مجھے تو لگتا ہے ہماری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں۔۔۔دو چار بچے اور ہوگئے تب تم میرا پتا نہیں کیاحال کرو گی ۔۔۔عمار اٹھ کر اسکے قریب آکر بولا ۔۔۔
اچھا اب زیادہ باتیں مت کرو اور جلدی سے تیار ہوجاؤں ناشتہ بھی ٹھنڈا ہو رہا ہے ۔۔۔کہتے ہوئے مڑی ہی تھی کہ عمار نے اسکا ہاتھ پکڑا ۔۔۔مجھے بھی تھوڑا وقت دے دیا کرو ۔۔عمار اسے خود سے لگاتے ہوئے بولا ۔۔۔
عمار میں رات کو بچوں کو سلا کر آتی ہو پر مجال ہے کہ تم اٹھ کر بیٹھ جاؤ گھوڑے گدھے بیچ کر سو رہے ہوتے ہو ۔۔نایاب منہ پھلا کر بولی ۔۔۔
اوو اس کا مطلب میڈم چاہتی ہیں کہ میں انکا انتظار کیا کروں چلے ٹھیک ہے آج رات سہی ۔۔۔عمار شرارت سے بولا ۔۔۔
نایاب اسکی بات کا مطلب سمجھ گئی تھی ۔۔فوراً اسے خود سے دور ہٹایا ۔۔چلو زیادہ فری نہیں ہو میں بچوں کو تیار کرلو ۔۔کہتی ہوئی کمرے سے چلی گئی ۔۔۔
اور عمار مسکراتا ہوا واش روم میں چلا گیا۔۔۔
*********
ماہی کہا جا رہی ہیں آپ ۔۔۔؟؟ولید نے اسے کمرے سے جاتے دیکھ کر پوچھا ۔۔۔
میں پانی پینے جا رہی ہوں ۔۔اگر آپ نے پینا ہیں تو میں لے آتی ہوں ۔۔
نہیں اگر ایک کپ چاۓ بنا دے تو مہربانی ہوگی ۔۔۔۔ولید نے محبت بھرے لہجے میں کہا ۔۔
جی میں ابھی لائی ۔۔کہتے روم سے جانے لگی جب ولید نے اسے آواز دی ۔۔ماہی ۔۔؟؟
ماہم نے مڑ کر اسے دیکھا۔۔ جی ۔۔
ادھر آئیں ۔۔؟؟ولید نے اسے اپنے پاس بلایا ۔۔۔
جی ۔۔کہتی ہوئی اسکے قریب آ کر بیٹھ گئی ۔۔۔
میری خواہش تھی کہ میں اپنی بیوی سے کوئی کام کہو تو وہ سو نخرے دیکھائے ۔۔مجھ سے منت سماجت کروائے پھر کہی جا کر وہ میرا کام کرئے پر آپ تو ایسی ہیں ہی نہیں۔۔ میں آپ سے کچھ بھی کہو بینا کچھ کہے فوراًکر دیتی ہیں ۔۔۔
ولید مجھے ڈر لگتا ہے کہ میرے انکار پر آپ کہی مجھے مارنے نہ لگ جاۓ ۔۔۔جب ابو کی کوئی چیز لانے میں میری امی کو کچھ دیر ہوجاتی تھی تو ابو انکو بہت مارتے تھے ۔۔۔اور راحیل بھی آپا کے ساتھ یہی کرتا تھا مجھے ڈر ہے کہی آپ بھی ایسا نہ کرئے۔۔۔
ماہی کیا ایک ماہ میں بھی آپ مجھے نہیں سمجھ سکی میری جان میں ایسا نہیں ہو آپ جو مرضی کہے مجھ سے نخرے کرے لڑے جھگڑے ۔۔مجھے اچھا لگے گا ۔۔آپ یہ جانتی ہیں جب سے ہماری شادی ہوئی ہے آپ کی اجازت کے بغیرکبھی آپ کے قریب نہیں آیا آپکو مارنے کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔
ولید میں بہت خوش قسمت ہو کہ آپ جیسا ہمسفر مجھے ملا ۔۔اللّه نے میرے نصیب میں بھی خوشیاں لکھی ۔۔۔اور یہ سچ ہے کہ آپ نے مجھےیہ کہنے پر مجبور کر دیاکہ سارے مرد ایک جیسے نہیں ہوتے کچھ آپ جیسے بھی ہوتے ہیں۔۔ جو عورت کی عزت کرتے ہیں۔۔ ان سے محبت کرتے ہیں ۔۔کہتے ہوئے ماہم کی آنکھیں بھر آئی ۔۔۔
نہیں بلکل بھی نہیں رونا ۔۔۔ولید اسکے آنسوں صاف کرتے ہوئے بولا ۔۔۔ولید نے اسکی پیشانی پے بوسہ دیا ۔۔جس سے وہ بلش کرنے لگی ۔۔۔
چلے اب چاۓ بنا لائے۔۔۔ ولید نے بات بدلی ۔۔۔
جی اچھا ابھی لائی ۔۔
یہ منزلیں یہ راستے
میری ہر دعا تیرے واسطے...