خالہ ماہم کہا ہے۔۔۔؟؟عمار نے مصروف انداز میں پوچھا۔۔۔
بیٹا اپنے کمرے میں ہے۔۔۔دو دن سے آفس بھی نہیں جا رہی پتا نہیں کیا ہوگیا ہے ۔۔میں تو بہت پریشان ہو ۔۔وہ اپنی دھن میں بولے جارہی تھی ۔۔اور عمار ماہم کے کمرے کی طرف مڑ گیا تھا ۔۔۔
کیسی ہو ۔۔؟؟عمار نے روکھے سے انداز میں پوچھا ۔۔۔
عمار کی آواز پر ماہم نے چونک کر اسے دیکھا ۔۔۔
عمار بھائی آپ کب آئے ۔۔۔؟؟
ابھی آیا ہو جب تم اپنے خیالوں میں کھوئی ہوئی تھی ۔۔۔
نہیں عمار بھائی ایسی بات نہیں وہ میں بس۔۔۔ماہم نے بات ادھوری چھوڑ دی ۔۔۔
تم آفس کیوں نہیں جا رہی ۔۔۔؟؟عمار نے سنجیدگی سے پوچھا ۔۔۔
بھائی میں نے نوکری چھوڑ دی ہے ۔۔۔
وجہ پوچھ سکتا ہو۔۔؟؟
عمار بھائی مجھے وہاں نوکری نہیں کرنی ۔۔۔ماہم نے بیزاری سے جواب دیا ۔۔۔
میں نے تم سے وجہ پوچھی ہے کہ تم نے نوکری کیوں چھوڑی۔۔۔ عمار ایک ایک لفظ چباچبا کر بولا رہا تھا ۔۔۔۔
میں آپکو وجہ نہیں بتا سکتی ۔۔۔ماہم نے صاف انکار کر دیا۔۔۔
تو ٹھیک ہے تم کل آفس جاؤ گی ۔۔
میں نہیں جاؤ گی اسکے آفس ۔۔۔
پر کیوں نہیں جاؤ گی ۔۔۔؟؟اس بار عمارکا لہجہ سخت تھا ۔۔۔
عمار بھائی سر ولید مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ماہم نے تھک ہار کر سچ بتا دیا ۔۔۔
اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔۔ یہ تو خوشی کی بات ہے ۔۔۔وہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہے ۔۔۔تمہے ولید سے اچھا انسان نہیں ملے گا ۔۔۔مجھے رات ولید کی کال آئی تھی اور اسنے مجھے سب کچھ بتا دیا تھا ۔۔۔ یہ بھی کہ تم نے اسے کتنا بورا بھلا کہا ہے ۔۔۔
عمار بھائی آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں ۔۔آپ جانتے ہیں مجھے شادی نہیں کرنی میرے بچے ہیں میں ساری زندگی انکے ساتھ گزارنا چاہتی ہو ۔۔۔ماہم کے آنسوں اسکی رخسار کو بھیگوں رہےتھے ۔۔۔
نہیں ماہم اب یہ ممکن نہیں ہے ۔۔۔میں اب تمہے ایسے نہیں رہنے دو گا ۔۔۔لوگ کیا کہے گئے جوان لڑکی ایسے اکیلے رہ رہی ہے ۔۔۔اور تمہارے بارے میں کوئی ایک لفظ بھی کہے میں برداشت نہیں کر سکتا ۔۔
عمار بھائی کوئی بھی انسان آیت اور ارمان کو قبول نہیں کرے گا ۔۔
تمہے کس نے کہا یہ۔۔ اور وہ میرے بچے ہیں اور وہ میرے ساتھ رہے گئے ۔۔۔
عمار بھائی میں انکے بغیر نہیں رہ سکتی ۔۔۔ماہم بے بسی سے بولی ۔۔۔
تو پھر ٹھیک ہے مجھے امی کی بات ماننی پڑے گی حلانکہ میں ایسا کبھی نہیں چاہتا۔۔۔۔
کیسی بات ۔۔۔؟؟ماہم نے نا سمجھی سے پوچھا ۔۔۔
امی چاہتی ہے کہ میں تم سے شادی کر لو ۔۔۔اور تم جانتی ہو میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔تم میری بہن ہو اور ہمیشہ رہو گی ۔۔لیکن اگر تم یہی چاہتی ہو کہ بچوں کے ساتھ رہو تو اسکا یہی حل ہے کیونکہ میں اب اپنے بچوں سے دور نہیں رہ سکتا اور ہم دونوں ایک گھر میں کزن کے رشتے سے نہیں رہ سکتے ۔۔۔
عمار کی بات نے اس کے سر پر بم پھوڑا ۔۔۔عمار بھائی آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں ۔۔؟؟
سچ کہہ رہا ہو ں اب تم خود سوچو تمہے کیا کرنا ہے ولید سے شادی یا اس انسان سے جو تمہے اپنی بہن سمجھتا ہے ۔۔۔ایک بات اور مجھے نایاب پسند کرتی ہے شاید تم نے کبھی عمار کے آفس میں دیکھی ہوں اور میں اسکا دل نہیں توڑنا چاہتا ۔۔لیکن اگر تم اپنا فیصلہ ولید کے حق میں نہیں دو گی تو مجھے اسکا دل بھی توڑنا پڑے گا ۔۔۔فلحال میں نایاب سے ملنے جا رہاہو تمہارا جو بھی فیصلہ ہو بتا دینا ۔۔۔کہتے ہوئے باہر کی طرف چل دیا ۔۔
اور ماہم اسکی بات پر ڈھ گئی ۔۔
*********
کیوں بولایا ہے مجھے ۔۔۔؟؟نایاب نے سوالیہ نظروں سے عمار کو دیکھا۔۔۔۔
میں نے سنا ہے کہ تم مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہوں ؟؟
نہیں میں ایسا کچھ بھی نہیں چاہتی ۔۔۔نایاب گڑبڑا کر بولی ۔۔۔
اچھا پھر شاید میں نے ہی غلط سنا ہو ۔۔۔
ٹھیک ہے پھر میں چلتا ہوں۔۔ میں نے یہی پوچھنے کے لیے بولایا تھا۔۔۔میں نے سوچا تھا اگر تم چاہتی ہو تو آج امی ابو کوتمہارے گھر لے کر آؤ گا ۔۔۔پر تم تو ایسا چاہتی ہی نہیں ۔۔۔عمار اٹھنے لگا نایاب نے فوراً اسکا ہاتھ پکڑ کر واپس بیٹھایا۔۔۔
کیا ہوا اب کیوں بیٹھایا۔۔۔عمار نے نا سمجھی سے نایاب کو دیکھا۔۔۔
یار اب میں نے یہ بھی نہیں کہا کہ تم ایسے چلے جاؤں ۔۔۔میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔۔۔پر میں یہ بھی چاہتی ہو کہ تم مجھ سے یہ بات کرو ۔۔۔نایاب اداسی سے بولی ۔۔۔۔
اچھا جی تو یہ بات ہے ۔۔۔عمار کے ہونٹوں پے مسکراہٹ پھیل گئی ۔۔۔
جی یہی بات ہے ۔۔
عمار مزید کچھ کہتا اسکا فون کی بیل بجی ۔۔۔
عمار نے فون سنا اور مسکراتے ہوئے دوبارہ نایاب سے مخاطب ہوا ۔۔۔۔
نایاب میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں کیا تم مجھ سے شادی کرو گی ۔۔۔عمار نایاب کے ہاتھ کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے بولا ۔۔۔۔
جی عمار صاحب میں آپ سے شادی ضرور کرو گی ۔۔۔نایاب نے چہکتے ہوۓ جواب دیا ۔۔۔
پر میری ایک شرط ہے ۔۔؟؟
کیسی شرط ۔۔۔؟؟نایاب نے نا سمجھی سے اسے دیکھا ۔۔۔
میرے دو بچے ہیں تمہے میرے ساتھ ان دونوں کو بھی قبول کرنا ہوگا ۔۔۔۔
عمار کی بات پر نایاب کو دھچکا لگا ۔۔۔تم مذاق کر رہے ہوں۔۔؟؟
نہیں میں مزاق نہیں کر رہا میرے واقعی میں دو بچے ہیں۔۔اور اگر تم مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہو تو تمہے میرے بچے بھی پالنے ہو گئے ۔۔۔۔۔
عمار کی بات پر نایاب خاموش ہوگئی ۔۔۔
نایاب کو خاموش دیکھ کر عمار نے اسے مخاطب کیا ۔۔۔
کیا ہوا تم خاموش کیوں ہوگئی کیا نہیں بنو گی میرے بچوں کی ماں ۔۔۔؟؟
میں بس یہ سوچ رہی ہو کہ صرف دو ہی ہے نہ کہی دس بارہ تو نہیں ۔۔۔؟؟
عمار اسکی بات پر کہکا لگا کر ہنسا ۔۔۔نہیں فلحال صرف دو ہے باقی کی پلانگ ابھی نہیں کی ۔۔۔
چلو یہ تو ٹھیک ہے دو کو تو میں آرام سے سمبھل لو گی۔۔۔بس انکی دادی کا بچہ مجھے سمبھل لے ۔۔۔نایاب شرارت سے بولی ۔۔۔
اسکی تم فکر مت کرو ۔۔۔وہ تمہے بہت خوش رکھے گا ۔۔۔
***********
خالہ ۔۔۔۔؟؟
ہاں عمار بولوں بیٹا ۔۔۔۔پروین نے محبت سے جواب دیا ۔۔۔
آپ میرے کہنے پر اس گھر میں آگئے یہ احسان میں کبھی نہیں بھولوں گا ۔۔۔اگر آپ مجھ پے ایک اور احسان کر دے ۔۔۔۔
بیٹا تم حکم کرو کیا بات ہے ۔۔۔
خالہ میں چاہتا ہو آپ گڑیا کی شادی کر دے ۔۔۔
عمار تمہے کیا لگتا ہے میں نہیں چاہتی میری بیٹی کی شادی ہو وہ خوش رہے ۔۔۔اپنی زندگی جیے۔۔پروہ نہیں مانتی ۔۔۔پروین بےبسی سے بولی ۔۔۔
میں نے اس سے بات کی ہے وہ شادی کے لیے مان گئی ہے۔۔۔
عمار تم سچ کہہ رہے ہوں ۔۔۔؟؟پروین اور عابدہ نے بے یقینی سے اسے دیکھا ۔۔۔
جی میں سچ کہہ رہا ہوں ۔۔عمار نے انھے یقین دہانی کرائی ۔۔۔
یہ تو اچھی بات ہے پر اسکے لیے کوئی مناسب رشتہ کہا سے ڈھونڈے گئے ۔۔۔۔
اسکی آپ فکر مت کرے میرا دوست ولیداپنی گڑیا سے شادی کرنا چاہتا ہے ۔۔۔اگر آپ دونوں کو اعتراض نہیں ہے تو میں انھے آج شام کو بولا لو ۔۔۔عمارنے سوالیہ نظروں سے انھے دیکھا ۔۔۔
ولید میری بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے ۔۔۔پروین کو تو یقین ہی نہیں آرہا تھا ۔۔۔
جی بلکل خالہ ۔۔۔
ٹھیک ہے بیٹا تم آج ہی انہے بولا لو ۔۔۔
***********
ولید تم نے بتایا نہیں۔۔کہ میری ہونے والی بہو نے کیا جواب دیا ۔۔۔
اب وہ کیا بتاتا کہ ماہم تو انکار چکی ہے ۔۔۔
موم اسنے سوچنے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے ۔۔اسکے بات وہ جواب دیے گی ۔۔۔ولید نے صفائی سے جھوٹ بولا ۔۔۔
یہ کیا بات ہوئی ۔۔۔میرے بیٹے کے لیے بھی اسے سوچنے کی ضرورت ہے ۔۔۔
موم ایک منٹ عمار کی کال آرہی ہے ۔۔کہتے ہوئے کال اٹینڈ کی ۔۔۔
ہاں عمار بولوں ۔۔۔
آج شام کو تم فری ہو ۔۔۔؟؟دوسری طرف سے عمار نے پوچھا ۔۔۔
ہاں میں فری ہو کیوں خریت ہے ۔۔؟؟
ہاں خریت ہی ہے تم آج شام کوآنکل اور آنٹی کو میرے گھر لے کر آسکتے ہو ۔۔؟؟
ہاں ضرور پر کیوں ۔۔۔
تمہاری اور ماہم کی شادی کی تاریخ طے کرنے کے لیے ۔۔۔
کیا۔۔۔۔عمار کی بات پر ولید اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا ۔۔۔
پر وہ تو ۔۔۔؟؟ولید نے اپنی بات ادھوری چھوڑ دی ۔۔۔
مان گئی ہے اب جلدی سے آنکل انٹی کو لے آؤ ایسا نہ ہو کے ماہم اپنا فیصلہ بدل دے ۔۔۔۔
ہاں ہاں میں آج شام کو ہی لے آؤ گا کہو تو ابھی لے آؤ ۔۔۔
نہیں اب اتنی جلدی بھی نہیں کہا شام کو ہی آنا۔۔۔
اچھا ٹھیک ہے ۔۔۔
کیا بات ہے ولید کیا کہا ہے عمار نے اور تم اتنے خوش کیوں ہو رہے ہوں ۔۔۔سوالیہ نظروں سے ولید کو دیکھا ۔۔۔
موم وہ مان گئی ہے آج شام کو ہم نے عمار کے گھر جانا ہے رشتہ مانگنے ۔۔۔۔ولید چہکتے ہوئے بولا ۔۔
پر ہم عمار کی گھر کیوں جاۓ گئے ۔۔۔رضوانہ بیگم نے نا سمجھی سے پوچھا ۔۔۔
موم وہ عمار کی کزن ہے اور وہ انکے ساتھ ہی رہتی ہے ۔۔ولید نےوضاحت دی ۔۔۔
چلو یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔۔۔
چلے موم اٹھے اور جانے کی تیاری کرے ۔۔۔
اچھا اچھا جاتی ہو ۔۔۔اللّه تمہے خوش رکھے ۔۔۔تمہاری یہ مسکراہٹ سلامت رہے ۔۔۔رضوانہ بیگم ولید کو دعائیں دیتے ہوئے اندر چلی گئی ۔۔۔
اور ولید کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ خوشی کے مارے ناچنا شروع کر دے ۔۔۔
**********
آیت ارمان کہا ہو آپ ۔۔۔؟؟عمار انھے ڈھونڈ رہا تھا جو اپنے کمرے میں آرام سے بیٹھے کارٹون دیکھ رہے تھے ۔۔۔
جی پاپا ہم اپنے روم میں ہیں ۔۔۔دونوں نے خوش دلی سے جواب دیا ۔۔۔
اچھا میں آپ دونوں کے لیے چاکلیٹس لے کر آیا ہو ۔۔ولید نے انکو دیتے ہوئے کہا۔۔۔
تھنکس پاپا دونوں اس سے پکڑتے ہوۓ بولے ۔۔۔
اچھا میں آپ دونوں سے ایک بات پوچھو ۔۔۔
جی پوچھے پاپا ۔۔۔
بیٹا آپ چاہتے ہو کے آپ کی ماما کی شادی ایک پرنس ہو ۔۔۔عمار ہچکیچاتے ہوۓ بولا ۔۔۔
ماما کی شادی ۔۔۔؟؟دونوں نے یک زبان کہا ۔۔۔
ہاں بیٹا آپ کی ماما کی شادی ۔۔۔میں چاہتا ہوں کہ آپ کی ماما کی شادی ایک پرنس سے کر دیتے ہیں اور آپ کے لیے ایک نئی ماما لے آتے ہیں جو ہمارے ساتھ رہے گی ۔۔۔
اوو واہ نئی ماما ۔۔۔دونوں خوشی سے بولے ۔۔۔
پاپا لیکن پرنس تو ہماری ماما کو لے جاۓ گا تو پھر ہم اپنی ماماکے بغیر کیسے رہے گئے ۔۔آیت اداسی سے بولی ۔۔۔
بیٹا جب آپ کی نئی ماما آجائے گی تو آپ ماہم کو بھول جاۓ گئے ۔۔۔اور اگر آپکو ماہم کے ساتھ رہنا ہے تو پھر آپکو مجھے چھوڑ کر جانا پڑے گا ۔۔۔
نہیں پاپا ہمیں آپ کے ساتھ رہنا ہے اور اپنی نئی ماما کے ساتھ ۔۔۔دونوں عمار کے گلے لگ گئے ۔۔۔ان دونوں کو ایسے دیکھ کر عمار کی آنکھیں بھر آئی ۔۔۔اور اس پل عمار کو اسما بہت یاد آئی۔۔۔
ولید اپنی فیملی کے ساتھ عمار کے گھر پر موجود تھا اور بار بار آنکھیں بھٹک کر ماہم کو ڈھونڈ رہی تھی ۔۔۔
پروین پلیز اب آپ مجھے میری ہونے والی بہو سے ملوا دے ۔۔۔رضوانہ بیگم نے بے صبری سے کہا ۔۔۔
جی جی میں بولا کر لاتی ہو ۔۔۔
کچھ دیر بعد سامنے سے ماہم آتی دیکھی ۔۔۔جو ہمیشہ کی طرح سادگی میں بھی غضب ڈھا رہی تھی ۔۔۔
ولید تو بس اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔اور رضوانہ ماہم کو دیکھ کر بے ساختہ بول اٹھی ماشاءالله ۔۔۔
کس قدر خوبصورت ہے میری بہو ۔۔رضوانہ بیگم ماہم کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے بولی ۔۔۔
انکی بات پر ماہم کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی ۔۔۔
رضوانہ نے ماہم کو اپنے ساتھ بٹھایا ۔۔۔
پروین بہن اب آپ جلدی سے شادی کی تاریخ دے دیے کیونکہ اب ہم آپ کی بیٹی کو اپنی بیٹی بننا چاہتے ہیں۔۔۔قاضی صاحب نے پروین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔۔۔
بھائی صاحب میں کیا کہہ سکتی ہوں ۔۔ اب جو بھی بات کرے گئے عابدہ اور آصف بھائی ہی کرے گئے ۔۔۔
قاضی صاحب آپ ہمیں جو بھی تاریخ دے گئے ہمیں منظور ہیں آصف نے یقین دہانی کرائی ۔۔۔
چلے پھر ہم اگلے ماہ کے پہلے ہی ہفتے اپنی امانت لے جاۓ گئے ۔۔۔
جی ٹھیک ہے۔۔۔جیسے آپ کو مناسب لگے ۔۔۔عابدہ نے خوش دلی سے کہا ۔۔۔
عابدہ کی بات پر سب ایک دوسرے کو مبارک باد دینے لگے ۔۔اور ماہم صرف خاموشی سے سر جھوکا کر بیٹھی ہوئی تھی ۔۔۔۔
ولید کی مسکراہٹ تھی کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ۔۔۔
*********