ولید بیٹا کب بات کرو گئے تم میری ہونے والی بہو سے ۔۔۔
موم کیا ہوگیا ہے آپکو۔۔۔ ابھی سے ہی آپ نے اسے اپنی ہونے والی بہو کہنا شروع کر دیا ہے ۔۔۔ولید نے منہ بنا کر کہا ۔۔۔
یہی تو کہہ رہی ہو کے تم اس سے بات کرو ۔۔۔تاکہ ابھی صرف تمہارے سامنے کہہ رہی ہو پھر سب کے سامنے کہہ سکو ۔۔۔
کرو لو گا موم بات ۔۔بس آپ دعا کرے وہ مان جاۓ ۔۔۔
نہیں تم کل ہی بات کرو گئے ۔۔۔اور وہ کیوں انکار کرے گئی تمہے۔۔۔میرے بیٹے میں کوئی کمی ہے کیا ۔۔۔؟؟
موم یہ بات آپ کر رہی ہیں۔۔ اسکے دل میں کیا ہے یہ اللّه ہی جانتا ہے ۔۔۔
جو بھی ہے تم کل ہی بات کرو گئے۔۔۔
اچھا موم کل ہی کرو گا ۔۔۔
یہ ہوئی نہ بات ۔۔۔مطلب کل پھر میں تیار رہو ۔۔۔
کس لیے ۔۔ولید نے نا سمجھی سے انھے دیکھا ۔۔۔
ارے میرا بچہ رشتہ بھی مانگنے جانا ہے نہ ۔۔۔
موم کیا ہوگیاہے ۔۔ آپ تو آگے کی پلانگ کیے بیٹھی ہیں ۔۔۔
پہلے مجھے کل بات تو کرنے دے پھر اسکا جو جواب ہوگا اسکے بعد دیکھے گئے ۔۔اگر اس نے انکار کر دیا تو میں کچھ نہیں کر سکو گا ۔۔۔اسلیے ابھی آپ آگے کا مت سوچے ۔۔۔ولید سمجھاتے ہوۓ بولا ۔۔۔۔
اچھا چلو جیسے تمہاری مرضی ۔۔۔
***********
مس ماہم آپ مس سونیا کے ساتھ لنچ بریک پے کیوں نہیں گئی ۔۔؟؟
سر مجھے بھوک نہیں تھی اس لیے ۔۔۔
یہ کیا بات ہوئی بھوک لگے تبھی کھانا ہوتا ہے کیا ۔۔میں تو ویسے ہی بہت کھا تا ہوں ۔۔بچپن میں مجھے سب پیٹو کہتے تھے ۔۔۔ولید کی بات پر ماہم نا چاہتے ہوۓ بھی ہنس پڑی ۔۔۔اور وہ بس یہی چاہتا تھا۔۔۔
لے آپ ہنس رہی ہیں ۔۔میں سچ کہہ رہاہوں۔۔۔ولید نے اپنی صفائی پیش کی ۔۔۔
نہیں سر ایسی بات نہیں ہے۔۔۔ماہم سمبھل کر بولی ۔۔۔
چلے میرے روم میں آجاۓ۔۔ میں نے بھی ابھی تک لنچ نہیں کیا۔۔۔مل کے کرتے ہیں ۔۔۔
نہیں سر میں۔۔۔ وہ مزید کچھ کہتی ولید نے اُسکی بات کاٹ۔۔۔
پلیز چلے ۔۔۔
اوکےسر ۔۔ آپ چلے میں آتی ہوں ۔۔۔
ٹھیک ہے ۔۔ولید روم کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔
کچھ دیر بعد ماہم بھی اسکے روم میں چلی گئی۔۔۔
میں آجاؤں ۔۔؟؟ماہم نے اجازت لی ۔۔
جی جی بلکل آجاۓ ۔۔۔ولید نے خوش دلی سے کہا ۔۔۔
ماہم چند قدم چل کر ولید کے سامنے بیٹھ گئی ۔۔۔
چلے کھانا شروع کرے ۔۔۔
جی سر کہتے ہوئی ماہم نے اپنی پلیٹ میں تھوڑے سے چاول لیے ۔۔۔۔
ماہم نے ولید کو بھی چاول ڈال کر دیے ۔۔۔
کھانا کھاتے ہوۓ ولید نے جھجکتے ہوۓ ماہم کو مخاطب کیا ۔۔۔
مس ماہم ۔۔؟؟
جی سر ۔۔۔ماہم نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا اور پھر فوراً جھکالی ۔۔۔
آپ کے بچے کیسے ہیں ۔۔۔؟؟ولید کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ ماہم سے کیسے شادی کی بات کرے ۔۔
ٹھیک ہیں سر ۔۔۔ماہم نے مختصر جواب دیا ۔۔۔
مس ماہم ۔۔۔؟؟
جی سر ۔۔۔؟؟
مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے ۔۔۔
جی سر کہے ۔۔۔ماہم ولید کی طرف متوجہ ہوئی ۔۔۔
ماہم مجھے نہیں پتا آپ کو میں کیسا لگتا ہو ۔۔۔پر میں اتنا جانتا ہو میں نے جب سے آپکو دیکھا ہے مجھے آپ سے محبت ہوگئی ہیں ۔۔۔ماہم میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔ولید نے ہچکیچا تے ہوۓ اپنی بات مکمل کی ۔۔۔
ولید کی بات پر ماہم کے ہاتھ سے چمچ فرش پر گرا ۔۔۔اور فوراً کھڑی ہوئی ۔۔۔اسے کھڑا ہوتے دیکھ کر ولید بھی کھڑا ہوگیا ۔۔۔
آپ خود کو سمجھتے کیا ہیں۔۔۔ میں کوئی ایسی ویسی لڑکی ہو جو آپ کی باتو ں میں آجاؤ گی۔۔۔آج آپ کے کہنے پر آپکے ساتھ کھانا کیا کھانے آگئی۔۔آپ کو لگا بس اب آپ جیسا کہے گے میں ویسا ہی کرو گی ۔۔۔بھول ہے آپ کی ۔۔۔پانچ سال سے در در کی ٹھوکرئے کھا رہی ہو۔۔ لوگوں کی پہچان ہوگئیں ہیں مجھے ۔۔۔آج کل ہر مرد ہی یہی کرتا ہیں شادی کے خواب ضرور دیکھتا ہے پر شادی نہیں کرتا اور عورت یہ سمجھ لیتی ہے اس نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا ہے تو وہ مجھے دھوکہ کبھی نہیں دے گا ۔۔۔اور اب آپ بھی یقینن یہی کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔میں پہلے تھوڑی بہت بات اس لیے کرتی تھی کہ کہی آپ مجھے نوکری سے نکال نہ دے ۔۔۔پر میں ابھی اور اسی وقت یہ نوکری چھوڑ رہی ہوں ۔۔۔۔
ماہم آپ مجھے غلط سمجھ رہی ہیں۔۔ میں آپ سے سچ میں شادی کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔اگر آپکو یقین نہیں تو میں آج ہی اپنے موم ڈایڈ کو آپ کے گھر لے کر آؤ گا ۔۔۔ولید نے وضاحت دی ۔۔۔
بس ولید صاحب اب اس سے آگئے میں ایک لفظ نہیں سنو گی جا رہی میں۔۔۔ماہم چیختے ہوۓ کمرے سے چلی گئی ۔۔۔
اور ولید اسکی باتوں سے سکتے میں آگیا ۔۔۔
**********
ہیلو۔۔۔!!!
نایاب میں عمار بات کر رہاہوں ۔۔۔عمار دھمیے لہجے میں بولا ۔۔۔
مجھے یقین نہیں آرہا عمار تم نے مجھے کال کی تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے نہ ۔۔۔
ہاں ہاں میں بلکل ٹھیک ہو ۔۔۔مجھے تم سے کچھ بات کرنی تھی ۔۔۔
ہاں بولوں میں سن رہی ہو ۔۔۔
فون پر نہیں کیا ہم مل سکتے ہیں ۔۔۔؟؟
جی بلکل ہم مل سکتے ہیں کہا ملنا ہے ۔۔۔؟؟
وہی جہاں ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔۔۔
ٹھیک ہیں میں کل شام کو وہاں پہنچ جاؤ گی ۔۔
چلو ٹھیک ہے۔۔ اللّه حافظ ۔۔۔عمار نے فون کاٹ دیا ۔۔
اور نایاب خوشی کے مار ے اُوچھل کود کر رہی تھی ۔۔۔اسے یقین تھاکہ عمار اس سے شادی کی بات ہی کرے گا ۔۔۔۔
نایاب نےفوراً ولید کو کال کی ۔۔
ولید میں بہت خوش ہو ۔۔۔نایاب چہک رہی تھی ۔۔۔
اچھا۔۔۔ولید نے مختصر جواب دیا ۔۔۔خود کا دل ٹوٹا ہواہو تو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے ۔۔۔
وجہ نہیں پوچھو گئے ۔۔؟؟
بتاؤ ں کیا بات ہے کیوں خوش ہو ۔۔۔
ولید عمار نے کل مجھے ملنے بولایا ہے ۔۔۔نایاب کی آواز میں خوشی تھی ۔۔۔۔
یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔۔چلو اللّه تمہے خوش رکھے اور تمہاری محبت تمہارے نصیب میں لکھ دے ۔۔۔
آمین۔۔۔یہ سب تمہاری وجہ سے ہی تو ہوا ہے ورنہ عمار تو مجھ سے فون پے بات کرنا پسند نہیں کرتا تھا اور اب تو وہ مجھ سے ملنا چاہتا ہے ۔۔۔
نایاب میں ابھی بزی ہو تم سے رات کو بات کرو گا ۔۔۔ولید میں اور ہمت نہیں تھی اس سے بات کرنے کی ۔۔۔
اوکے بائے ۔۔۔
*********
امی مجھے آپ سے بات کرنی ہے ۔۔۔
ہاں عمار بولو ں کیا بات کرنی ہے ۔۔۔وہ سنجیدگی سے اسکی طرف دیکھتے ہوئے بولی ۔۔
امی مجھے شادی کرنی ہے ۔۔۔
تم سچ کہہ رہے ہو عمار ۔۔عابدہ نے بے یقینی سے اسے دیکھا ۔۔۔
جی امی میں سچ کہہ رہا ہو مجھے اب شادی کرنی ہے ۔۔۔۔
عمار بیٹا میں بھی یہی چاہتی ہو۔۔۔۔اس دن جب تم نے آیت اور ارمان کو یہ کہا کہ وہ تمہے پاپا کہے مجھے بہت اچھا لگا۔۔۔بیٹا گڑیاکب تک انھے اکیلے پالے گی۔۔۔اور ویسے بھی وہ کسی سے بھی شادی کرے پر کوئی بھی اسما کے بچوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا ۔۔۔میں چاہتی ہو گڑیا اس گھر میں آئے تو اسے یہ نہ لگےکہ ہم نے اس پر کوئی احسان کیا ہے ۔۔۔میں چاہتی ہو تم اسے پورے مان سے اس گھر میں لاؤ ۔۔۔عمار میں چاہتی ہو تم گڑیا سے شادی کر لو ۔۔۔
اور عابدہ کی بات سن کر عمار کے ہوش اڑگئے اس نے تو ایسا کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔۔
امی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں ۔۔۔میں اور گڑیا سے شادی ۔۔۔وہ میری بہن ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔۔۔اور رہی بات بچوں کی تو آپ انکے لیے پریشانی مت ہوں وہ میرے بچے ہیں اور میں ہی انکو پالو گا ۔۔اور ماہم کے لیے بھی کوئی نہ کوئی اچھا رشتہ مل جائے گا ۔۔۔میں اسکا بڑا بھائی ہو اور اسکی شادی کی ذمہ داری میری ہے ۔۔کہتے ہوئے اپنے کمرے میں چلا گیا ۔۔۔
اور عابدہ اسکی بات پر کچھ نہ کہہ سکی ۔۔۔
**********