امی اب ابو کی طبعیت کیسی ہے ۔۔۔؟؟ماہم کپڑے سمیٹتے ہوئے بولی ۔۔
ٹھیک نہیں ہے کل سے تو کوئی بات ہی نہیں کر رہے ۔۔
اچھا چلے میں دیکھتی ہوں ۔۔۔
ماہم عابد کے کمرے میں گئی تو وہ چھت کو گھور رہا تھا ۔۔۔
ابو کیسی طبیعت ہے آپ کی۔۔۔۔۔؟؟
ماہم کے سوال پر عابد نے اسکی طرف دیکھ کر اشارے سے جواب دیا۔۔۔
ابو آپ اپنا خیال نہیں رکھتے۔۔امی بتا رہی تھی آپ باہر بھی نہیں آتے ۔۔۔کیا بات ہے ۔۔۔
عابد بس اسے دیکھ رہا تھا اور آنسوں اسکے تکیے پر جذب ہو رہے تھے ۔۔۔
ماہم نے عابد کو روتے دیکھ کر اسکے ہاتھ کو اپنے ہاتھوں میں لیا۔۔۔کیا بات ہے ابو آپ رو کیوں رہے ہیں ۔۔۔
عابد نے کوئی جواب نہیں دیا ۔۔۔
ابو ابھی تو مجھے دیر ہو رہی ہے آیت اور ارمان کے اسکول جانا ہے ۔۔واپسی پے میں آؤ گی پھر آپ سے پوچھوں گی۔۔
ماہم واپس جانے کو موڑی جب عابد نے با مشکل اسے آواز دی ۔۔۔
گڑیا۔۔۔عابد کی آواز پر وہ فوراً پلٹی ۔۔۔
عابد کو دیکھ کر اسکی طرف لپکی جو اپنے ہاتھوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے ۔۔۔
ابو یہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔۔۔
مجھے معاف کر دو گڑیا۔۔۔میں نے تمہارے اور اسما کے ساتھ بہت بورا کیا ہے ۔۔۔۔فالج کے باعث وہ الفاظ ٹوٹ ٹوٹ کر ادا کر رہا تھا ۔۔۔۔
ماہم کو حیرانگی ہوئی تھی آج انھے احساس ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ بورا کیا ۔۔۔جب کوئی فائدہ ہی نہیں ہے ۔۔۔
ابو میرا دل آپ کے لیے صاف ہے ۔۔بیٹیاں اپنے دل میں باپ کے لیے نفرت نہیں رکھ سکتیں ۔۔۔اور میں بھی بیٹی ہوں۔۔۔ آپ اس بات کا خیال دل سے نکال دے کے میں نے آپکو معاف نہیں کیا۔۔۔۔ میں تو کب سے آپکو معاف کر چکی ہو اور جو میری بہن کے ساتھ ہوا میں اسے قسمت کا لکھا مان چکی ہو ۔۔۔۔
اب آپ آرام کرے ۔۔۔مجھے دیر ہو رہی ہے کہتی ہوئی باہر چلی گئی ۔۔
اور اب آپ آرام کرے کہتی ہوئی تیز تیز قدم اٹھاتی کمرے سے چلی گئی۔۔۔
اور عابد اسے بے بسی سے جا تے دیکھ رہا تھا ۔۔۔
**********
امی آج میں گھر تھوڑا لیٹ آؤ گا ۔۔میرا انتظار مت کجیے گا ۔۔۔عمار مصروف انداز میں بولا ۔۔۔
پر کیوں بیٹا آج میں نے تمہارے ساتھ کہی جانا تھا ۔۔۔اسلیے تمہے میں نے کہا تھا چار بجے آفس سے آجانا ۔۔۔
جی امی۔۔۔مجھے آج کسی سے ملنے جانا ہے اسلیے دیر بھی ہو سکتی ہے ۔۔میں آپکو کل لے جاؤ گا ۔۔
اچھا چلو ٹھیک ہے پر تمہے ملنا کس سے ہے ۔۔۔؟؟عابدہ نے سوالیہ نظروں سے عمار کو دیکھا ۔۔۔
بس ہے کوئی ابھی نہیں بتا سکتا۔۔۔
اللّه حافظ کہتے ہوئے چل دیا۔۔۔
یا اللّه میرے بیٹے کے نصیب میں بھی خوشیاں لکھ دے ۔۔۔وہ بھی کبھی دل سے ہنسے خوش رہے اپنی زندگی جیے ۔۔۔دعا مانگتے ہوۓ انکی آنکھیں بھر آئی ۔۔
*********
ولید میں تمہے کب سے کال کر رہی ہو عمار کی طرح تم بھی مجھے اگنور کر رہے ہو ۔۔۔؟؟نایاب اداسی سے بولی ۔۔۔
نہیں یار ایسی بات نہیں ہے میں بزی تھا کل سے بس اسلیے تمہاری کال کا جواب نہیں دیا ۔۔اس کے لیے سوری ۔۔ولید معذرت کرتے ہوۓ بولا ۔۔۔
یہ بتاؤ عمار سے بات ہوئی تمہاری ۔۔؟؟
کل وہ آیا تھا اس سے پہلے میں کوئی بات کرتا وہ چلا گیا تم فکر مت کرو ایک دو دن میں پھر ملو گا۔۔تو اس سے لازمی بات کرو گا ۔۔۔ولید نے اسے یقین دہانی کروائی۔۔۔
تم کہتے ہو تو یقین کر لیتی ہو ۔۔۔
پر پلیز اسے منا لینا ۔۔ورنہ بابا میری شادی کسی سے بھی کر دے گئے ۔۔۔
تو ٹھیک ہے نہ کر لو کسی سے بھی شادی تمہے پتا بھی ہے وہ نہیں مانے گا ۔۔۔وہ اکتا کر بولا۔۔۔
ولید میں شادی کر سکتی ہو کسی کے ساتھ بھی یہ مسلہ نہیں ہے ۔۔ پر میں اسکے ساتھ خوش نہیں رہ سکتی زندگی تو گزر ہی جاتی ہے پر اگر ہمسفر من پسند مل جاۓ تو اسکی بات ہی الگ ہے ۔۔۔
نایاب کی بات پر اسے ماہم کا خیال آیا وہ بھی یہی چاہتا تھا پر اب تو کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔۔۔
ٹھیک ہے میں تم سے شام میں بات کرتا ہوں فلحال میں بزی ہو ۔۔اللّه حافظ ۔۔
********
تم جلدی آگئی ۔۔۔
جی امی بس بچوں کا فنکشن تھا جلدی ختم ہوگیا ۔۔ماہم نے وضاحت دی ۔۔
سہی ۔۔۔پر اب تو کہا جا رہی ہو ۔۔۔ماہم کو گیٹ کی طرف جاتے دیکھ کر پروین نے پوچھا ۔۔
امی میں آدھے گھنٹے تک آتی ہو ۔۔
پر تم جا کہا رہی ہوں ۔۔۔
اس کو ملنے جسے پانچ سال سے ڈھونڈ رہی ہو ۔۔
اور پروین فوراً بولی عمار سے ۔۔؟؟
جی۔۔کہتی ہوئی چلی گئی ۔۔
*******
اسلام علیکم ۔۔!!ماہم نے سلام کیا ۔۔
کیا بات کرنی ہے تمہے گڑیا مجھے دیر ہو رہی ہے ۔۔۔عمار بیزاری سے بولا ۔۔۔
عمار کی بات پر ماہم کو دکھ ہوا۔۔
عمار بھائی مجھے آپا سے کیا وعدہ نبھانا تھا بس اس لیے کافی عرصے سے آپکو ڈھونڈ رہی تھی ۔۔۔
کیسا وعدہ ۔۔۔؟؟عمار نے نا سمجھی سے اسے دیکھا۔۔۔
ماہم نے ساری حقیقت بتانا شروع کی۔۔۔۔۔اسکا ایک ایک لفظ عمار پر بھاری پڑرہا تھا ۔۔۔۔اور آنکھوں سے آنسوں روا تھے ۔۔۔
ماہم بھی بتا تے ہوئے رو رہی تھی ۔۔۔جس سے اسکی آواز بھی نکلنا مشکل ہو رہی تھی ۔۔۔
مزید کچھ بتاتی عمار نے فور اً پوچھا۔۔۔اسما کیسی ہے۔۔؟؟
آپا نہیں رہی عمار بھائی بچو کی پیدائش کے دوران وہ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ۔۔۔۔
اور عمار کو لگا کسی نے آسمان اسکے سر پے دے مارا ہو ۔۔۔
یہ تم کیا کہہ رہی ہو گڑیا ۔۔۔؟؟عمار نے بے یقینی سے ماہم کو دیکھا ۔۔۔
سچ کہہ رہی ہو ۔۔۔اور جانے سے کچھ لمحے پہلے انہوں نے مجھ سے وعدہ لیا تھاکہ میں آپکو سب سچ بتا دو۔۔ وہ نہیں چاہتی تھی کہ مرنے کے بعد بھی آپ ان سے نفرت کرے ۔۔۔
اور عمار کو لگا اسکی دی ہوئی ساری بددعائیں اسما کو لگ گئی ہو ۔۔۔
اور عمار ہچکیوں سے رو رہا تھا یہ جانتے ہوۓ بھی کے سب اسے دیکھ رہے تھے ۔۔۔پر محبت کے مارو کو کس کی پرواہ ہی کہا ہوتی ہے ۔۔
گڑیا مجھے اسما کی قبر پر لے چلو گی ۔۔۔۔بولتے ہوۓ اسکے الفاظ اٹک رہے تھے ۔۔۔
جی بھائی چلے ۔۔۔
*********
کچھ دیر بعد دونوں قبرستان پہنچ گئے ۔۔۔
عمار کی آنکھوں کے سامنے ہی اسما منو مٹی تلے دفن تھی ۔۔۔
عمار بھاگتا ہوا اسکی قبر سے لپٹ گیا ۔۔۔
اور زارو قطار رونے لگا ۔۔۔
اسما پلیز مجھے معاف کر دو دیکھو کون آیا ہے۔۔جسے دیکھ کر تمہارے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی تھی ۔۔۔تمہارا عمار آیا ہے۔۔ اٹھو اسما مجھے تم سے بات کرنی ہے تمہارے پاؤں پکڑ کر تم سے معافی مانگنی ہے۔۔۔تمہے بتانا ہے کہ بے وفا تم نہیں میں تھا میری محبت جھوٹی تھی تمہاری محبت سچی تھی ۔۔میں تو تمہاری آنکھیں ہی نہیں پڑھ پایا ۔۔۔دیکھو اسما پلیز اٹھوں مجھ سے لڑو مجھے مارو پر ایسے چپ مت رہو ۔۔میں پچھلے پانچ سال سے یہی سمجھتا رہا کہ تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے پر نہیں دھوکہ تو میں نے تمہے دیا ہے بینا سوچے سمجھے تمہے چھوڑ گیا تم پر یقین نہیں کیا ۔۔۔مجھے گڑیا نے سب سچ بتا دیا ہے اب دیکھو غصہ ختم کردو۔۔۔اور مجھ سے بات کرو ۔۔۔گڑیا کہو نہ اپنی بہن سے مجھ سے بات کرے ۔۔میں معافی مانگ تو رہا ہو ۔۔۔عمار چیخ رہا تھا۔۔۔اسکے لرزتے آنسوں اسما کی قبر پر گر رہے تھے ۔۔۔
عمار بھائی بس کر دے وہ نہیں اٹھے گی ۔۔۔۔وہ ہم سب سے ناراض ہے اور اب وہ کبھی نہیں مانے گی ۔۔۔
ماہم کا بھی رو رو کر بورا حل تھا ۔۔۔۔
""مجھےبےجان سا کر گیا
صدمہ تیرے بچھڑنے کا""
عمار نے گاڑی ماہم کے گھر کے قریب روکی ۔۔۔
چلے عمار بھائی اندر آجاۓ ۔۔۔ماہم گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوۓ بولی ۔۔۔
نہیں گڑیا میں امی کے ساتھ آؤ گا ۔۔۔
پلیز عمار بھائی صرف کچھ دیر کے لیے ۔۔۔ماہم نے التجا کی ۔۔۔
اچھا ٹھیک ہے چلو ۔۔۔
عمار اور ماہم جسے ہی اندر داخل ہوئے ۔۔پروین کی چیخوں کی آواز سنائی دی۔۔۔
عمار اور ماہم فوراً عابد کے کمرے کی طرف لپکے ۔۔۔
امی کیا ہوا۔۔۔اور ابوانہے کیا ہوا ہے ۔۔۔
پتا نہیں بیٹا کب سے بولا رہی ہو۔۔پر کوئی جواب نہیں دے رہے ۔۔۔
عمار نے عابد کی نبض دیکھی ۔۔۔اور عابد کی کھولی آنکھیں بند کی ۔۔۔
کیا ہوا عمار بھائی اٹھائے ابو کو جلدی ہوسپٹل لے کر چلتے ہیں ۔۔۔
گڑیا خالو نہیں رہے ۔۔۔۔انکی نبض نہیں چل رہی ۔۔۔
عمار بھائی آپ پاگل تو نہیں ہو گئے ۔۔۔کچھ نہیں ہوا ابو کو آپ چلے لے کر میرے ساتھ ہوسپٹل ۔۔۔۔
عمار نے اسے کندھوں سے پکڑا کر جھنجوڑا ۔۔۔گڑیا میں سچ کہہ رہا ہوں خالو نہیں رہے ۔۔۔
عمار کی بات پر ماہم کو ہوش آیا۔۔۔اور فوراً عابد کے ہاتھوں کو پکڑا ۔۔۔اور ایک دم چیخی ۔۔۔
آج وہ یتیم بھی ہوگئی تھی ۔۔۔جس باپ نے اسے اتنے دکھ دیے آج وہ اسی کے جانے کا غم منا رہی تھی۔۔۔
*********