کیا ہوگیا ہے عمار کیوں اب تک جاگ رہے ہو ۔۔۔؟؟مجھے بھی اچھا نہیں لگ رہا کے میں سویا ہو اور تم جاگ رہے۔۔۔۔
مجھے نیند نہیں آرہی عجیب سی گھبراہٹ ہو رہی ہے ۔۔۔
تمہے آج پھر اُسکی یاد آرہی ہے ۔۔۔؟؟اسنے سوالیہ نظروں سے عمار کو دیکھا ۔۔۔۔
ہاں بہت زیادہ اسکی یادوں سے بچنے کے لیے میں اپنا ملک اپنے ماں باپ سب چھوڑ کر ادھر آیا ہو پر پھر ایک پل کو بھی مجھے چین نہیں ہے ۔۔میں اس سے جتنی بھی نفرت کرنے کی کوشش کرتا ہوں پر نہیں کر پاتا ۔۔۔اور آج عجیب سی وحشت ہو رہی ہے جیسے وہ ٹھیک نہیں ہے مجھے بولا رہی ہے ۔۔عمار کی آواز بھر گئی تھی ۔۔۔
یار عمار جس نے تمہاری محبت کی قدر نہیں کی۔۔ تم اسے یاد کر رہے ہو ۔۔اور وہ ٹھیک ہوگی اپنی زندگی میں خوش ۔۔۔بس تم ہی ہو جو اسکا سوگ منانے بیٹھے ہو ۔۔چلو اب سوجاؤ ۔۔۔
عمار لیٹ تو گیا پر آج اسکی بے چینی کم نہیں ہو رہی تھی
**********
مبارک ہوں جُڑواں بچے ہوۓ ہیں۔۔۔ڈاکٹر صاحبہ کمرے میں سے نکل کر گڑیا اور پروین کے پاس آ کر بولی ۔۔۔
گڑیا نے فوراً اسما کا پوچھا ۔۔۔؟؟
سوری ہم انھے نہیں بچا سکے بہت کوشش کی تھی ہم نے۔۔انکی حالت سے یہی لگ رہا تھا کہ وہ جینا نہیں چاہتی ۔۔۔ پر شاید اللّه کو بھی یہی منظور تھا ۔۔۔ڈاکٹر گڑیا کو دلاسہ دے کر آگے بڑھ گئی ۔۔۔
گڑیا ڈاکٹر کی بات سن کر وہی ڈھ گئی ۔۔۔
***********
آپا آنکھیں کھولوں ۔۔دیکھوتمہاری گڑیا تمہے بولا رہی ہے۔۔۔میں نے تو اس بار کچھ بھی نہیں کیا پھر تم بات کیوں نہیں کر رہی ۔۔۔آپا میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑتی ہو خدا کے لیے اٹھو مجھ سے بات کرو۔۔آپا میں کیسے رہو گی تمہارے بغیر ۔۔۔اچھا میرے لیے نہیں تو اپنے بچوں کے لیے اٹھ جاؤ ۔۔آپا میں تو خود کو نہیں سمبھال سکتی تمہارے بچے کیسے سمبھالو گی ۔۔۔میں اپنا وعدہ واپس لیتی ہو میں نہیں خیال رکھو گی تمہارے بچوں کا ۔۔۔ اپنے بچے خود سمبھالو ۔۔۔اٹھو آپا ۔۔۔اماں کہو نہ آپا سے مجھ سے بات کرے ۔۔۔گڑیا بلک بلک کر رو رہی تھی ۔۔آج اسکا ایک ایک آنسوں لرز رہا تھا ۔۔۔
اور اسما شاید آج سکون سے سوئی تھی۔۔ساری زندگی کے دکھوں سے تنگ آکر وہ آرام کر رہی تھی بے سدھ پڑی ساری دنیا سے بےخبر ۔۔۔۔کچھ لوگوں کو صرف سکون مرنے کے بعد ہی ملتا ہے اور اسما کو بھی سکون مل گیا تھا آج ۔۔۔
نیند آۓ گی تو اس طرح سوئیں گے
مجھے جگانے کے لئے لوگ روئیں گے۔۔۔
***********
عابد کمرے میں بیٹھا اسما کی تصویر سے لپٹ کر رو رہا تھا ۔۔۔۔جب پروین اندر داخل ہوئی ۔۔۔عابد کو روتے دیکھ کر پروین کو دھچکا لگا ۔۔۔
اب کیوں رو رہے ہو تم ۔۔۔کس بات کا غم منا رہے ہو جا چکی ہے وہ ۔۔۔تم تو خوشیاں مناؤ ۔۔تمہاری جان چھوٹ گئی ۔۔۔۔ساری زندگی مجھے بچاتے ہوئے میری بچی نے تم سے مار کھائی ۔۔۔ہر خوشی اسے چھن لی تم نے۔۔۔ میری بیٹی کو بد کردار تک کہہ دیا۔۔۔نہ ہی اس رات تم نے گڑیا کی بات سنی اسے بھی بد کردار کہہ ڈالا۔۔۔ تم جانتے ہو عابد میری بیٹی کا کوئی قصور نہیں تھا جو بھی کیا تھا راحیل نے کیا تھا تمہارے ڈر سے کہ کہی تم گڑیا کی شادی راحیل سے نہ کردو ساری بات اسما نے خود پر لے لی کیونکہ وہ جانتی تھی تم وہ باپ نہیں تھے جو اپنی بیٹیوں پے یقین کرے ۔۔۔میری بیٹی کو پڑھنے نہیں دیا ۔۔کونسا دکھ تھا جو تم نے اسے نہیں دیا ۔۔۔اب ان آنسوں کا کیا فائدہ کس کے لیے بہا رہے ہو ۔۔۔اللّه تم جیسا باپ کسی کو نہ دے ۔۔۔اور میری جیسی بے بس ماں ۔۔۔آج پروین پھٹ پڑی تھی اور عابد سکتے کے عالَم میں اسے دیکھ رہا تھا ۔۔۔پروین روتے ہوئے کمرے سے چلی گئی ۔۔۔
********
گڑیا میری جان بس کر دو کچھ کھا لو جب سے اسما گئی ہے تم نے حلق سے پانی کا ایک گھونٹ تک نہیں اترا ۔۔۔میری بچی میں ایک کو تو کھو چکی ہو تمہے نہیں کھونا چاہتی ۔۔۔پروین کا بھی برا حال تھا ۔۔۔
اماں مر گئی ہے گڑیا اپنی آپا کے ساتھ سنا تم نے مر گئی تھی میں اسی دن جس دن میری بہن مجھے چھوڑ گئی۔۔۔
گڑیا میری بچی بس کر دے مت رو اتنا۔۔۔۔
اماں کہا نہ مت کہو مجھے گڑیا میرا نام ماہم ہے گڑیا صرف میں اپنی آپا کی تھی ۔۔۔
ماہم آنکھیں کھولوں کیا ہوا ہے ۔۔۔ماہم نیند میں بڑبڑارہی تھی ۔۔۔ایک دم آنکھ کھولی تو ماہم کے چہر ے پر پسنا آیا ہوا تھا ۔۔۔ماہم کا سانس اٹک رہی تھی ۔۔۔۔
اماں آپا ۔۔۔ماہم کی با مشکل آواز نکلی ۔۔
میری بچی کیا ہوگیا ہے ہوش میں آ کوئی خواب دیکھا ہے ۔۔۔پروین نے فکر مندی سے کہا ۔۔
اماں ابھی آپا میرے پاس تھی ۔۔۔
ماہم اسے مرے پانچ سال ہوگئے ہیں ۔۔۔ابھی تک تمہے وہ کیوں نہیں بھولتی ۔۔۔۔
اماں کیسے بھول جاؤ بہن تھی وہ میری ۔۔۔۔وہ میری وجہ سے گئی ہے ۔۔۔
نہیں اللّه کو یہی منظور تھا ۔۔۔تم اس بات کو تسلیم کر لو ۔۔۔اور دیکھو آیت اور ارمان بھی تو تمہارے پاس ہے اگر وہ یہ بات سن لے گئے تو کیا سوچے گئے۔۔۔پروین اسے سمجھا رہی تھی۔۔۔
اماں انہی کے لیے ہی تو پانچ سال سے دھکے کھا رہی ہو ۔۔
بس میری بچی قسمت میں یہی لکھا تھا ۔۔تمہارے ابا تو فالج کی وجہ سے چار پائی سے اٹھ نہیں سکے۔۔۔تو تمہے ہی سب سمبھلنا تھا اگر تم بھی نہ نکلتی تو ہم بھوکے مر جاتے۔۔۔۔پروین دکھ سے بولی ۔۔۔۔
آج کتنے عرصے بعد تم نے مجھے اماں کہا ہے ۔۔۔پروین ماہم کی طرف دیکھ کر بولی ۔۔۔
آپکو تو پتا ہے جیسے میں بولتی تھی ارمان اور آیت بھی ویسے ہی بات کرتے تھے اور میں نہیں چاہتی تھی وہ ایسے بات کرے اسلیے خود کو بدلا میں نے انکے لیے ۔۔۔۔
اب سو جاؤ صبح جلدی اٹھتی ہو ۔۔۔
اب کہا نیند آئے گی ۔۔۔ماہم اداسی سے بولی ۔۔۔
جانتی ہو تم راتوں کو سہی سے نہیں سوتی میں ماں ہو تمہاری بولتی نہیں ہو پر محسوس کرتی ہو کہ تم کس تکلیف سے گزر رہی ہو ۔۔۔بات کرتے ہی پروین کے آنسوں بہنے لگے ۔۔۔
امی اب اپ تو مت رو ے ورنہ آپکی طبعیت خراب ہوجائے گی چلے اب اپ سو جاۓ ۔۔۔
پروین واپس کروٹ بدل کر لیٹ گئی ۔۔۔پر دونوں ہی جانتی تھی اب انھے نیند کہا آئے گی ۔۔۔
کوئی لباس کفن کے سوا نہیں جچتا
مرے وجود میں ایسا سِلا ہُوا دُکھ ہـے
اسلام علیکم۔۔۔!!!ایک خوب صورت آواز ماہم کے کانوں سے ٹکرائی۔۔۔
وعلیکم السلام۔۔۔!!ماہم کی نظر اسی پے ہی ٹھیر گئی۔۔اسکی جھیل سی آنکھیں۔۔ خوب صورت بھورے بال۔۔ہونٹوں پر ریڈ لپ سٹک جو کمال لگ رہی تھی ۔۔۔۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا وہ بلا کی حسین تھی ۔۔۔
مس۔۔؟؟
جی۔۔ماہم اُسکی آواز پر چونکی ۔۔
ولید ہے آفس میں ۔۔۔؟؟
جی سر ہیں ۔۔۔۔
اوکے تھنکس کہتی ہوئی وہ ولید کے کمرے کی طرف بڑھ گئی ۔۔۔
ماہم اسکو جاتے ہوئے دیکھ رہی تھی ۔۔۔پھر سر جھٹک کر اپنے کام میں لگ گئی ۔۔۔
صباء کی شادی کے بعد سے وہ ولید کا سامنا نہیں کر رہی تھی ۔۔وہ اپنی بد تمیزی پر شرمندہ تھی ۔۔
ماہم۔۔۔؟؟سونیا نے اسے مخاطب کیا ۔۔
جی ۔۔۔؟؟ماہم نے مصروف انداز میں جواب دیا ۔۔۔
تمہے نہیں لگتا یہ لڑکی ولید سر کی گرل فرینڈ ہوگی ۔۔۔سونیا نے سوالیہ نظروں سے ماہم کو دیکھا ۔۔۔
پتا نہیں میں کیا کہہ سکتی ہو ۔۔
یار تم دیکھو تو سہی کس قدر خوب صورت ہے اوپر سے اس نے خود کو کتنا ٹپ ٹاپ رکھا ہے ۔۔۔
ہمم ۔۔ماہم نے مختصر جواب دیا ۔۔۔
ویسے ماہم اگر تم بھی خود کو ایسا رکھو تو تم اس سے بھی زیادہ حسین ہو ۔۔۔۔
اسکی بات پر ماہم نے نظر اٹھا کر سونیا کو دیکھ اور واپس اپنے کام میں لگ گئی ۔۔۔
گھر کا خرچ تو چلتا نہیں ہے اپنے لیے کچھ کیسے خریدو ۔۔ماہم دل میں بس یہی سوچ سکی ۔۔۔
**********