مبارک ہو تمہے راحیل بڑی جلدی اللّه نے تمہاری سن لی تم باپ بننے والے ہو ۔۔۔کوثر خوشی سے بتا رہی تھی ۔۔۔اور اسما پے یہ خبر بجلی کی طرح گری تھی ۔۔۔وہ اٹھ کر کمرے میں چلی گئی ۔۔۔
اسے کیا ہوا ہے ۔۔۔راحیل نے اسما کو جاتے دیکھ کر پوچھا ۔۔۔
ارے اسے کیا ہونا ہے ڈاکٹر نے مجھے بتایا تھا میں نے سوچا اسما سے پہلے تمہے بتاؤ ۔۔۔بس اسکی وجہ سے منہ بنایا ہوگا تم چھوڑو اسے ۔۔۔تم جاؤ مٹھائی لے کر آؤ۔۔۔میں تو آج بہت خوش ہوں
میں بھی آج بہت خوش ہوامی۔۔۔
********
کیا کر رہی ہو ۔۔راحیل کمرے میں آیا تو اسما کام میں لگی ہوئی تھی ۔۔۔
کام کر رہی ہو ۔۔اسما نے مختصر جواب دیا ۔۔۔
چھوڑو یہ کام امی بتا رہی تھی کہ ڈاکٹر نے کہاکے تمہے کمزوری ہو رہی ہے اسلیے تم آرام کرو ورنہ بچے کی صحت پر بورا اثر پڑئے گا ۔۔۔راحیل بظاہر فکر مند ہوتے ہوئے کہا ۔۔۔
اچھا ہے میں بھی نہیں چاہتی یہ بچہ اس دنیا میں آئے ۔۔۔۔میں تمہارے بچے کی ماں کبھی نہیں بنانا چاہتی ۔۔۔جس تکلیف سے میں اس گھر میں اور تمہارے ساتھ رہ رہی ہو اپنے بچے کو نہیں دیکھ سکتی ایسے ۔۔۔سنا تم نے ۔۔۔اسما چیخ رہی تھی۔۔۔
اپنی بکواس بند کرو اگر میرے بچے کو کچھ ہوا تو زندہ تم بھی نہیں بچو گی اپنے ہاتھوں سے گلا دباؤں گا تمہارا ۔۔۔تم اس قابل ہی نہیں ہو کے تم سے بات بھی کی جاۓ ۔۔راحیل بھی اس پے دھاڑا۔۔۔اور کمرے سے نکل گیا ۔۔۔۔
***********
راحیل یار آج تو تم بہت خوش ہو خیر ہے نہ ۔۔؟؟
ہاں ابرار آج بہت خوش ہو تیرا یار باپ جو بننے والا ہے ۔۔۔
ارے واہ مبارک ہو بہت بہت ۔۔۔ابھی تو شادی کو دو ماہ ہی ہوۓ اور اللّه نے تمہاری سن بھی لی بڑی قسمت ہے یار ۔۔۔۔ابرار اسکے کندھے پر ہاتھ مار کر بولا ۔۔۔
یہ تو تم نے سہی کہا ۔۔۔
چل پھر جشن مناتے ہیں ۔۔۔
نہیں یار اب نہیں شراب پیو گا کل کو میرے بچے کیا کہے گئےکہ ہمارا باپ شراب پیتا ہے۔۔۔اسلیے میں نے آج فیصلہ کیا ہے کہ میں آیندہ شراب نہیں پیو گا ۔۔۔
اچھا ٹھیک ہے مت پینا پر آج تو میرے لیے پیلے۔۔۔ بھائی پکا پیسے بھی میں ہی دو گا۔۔ آخر میں بھی تو چچا بننے والا ہو ۔۔۔چلا آجا ۔۔۔ابرار اسکا ہاتھ پکڑ کر اٹھاتے ہوۓ بولا ۔۔۔
پر آج کے بعد نہیں کہو گئے پینے کو ۔۔۔
ہاں ہاں نہیں کہو گا پر اب تو چل ۔۔۔
چل رہا ہو ۔۔۔راحیل اُکتا کر بولا ۔۔۔
*********
عمار جب سے ہوسپٹل سے آیا تھا اپنے کمرے میں خاموشی سے لیٹا ہوا تھا ۔۔۔
عابدہ اندر آئی تو عمار نے دیکھ کر اپنا چہرہ دوسری طرف کر لیا ۔۔۔جس سے عابدہ کو بہت تکلیف ہوئی تھی ۔۔۔
عمار بیٹا ۔۔۔انہوں نے محبت سے اسے آواز دی ۔۔۔
امی چلی جاۓ پلیز مجھے اکیلا چھوڑ دے ۔۔۔عمار چیخا ۔۔۔
کیوں خود کو اور ہمیں تکلیف دے رہے ہو ۔۔۔ہاں بولو ۔۔اسما نے جو کیا اس میں ہمارا کیا قصور ہے ۔۔ہمارے ساتھ ایسا کیوں کررہےہو ۔۔۔ تم ہماری ایک ہی اولاد ہو اور تم بھی ایسا کرو گے ۔۔تم تو جا رہے تھے ہمیں چھوڑ کر یہ بھی نہیں سوچا کہ تمہارے بعد ہمارا کیا ہوگا ہم جی سکے گئے ۔۔۔آج عابدہ بھی پھٹ پڑی تھی ۔۔۔
عمار اٹھا اور انکے گلےلگا ۔۔مجھے معاف کر دے امی ۔۔دیکھے آپکا بیٹا کتنا بورا ہے۔۔ نہ ہی آپکی بھانجی نے مجھے قبول کیا اور نہ ہی موت نے ۔۔۔
بس کر دو عمار خود کو سمبھالو بیٹا۔۔۔ تمہے دیکھ کر ہمیں دکھ ہوتا ہے ہمارا ہنستا کھلتا بچہ کس حال میں پہنچ گیا ۔۔۔
وعدہ کرو عمار تم اب ایسی کوئی حرکت نہیں کرو گئے۔۔اور میں بھی وعدہ کرتی ہو میں بھی پروین سے کوئی تعلق نہیں رکھو گی ۔۔۔وہ آج عمار کی حالت دیکھ کر بے بس ہوگئی تھی ۔۔۔
میں وعدہ کرتا ہوں امی میں اب کچھ نہیں کرو گا۔۔۔عمار نے اسے یقین دہانی کروائی ۔۔۔۔
عابدہ نے اسکی پیشانی کو چوما ۔۔۔چلو اب تم فریش ہو لو۔۔۔۔اچھے سے کپڑے پہن کر باہر آؤ بلکل ویسے ہی جیسے پہلے تیار ہوا کرتے تھے ۔۔۔
جی امی ۔۔۔عمار بس یہی کہہ سکا ۔۔
*********
کب سے دروازہ بجنے کی آواز آرہی ہے جاۓ دیکھےراحیل تو نہیں آگیا۔۔۔۔
ہاں دیکھتا ہو ۔۔۔امجد باہر دیکھنے چلا گیا
ساری رات پتا نہیں کہا تھا یہ لڑکا ۔۔۔پتا نہیں کب سدھرے گا اب تو خیر سے باپ بننے والا ہے پر مجال ہے کسی کی یہ سن لے ۔۔۔الله ہی ہدایت دے ۔۔ورنہ تو اسکا کوئی حال نہیں ہے ۔۔۔کوثر بڑبڑا رہی تھی ۔۔۔
*********
اسلام علیکم ۔۔!!
وعلیکم السلام۔۔۔!!امجد پولیس کو دیکھ کر ایک دم گھبرا گیا ۔۔۔
یہ راحیل کا گھر ہے ۔۔؟؟انسپکٹر نے سوالیہ نظروں سے امجد کو دیکھا ۔۔۔
جی یہ راحیل کا ہی گھر ہے ۔۔امجد ہچکیچاتے ہوۓ بولا اسے ڈر تھاکہ راحیل پھر شراب پیتے پکڑا گیا ہے ۔۔۔
آج صبح پانچ بجے ہمیں پارک سے دو لوگوں کی لاش ملی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق انکی موت زہرلی شراب پینے سے ہوئی ہے ۔۔۔انسپکٹر تفصیل سے بتا رہا تھا ۔۔۔
پر یہ سب آپ مجھے کیوں بتا رہے ہیں انسپکٹر صاحب ۔۔۔امجد نے نا سمجھی سے پوچھا ۔۔۔
اسلیے کیونکہ ان میں سے ایک کے شناختی کارڈ کے مطابق یہی اڈریس ہے اور اسکا نام راحیل ہے ۔۔۔۔
انسپکٹر کی بات پر امجد لڑ کھڑا گیا ۔۔۔جسے دوسرے پولیس والوں نے سمبھالا ۔۔۔۔
کیا ہوا کون آیا ہے باہر ۔۔۔کوثربڑبڑاتی ہوئی باہر آئی ۔۔سامنے کا منظر دیکھ کر اسکے ہوش اُڑ گئے ۔۔۔راحیل کو چارپائی پے ڈالا جا رہا تھا ۔۔۔راحیل کو دیکھ کر کوثر کی چیخ نکلی ۔۔۔۔
کوثر کی آواز سن کر اسما بھی اپنے کمرے سے باہر کی طرف بھاگی ۔۔۔راحیل کو ایسے دیکھ کر تو اسما کہ پیروں تلے سے زمین نکل گئی ۔۔۔۔
سب ختم ہوگیا تھا اسما کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ خوشی منائے کے اسکو تکلیف دینے والا اس دنیا سے چلا گیا ہے یا اس بات کا غم کے اسکی اولاد دنیا میں آنے سے پہلے ہی یتیم ہو گئی ۔۔۔۔۔
*********
اسلام علیکم سر ۔۔۔!!
وعلیکم السلام مس صباء ۔۔۔!!!
خیرت آپ آج آفس بڑی لیٹ آئی ہے ۔۔۔
جی سر میں آپکو اپنی شادی کا کارڈ دینے آئی ہو اگلے ہفتے میری شادی ہے ۔۔۔صباء نے چہکتے ہوۓ بتایا ۔۔۔
مبارک ہو بہت ۔۔۔مجھے سن کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔پر تھوڑا سا دکھ بھی میری اتنی اچھی ایمپلائے مجھے چھوڑ کر جا رہی ہے ۔۔۔۔ولید نے اداسی سے کہا ۔۔۔
کوئی بات نہیں سر سونیا اور ماہم ہے نہ ۔۔۔
ارے پر آپکی بات اور ہے ۔۔۔ویسے کس کی قسمت پھوٹ رہی ہے ۔۔۔۔؟؟ولید شرارت سے بولا ۔۔۔
سر قسمت تو میری پھوٹ رہی ہے ۔۔۔
ارے کیوں آپکو پسند نہیں ہے جس سے آپ شادی کر رہی ہے ؟؟ولید نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا ۔۔۔
نہیں نہیں سر ایسی بات نہیں ہے میری لومیرج ہے ۔۔۔
اس کا مطلب دونوں کی ہی قسمت پھوٹ رہی ہے ۔۔۔ولید نے اب کی بار کھکا لاگیا ۔۔۔۔
سر۔۔۔۔صباء نے ناگواری سے ولید کو دیکھا ۔۔۔
اچھا سوری ۔۔۔ولید نے ہنسی کو قابو کیا ۔۔۔
سر آپ آئے گئے نہ ۔۔۔؟؟
جی جی مس میں ضرور آؤ گا ۔۔۔ولید نے یقین دہانی کروائی ۔۔۔۔
تھنکس سر ۔۔۔صباء چہک کر بولی ۔۔۔
موسٹ ویلکم ۔۔۔ولید نے بھی مسکرا تے ہوۓ جواب دیا ۔۔۔
********
ماہم تم آؤ گی میری شادی پر ۔۔۔؟؟
نہیں صباء میں نہیں آسکو گی ۔۔۔میں پہلے ہی معذرت کر رہی ہو ۔۔۔ماہم نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا ۔۔۔
یار ماہم کیا مسلہ ہے تمہارا میری اتنی اچھی دوست نہیں آئے گی تو مزہ کیسے آئے گا ۔۔۔صباء ناراضگی سے بولی ۔۔۔
میری مجبوری سمجھو۔۔۔۔ماہم کی آواز میں اس بار التجہ تھی ۔۔۔
نہیں مجھے کچھ نہیں سمجھنا۔۔۔بس تم آؤ گی ۔۔۔صباء نے بات ختم کرتے ہوئے کہا ۔۔۔
ماہم خاموش ہوگئی ۔۔۔اسے کیسے بتاتی کہ اسکے پاس تو کوئی ڈھنگ کا جوڑا بھی نہیں ہے اور نہ ہی اسے سلامی دے نے کے پیسے ۔۔۔
آپا بس کر دو کیوں اتنا رو رہی ہو وہ بھی اسکے مرنے پے جس نے تمہے اتنی تکلیف دی ۔۔۔جب سے تمہاری شادی ہوئی ہے ۔۔۔ اس شخص نے تمہے کوئی خوشی نہیں دی ۔۔۔اور آج تم اسی کے لیے اپنے قیمتی آنسوں بہا رہی ہو ۔۔۔
گڑیا وہ میرا شوہر تھااور میرے ہونے والے بچے کا باپ ۔۔۔میں یہ بات کیسے بھول سکتی ہو ۔۔۔اسما روئے جا رہی تھی۔۔۔
آپا کچھ نہیں ہوتا اللّه بہتر کرے گا ۔۔۔تم فکر مت کرو ۔۔۔گڑیا نے اسے یقین دلایا ۔۔۔۔
کوئی باپ کا پیار نہیں دے سکتا کسی کی اولاد کو چاہے جتنا مرضی اپنا ہو ۔۔۔
آپا تم کس باپ کی بات کر رہی ہو ۔۔۔کبھی ہمارے باپ نے ہمیں پیار دیا ہے جو آپ اس بات کی امید لگا رہی ہو کہ اگر راحیل ہوتا تو وہ اپنی اولاد کو محبت دیتا ۔۔۔گڑیا اُکتا کر بولی ۔۔۔
پھر بھی گڑیا ۔۔۔۔
بس آپا اب تمہے اپنی اولاد کے لیے جینا ہے خدا کے لیے اپنا نہیں تو اپنے بچے کے لیے خود کو سمبھالو ۔۔۔
اسما خاموش ہوگئی ۔۔۔۔
چلو تم آرام کرو میں تمہارے لیے دودھ لے کر آتی ہو ۔۔۔
**********