سفینہ اپنی سوچ میں مہو چلی جارہی تھی کہ زینب اور مشا نے پیچھے سے آکر سفینہ کو ڈرایا سفینہ ایک دم اُچھل گئی...
ارے سفینہ آخر کس کے خیالوں میں گم ہو کہ ہم آتے ہوئے نظر ہی نہیں آئے...
اوہو میری چھوڑوں تم بتاؤ کل باسم کی فیملی کیوں آئی تھی باسم کی بہت جلدی تمہارے گھر جانے کی ہممم؟؟؟؟
سفینہ بہت نظریں چلتی ہیں تمہاری ہے...زینب نے مُکہ دکھایا...
ارے سفینہ میں بتاتی ہو ان دونوں نے ہماری ناک کے نیچے یہ کارنامہ کیا اور ہمیں پتہ ہی نہیں چلا....
ہاہاہا اب تم لوگ اتنے بےخبر ہو کہ تمہارے آس پاس کوئی بم رکھ دے تو پتہ نہ چلے ہم نے تو صرف معصوم سی حرکت کی ہے...زینب نے مشا کی بات کا ہستے ہوئے جواب دیا...
اوہو خیر اس حرکت کا انجام کیا ہوا یہ بتائینگی آپ؟؟؟؟
یار باسم کی آپی قئی ہوئی ہے کینڈا سے اسلیئے وہ لوگ انگیجنٹ ہوجائے پھر جب باسم کی ہاؤس جاب ہوجائے تو شادی ہو مگر ماما بابا نے سوچنے کے لیئے وقت لیا ہے ویسے آپس کی بات ہے سب راضی ہے جلدہی میری منگنی کا کھانا کھانے کے لیئے تیار ہوجاؤ...
اوکے جی ہماری دعائے تمہارے ساتھ ہے...اور ٹریٹ دینے کے لیئے تیار ہوجاؤ ابھی تو میں کلاس لینے جارہی ہو کل کا لنچ تمہاری طرف سے....
کل کیوں سفینہ آج ہی اسے گھیر لو...مشا نے کہا...
کل اسلیئے کہ کل میں دیر سے آونگئی اور ایکسٹرا کلاس کی وجہ سے شام تک رکنا ہے تو کل کا وعدہ پکا...
ایکے بی بی جو حکم...زینب ہستے ہوئے...
زینب مشا کے ساتھ لائبریری کی طرف مڑ گئی اور سفینہ کلاس لینے چلی گئی سفینہ کلاس لیکر نکلی تو اس کے کزن شہروز کا فون آگیا..
ہیلو سفینہ تم کہا ہو میں گھر جارہا ہو اگر کلاس ختم ہوگئی تو چلو...
ہاں شہروز میں آرہی ہو تم کہا ہو؟؟؟
میں پارکنگ میں تمہارا ویٹ کررہا ہو...
اوکے میں آرہی ہو...
ہائے کیسے ہو ایک مہینہ ہوگیا یونی آتے ہوئے آج میری کیسے یاد آگئی...
ارے بھئی میری کلاسز کا ٹائم تھوڑا چینج ہے اسلیئے ملاقات نہیں ہوسکی خیر چلو بیٹھوں تو آج میں تمہیں آئسکریم کھلاؤ گا تاکہ تمہاری شکایت دور ہوجائے اور مشعل کو بھی فون کردیا تھا ہم اُسے بھی پِک کرلےگے پھر آئسکریم کھا کر تم دونوں کو تمہارے گھروں پر دھکا دینا ہے....
اچھا کچھ زیادہ نہیں بول رہے آج تم...
جی جناب آج میں بہت خوش ہو....
کیوں بھئی خیر تو ہے .....
ہاں یار یہ مشعل ابھی تک باہر نہیں آئی زرا میسج کرو کہ باہر آجائے....
ارے بھئی دیکھو مشعل بھی آگئی....
___________________________
سفینہ گھر جاتے ہی سوگئی اور پھر شام کو تمام دن کی روداد امی کو سنائی...
امی بہت مزہ آیا آج امی کل مجھے دیر سے جانا ہے اسلیئے شہروز کے ساتھ ہی چلی جاؤگی مگر آپ واپسی پر بابا کو بھیج دیجئے گا کیونکہ کل پروجیکٹ تیار کرنا ہے تو 6 نج جائے گے....
اچھا اور سفینہ وہ آپ نے بیایا نہیں جو رشتہ بتایا تھا وہ لڑکا کیسا لگا اُن لوگو کا فون آیا تھا وہ لوگ جواب مانگ رہے ہیں....
امی بابا آپ لوگوں کو جو مرضی ہوگی میں وہی کرونگی....
بیٹا آپ کے بابا نے کہا ہے جو سفینہ کہے گی وہی ہوگا ہم نے کبھی آپ پر زبردستی نہیں گی تو اسلیئے اپنی رائے دو....
امی پتہ نہیں کیوں مجھے وہ لوگ بہت عجیب لگے....
ہاں تمہارے بابا کو بھی کچھ پسند نہیں آئے اور مجھے بھی کچھ دل سے پسند نہیں ہے یہ رشتہ میں آپ سے پوچھنا چارہی تھی بس تو میں انکار کردونگی...
تھینک یو امی...
بیٹا ایک بات پوچھو...
جی بولے امی...
بیٹا میں کبھی نہیں چاہونگی کہ تمہاری پسند کے بغیر کوئی فیصلہ کروں مگر ہمیشہ یہ خیال رکھنا کہ عزت پہلے ہیں پھر محبت تھیک ہے میں چلتی ہو آکر کھانا کھالو....
جی امی...یا اللہ ماں کو کیسے دلوں کی خبر ہوجاتی ہے وہ کیسے سمجھ جاتی ہے کہ بیٹی کے دل میں کیا ہے یا اللہ تو مجھے کبھی میرے والدین کے سامنے شرمندہ نہ کروانا....
__________________________
ارے بھئی وجاہت یہ سفینہ....
خاموش میں نے کہا تھا نہ کہ سفینہ کا نام آئیندہ مت لینا...وجاہت نے خرم کی بات کو کاٹتے ہوئے غصہ میں کہا...
اچھا میرا تو نام لینا آپ کو برا لگ رہا ہے اور وہ جو لڑکا روز اُسے ڈراوپ کرتا ہے اُس کے بارے میں کیا خیال ہے ہم تو پہلے سے یونی میں ہے ہمیں تو کبھی لفٹ نہیں کرائی مگر اس کی خوش قسمتی دیکھوں ایک مہینہ نہیں ہو آئے ہوئے اور سفینہ سے اتنی دوستی....
بس میں نے کہا نہ اب کوئی فضول بات کی تو دماغ ٹھیک کردونگا....
اوہو وجاہت بھائی ہمیں خاموش کرانے سے کیا ہوگا ہم نے تو جو دیکھا وہ بول دیا...خرم یہ بول کر تیز تیز چلا گیا...
وجاہت کو سفینہ پر بھروسہ تھا مگر اس دل کا کیا کرتا جو کسی دوسرے کے بارے سن کے کہ سفینہ کسی اور کے ساتھ تھی بہت جیلسی محسوس ہورہی تھی اُس لڑکے سے جس کو اُس نے دیکھا بھی نہیں تھا معلوم کرنا پڑے گا یہ کون ہے آخر وجاہت پرشانی کو ساتھ غصہ بھی آرہا تھا کہ باسم دو دن سے یونی نہیں آیا تھا آخر کس سے یہ مسلئہ ڈسکس کرتا..