وجاہت...جی ماما.....بیٹا کیا بات ہے آج کل آپ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتے شام کی چائے بھی نہیں پی آج آپ نے؟؟؟؟؟
وہ ماما آج ٹائم نہیں ملا تھا مسجد جانے کا اسلیئے نماز پڑھ رہا تھا اب چائے کا کہہ دے زینب سے وہ آج پاپا لیٹ ہوجائے گے کوئی میٹنگ ہے تو ڈنر کرکے آئے گے پاپا نے کہا تھا آپکو بتانے کے لیئے....
اوکے آپ بتادو کیا کھاؤ گے بتادو میں کھانے کی تیاری کرلوں.....
ارے ماما ہمیشہ بھائی کی پسند سے بناتی ہے کبھی ہم غریب کی پسند بھی پوچھ لیں....
ویسے زینب غریبوں کو جو مل جائے کھالیں کیوں ماما......
اوہو اب تم دونوں لڑنے نہ لگ جانا ویسے بھی بیٹیاں تو مہمان ہوتی ہیں اسلیئے ہم زینب کا بہت خیال رکھتے ہیں کیونکہ یہ تو چڑیا ہے کیا پتہ کب اُڑ جائے.....
ہورر زینب نے منہ چڑایا وجاہت کو......ارے بھائی میں تو بھول ہی گئی تھی کل میرا ٹیسٹ ہے پلیز تیاری کروادیں.....
ماما دیکھا آپ نے اسکو نہ یونی میں کچھ سمجھ آتا ہے نہ کوچنگ میں مجھے ہی سمجھانا پڑھتا ہے....
فوزیہ بیگم مسکراتی نظروں سے دونوں کو دیکھ رہی تھی فوزیہ بیگم ہائی سوسائٹی میں مور کرنے کے باوجود نماز روزے کی پابند تھی اور بچوں کو بھی یہ ہی عادت ڈالی تھی بلال صاحب کبھی نماز میں ڈنڈی مار دیتے تھے..
___________________________
بھائی جلدی کرے آج میرا ٹیسٹ ہے سر رضا کی کلاس جلدی ہوتی ہے....
ہاں ہاں چل رہا ہوں تم گاڑی میں بیٹھوں میں ابھی آیا اچھا بائے ماما پاپا...
ارے بھائی سفینہ کا میسج آیا ہے وہ گھر سے نکل گئی ہے مشا اور وہ جلدی پنچ جائے گے میں لیٹ ہوجاؤنگی.....
سفینہ کا نام سُن کر وجاہت کے کان کھڑے ہوئے.
ارے زینب کیوں نہ ہم سفینہ کو پیک کرلے.؟؟
نہیں بھائی سفینہ وین سے جاتی ہیں اسکی امی ان باتوں میں بہت احتیاط پسند ہیں...
اچھا ویری گڈ..
یونی پنچ کر وجاہت نے گاڑی پارک کی زینب تم کلاس میں جاؤ میں باسم اور احسان کو دیکھ لو.....
ارے میرا ہیرو آگیا کیا بات ہے کیا پیچا کرتے ہوئے آئے ہو ابھی سفینہ وین سے اتری ادُھر آپ گاڑی سے.....
اچھا کہاں ہے سفینہ وجاہت نے چاروں طرف دیکھا باسم کی ہنسی چھوٹ گئی وجاہت نے باسم کو گھوسہ دکھایا...
ویسے کیا بات ہے جناب کچھ جلدی نہیں آنے لگے یونی؟؟؟؟
دیکھ باسم انسان بن جاؤ....
میں تو انسان بن جاؤ نگا مگر تو مجنوں بن رہے ہو ویسے وجی سفینہ کو چھ ماہ ہوگئے یونی میں تم نے ظاہر بھی نہیں ہونے دیا.......
ہاں مگر تم تو خالہ خیرن بن کر میرا راز فاش کرنے پر تلُے ہو.....
دیکھا بولا بولا کب تک چھپاؤ گے ہیرو...
یار باسم...وجاہت سیریس ہوا...
یار وجی سفینہ اچھی لڑکی ہے اور اُس دن تیرا غصہ دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے جو لڑکا یونی میں حسینِ سے حسینِ لڑکی دیکھ کر اگنور کردے وہ.....
کیا مطلب باسم سفینہ حسینِ نہیں ہے....وجاہت نے باسم کو گھور کر دیکھا.....
اوہو میرا مطلب یہ ہے کہ سفینہ بہت پیاری ہے مگر جس طرح وہ حجاب میں رہتی ہے پھر بھی تو پہلی نظر عاشق ہوگیا؟؟؟؟؟
ہاں یار یہی تو ہیں کیونکہ جیسا تاکہ میرے زہن میں لڑکی کا تھا جو خوبصورت بھی ہو اور شرم و حیا والی ہو باحجاب ریہ کر دنیا کے ساتھ چلنے والی لڑکی ہو اسکوں دیکھ کر مجھے لگا اللہ نے مجھے اُس سے اسلیئے ملوایا ہے.....
لیکن پھر بھی بس یہ سوال کہ سفینہ اور تیرے اسٹیٹس میں فرق ہے کیا انکل آنٹی کو مسلئہ نہیں ہوگا؟؟؟؟؟
وہ بعد میں دیکھے گے ویسے میری ماما بہت مختلف سوچ رکھتی ہیں اور زینب تو ہر وقت اُسی کی تعریفوں کے پل باندتی رہتی ہیں زینب بہت پسند کرتی ہے...
اچھا تم کہوں تو میں سفینہ سے بات کرو....
نہیں نہیں یار باسم ابھی کچھ وقت دو ویسے بھی میرا ایک سمیسٹر باقی ہے میں نہیں چاہتا کہ بات خراب ہو بس زینب سے یہ معلوم کرونگا کہ وہ کہیں انگیجڈ تو نہیں ہیں....
اچھا جی یہ بھی ومعلوم ہوجائے گا...
یار باسم پلیز اگر تو نے یہ بات گروپ میں پھیلائی تو بھابھی شادی سے پہلے ہی بیوہ ہوجائے گی اسلیئے دوسرے کی لڑکی پر رحم کر سمجھا......
___________________________
ہیلو ہاں باسم خیریت اتنی رات کو؟؟؟؟؟خیریت ہے جناب خیریت ہی ہے زینب میں نے ماما بابا سے تمہارے متعلق بات کرلی ہے ماما تو راضی ہے میرا فائنل ہو جائے پھر ماما تمہارے گھر آئے گی دراصل آپی کہہ رہی تھی کہ اب باسم کی شادی میں ہی آونگی تمہیں تو پتہ ہے ابھی چھ مہینے ہوئے ہیں واپس کینڈا گئے ہوئے....
ارے ارے مجھے بھی تو بولنے دو تم تو نون اسٹاپ شروع ہوگئے باسم تم تو سارر پروگرام بنالیئے میں تو ابھی یہی سوچ سوچ کر خوف میں ہوں کہ اگر بھائی کو پتہ چلا تو وہ مجھے جان سے مار دینگے....
باسم ہستے ہوئےکیا پتہ چلا؟؟؟؟
ارے ہمارے relation کے بارے میں اور تم ہنس کیوں رہے ہو؟؟؟؟
اچھا سنو زینب وجی بہت کھلے زین کا مالک ہے لیکن بھائی ہے مگر تم فکر نہ کرو کسی کو شک بھی نہیں ہوگا کہ یہ پسند کی معاملہ ہے میں نے ماما کو سمجھا دیا ہے وہ سب سمبھال لے گی ہیی بتانے کے لیئے تمہیں کال کی تھی اب سوجاؤ سوئیٹ ہارٹ اور اچھے اچھے خواب دیکھو بائے....