ہیلو ہیلو زینب میں مشا...
ہاں بولو ابھی تمہارا نمبر وہی ہے اسلیئے بتانے کی ضرورت نہیں....
جب میں باہر چلی جاؤنگی نہ اور باہر کے نمبر سے فون کرونگی جب بھی میری آواز یہ ہی رہے گی..
اچھا تو کہوگی کہ کونسا تمہاری آواز بدل گئی بس بس میری جان کچھ دن کی مہمان ہو ایسا نہ ہو کہ میرے ہاتھوں قتل ہوجاؤ یہ بتاؤ فون کیوں کیا مجھ ناچیز کی یاد کیوں آئی آپ کو؟؟؟
ہاہاہا...مشا ہستے ہوئے بےحال ہوگئی زینب کو غصہ آنے لگا...
مشا کی بچی میں فون بند کررہی ہو اگر تم فوری سیریس نہ ہوئی تو.....
اچھا اچھا میں نے اس لیئے کال کی ہے کہ کل تم اور سفینہ میرے ساتھ شاپنگ پر چلوگی مجھے نکاح کے لیئے سوٹ لینا ہے اور پالر میں بکنگ کروانی ہے....
اوکے مگر ایک شرط پر میں سفینہ کی امی سے اجازت لوگی تم کو میرا اور سفینہ کا سوٹ بنانا ہے جو ہم تمہارے مایوں میں پہنے گے..زینب نے مشا کو تپانے کے لیئے کہا....
مرو بلیک میلر ماما نے خود کہا تھا کہ تم دونوں کو تمہاری پسند سے دلاؤ...
اچھا تو پھر ہم دو سوٹ لے گے ایک آنٹی کو طرف سے اور ایک بابر بھائی کی طرف سے بھئی سالیوں کا بھی حق ہے...زینب نے مشا کو چڑایا....
ویسے تم جیسی ندیدی لڑکی میں نے آج تک نہیں دیکھی...
اب تو دیکھ لی کل ملتے ہیں اوکے...
اوکے...مشا نے فون بند کیا
________________________
اسلام و علیکم شکر ہے تم آئی تو مجھے تو اب بھوک کی وجہ سے بےہوش ہونے لگی تھی...
وعلیکم سلام اوہو چلو بھئی مجھے بھی بہت بھوک لگ رہی ہے مگر مجھ میں برداشت ہے....سفینہ نے مشعل کی بات کا جواب دیا...
اچھا ضرور یونی میں کچھ ٹھوسا ہوگا اپنے فرینڈ کے ساتھ....
نہیں بھئی آج تو کچھ بھی نہیں کھایا....
ارے بھئی اب اسُے بھیٹنے دو کھانا لگواو تم تو بس شروع ہوگئی بچی کو سانس تو لینے دو...سفینہ کو خالہ نے مشعل کو ڈانٹا...
نہیں خالہ آپ بھیٹے میں اور مشعل کھانا لگاتے ہیں...
اچھا بہٹا خوش رہو سب تیار ہے بس ٹیبل پر لگاؤ ہم سب وہیں آتے ہیں...
اوکے خالہ ...
________________________
چلو بھئی اب بتاؤ کیا مسلئہ ہے...
مشعل یار میں عجیب انجلن میں ہو....سفینہ نے تمام بات مشعل کو بتائی
میری سمجھ میں نہیں آرہا وجاہت کا رویہ...
ہٹو سوچنے دو یہ بتاؤ جب سے شہروز یونی جانے لگا ہے اسکے بعد سے وجاہت کا رویہ بدلا ہے یا پہلے سے....
ہُو یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں کہیں وہ شہروز کو وجہ سے تو غلط فہمی کا شکار تو نہیں؟؟؟؟سفینہ نے ماتھے یہ ہاتھ مارا....
بےوقوف لڑکی تمہیں اپنے دوستوں سے شہروز کو ملوانا چاہئے تھا....
ہاں مشعل ایسا اتفاق نہیں ہوا کہ شہروز اور سب کا سامنا ہو اور میں نے بھی ضروری نہیں سمجھا...
لیکن سفینہ تزکرہ تو کرتی ضروری نہیں کہ کوئی بات ہو بھئی ہم سامنے والے کو اہمیت دے میرا مطلب ہے اگر تم نے فیصلہ اپنے والدین کو کرنے کا اختیار دیا ہے اور یہ اُن کا حق ہے کیونکہ والدین ہو اولاد کے لیئے بہتر فیصلہ کرتے ہیں یہ الگ بات ہے ہمیں ہر ایک کے سامنے اپنی پوزیشن کلیر رکھنی چاہئے اور اگر پھر بھی کوئی غلط سوچے تو یہ اسکا مسلئہ ہے لیکن ہم کیوں کسی کو یہ موقع دے کے کوئی ہمارے بارے میں غلط سوچے خاص طور سے وہ لوگ جن سے ہمارا تعلق ہو....
ہاں مشعل امی بھی یہ ہی کہہ رہی تھی...
اچھا جی ہر عقل مند انسان ایسا ہی سوچتا ہے ہاہاہاہا...مشعل نے فرضی کالر اٹھایا..
اچھا یعنی میں بےقوف ہو...
بلکل...
کسی نے صیح کہا ہے اتنا سر نہ چڑھاؤ کہ سامنے والا آپ کو بےقوف سمجھے...سفینہ نے غصے والا منہ بنایا پھر بولی...اچھا بھئی اب اسکا حل بتاؤ آخر وقت پر بنانا پڑتا ہے.....
سفینہ کی بچی تو نے مجھے گدھا کہا...مشعل سفینہ کے پھچے بھاگی...
میں نے نہیکہا تمہا خدُ سمجھ گئی آخرتم سمجھدار ہو...سفینہ نے مشعل کو چڑایا...اچھا چل اب سیریس ہوجاؤ اور مجھے بتاؤ کہ اب کیا کرے دیکھوں مشعل جب تک وہ مجھے نہیں بتائے گا تو میں کیسے صفائی دو اور بھلا میں اسُے کیوں صفائی دو وہ خدُ نہیں پوچھ سکتا کہ شہروز میرا کون ہے...سفینہ نے غصے سے کہا...
دیکھوں سفینہ اگر تم دونوں یہ ہی سوچتے رہے تو مسلئہ حل نہیں ہوگا ہمیں کچھ ایسا کرنا ہوگا کہ وجاہت خدُ اپنی سوچ پر شرمندہ ہو...
تو بتاؤ مشعل کیا کرے؟؟؟
ایسا کرتے ہیں...مشعل نے ٹہلنے لگی پھر چٹکی بجا کر سفینہ کے قریب ہوکہ بیھٹی اور آنکھیں مٹکائی...
اب کچھ پھوٹوگی بھی یا ڈرامے کرتی رہوگی...
دیکھ سفینہ ہم شہروز کو راضی کرتے ہیں کہ تمہاری یونی کے قریب جو آئسکریم پالر ہے وہاں سے آئسکریم کھاتے ہیں وہ دن رکھے جس دن شہروز کی کوئی کلاس نہ ہو یونی میں پھر میں اس سے کہوں گی کہ وہ مجھے پکِ کرے اور ہم یونی سے تمہیں لینے جائے تو اسطرح تم ہمیں ملوا دینا میں وجاہت کو بھی آئسکریم کی آفر کردونگی پھر اُسے اپنے طریقے سے سمجھادونگی اور اُسے شک بھی نہیں ہوگا کہ تم نے کچھ کہا ہے اور تمہاری پوزیشن بھی کلیئر ہوجائے گی بس تم سب مجھ پر چھوڑدو میں رات تک شہروز سے بات کرکے تمہیں بتاتی ہو پھر سب ٹھیک ہوجائے گا اوکے نوٹینشن..مشعل نے چٹکی بجاتے ہوئے کہا...
تھینک یو یار مشعل تم کتنی اچھی ہو...
وہ تو میں ہو اور ہاں اپنی دوست کی شادی پر مجھے بھی لے کر چلنا تاکہ میں بھی تو دیکھوں آخر وجاہت بھائی کے گھر والوں کو...مشعل نے سفینہ کو آنکھ ماری..
مشعل کی بچی سدھر جاؤ...