سفینہ آجاؤ بیٹا بابا بلارہے ہیں...
آئی امی..سفینہ کمرے سے نکلی تی بابا کھانے پر انتظار کررہے تھے...
بیٹا بہت سوری میں بار بار تمہاری امی کو کال کرکے پوچھ رہا تھا پر دیکھوں ابھی گھر آیا ہوں تم بہت پریشان رہی آج تمہاری امی نے سب بتایا ہے...
کوئی بات نہیں بابا بس جو ہونا تھا ہوگیا میرے ماں باپ مجھے سمجھتے ہیں یہ ہی کافی ہے اور سنائے دن کیسا رہا بابا کل میں سوچ رہی ہوں کل میں یونی سے آنے کے بعد میں اور امی مشعل کی طرف جائے آپ ہمیں لیتے ہوئے آجائے گے...
اوکے بیٹا مجھے پتہ تھا کوئی نہ کوئی سزا تو ملے گی...علی صاحب نے آنکھ مارتے ہوئے کہا...
________________________
اسلام و علیکم ایوری ون..سفینہ نے سب کو دیکھ کر کہا...
وعلیکم سلام...سب کورس میں بولے...
ہم تو سمجھے تھے آج تم نہیں آؤگی کل کی باتے سوچوگی...بیٹھ کر باسم نے سفینہ کو چھیڑا...
باسم تم اپنی چونچ بند رکھو گے...وجاہت نے غصے سے گھورا...
یار زینب کچھ دنوں سے تم لوگ انگارے پکارہے ہو کیونکہ یہ ہر وقت آج کل آگ برسا رہا ہے منہ سے...
یار مجھے بھی بھوک لگ رہی ہے کون لایا ہے کرارے...حسان نے یکدم گیم کھیلتے ہوئے سر اٹھایا تو سب کا قہقہہ چھوٹ گیا...
تم گیم کھیلو یہاں کوئی کچھ نہیں کھارہا...باسم نے حسان کو سنائی..
اچھا بھئی مشا کیوں سپنس پھیلارہی ہو اب بتا بھی دو اب تو سفینہ بھی آگئی آخر ہمیں بھی کلاس لینی ہے آں ہاں پہلے میری سنو اگلے ہفتہ میرا نکاح ہے پھر میں جارہا ہو آپی جے ساتھ امریکہ وہاں جاکر باقی کی پڑھائی کرونگا.....
آآآآآ...سب نے حیران ہوکر کہا...
ہاں اور باقی زینب بتائے گی کیونکہ سالے کے سامنے میں اس سے زیادہ نہیں بول سکتا مجھے شرم آتی ہے...باسم نے شرمانے کی ایکٹنگ کی...
اوکے اوکے شرمیلے اب میری سنو...مشا نے تقریری انداز میں کہنا شروع کیا....بھائیوں اور بہنوں مجھے پڑھائی سے جان چھڑانے کا موقع مل گیا ہے میری پھوپھو اس مہینہ دبئی سے اپنے ہونہار بیٹے کے ساتھ آرہی ہیں اور مجھے اپنی بہو بناکر لے جائے گی اس جمعہ کو میرا نکاح فون پر ہوجائے تاکہ میرے پیپر تیار ہوسکے تالیاں.....کیا ہوا تم سب خوش نہیں ہوئے مشا نے حیران ہوکر سب کو خاموش دیکھا....
بتمیز لڑکی تم اچانک ہمیں اپنی جدائی کا بتاؤ اور ہم زی ایکٹ بھی نہ کرے....
یار سچ میں کل ہی پھوپھو سے ماما کی بات ہوئی ہے اور میں نے تمہیں کل ہی سرپرائز کا بتایا....
چلو ہم سب کو دعائیں تمہارے ساتھ ہے...
چلو خوش رہو وجاہت نے مشا کے سر پر ہاتھ رکھا..میں چلتا ہو میری کلاس ہے ہاں سفینہ بڑی خاموش ہے اس سے بھی پوچھ لو اسکے پاس بھی کوئی سرپرائز نہ ہو..یہ کہہ کر وجاہت تیزی سے کلاس کی طرف چلا گیا...
سب خاموشی سے سفینہ کی جانب دیکھنے لگے....
وہ میرے دراصل دو لڑکیاں تو نمٹ گئی تیسری بچی سفینہ تو ہوسکتا ہے اسلیئے وجاہت نے کہا ہو...حسان نے بولا....
ہاں چلو پھر بھئی اب کلاس لے پھر ملتے ہیں...تینوں باتے کرتی ہوئی چلی گئی تو باسم نے حسان کی جانب دیکھا...
یار حسان تم نے سب اچھا کیا بات کو سمبھال لیا...
جی جناب ہم بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں...
یار حسان تم سے کوئی بات چھپائی نہیں....
مگر خاص طور پر بتائی بھی نہیں...
میں نے بھی وجاہت کو مجبور کردیا تھا جبھی اُس نے بتایا ورنہ تو وہ یہ بات دل میں رکھتا چلو تم سمجھ ہی گئے ہو تو اسکا کوئی حل سوچ کہ بات کو صاف کیسے کرے....
یار باسم کیا بات ہے مجھے بتاو آخر وجاہت کیوں اتنا اپ سیٹ ہے....
باسم نےحسان کو تمام باتیں بتائی تو حسان نے وعدہ کیا کہ اُس لڑکے کا نام اور چہرہ دیکھا دو باقی مجھ پر چھوڑ دو...
باسم اور حسان ایک کام کا بہانہ کرکے انجینئرنگ ڈپارمنٹ میں گئے اور باسم نے شہروز کو دور سے حسان کو بتایا...
ارے باسم یہ تو میرے کزن کا کلاس فیلوں ہے میں کل ہی اسکا تمام بائیو ڈیٹا لے کر تمہیں بتاتا ہو...
اوکے مگر وجاہت کو اس بات کا علم نہ ہو کیونکہ اس نے مجھے منع کیا تھا کیونکہ وہ خدُ معلومات کروا لیتا مگر سفینہ کی وجہ سے خاموش ہے مگر یار اسطرح تو کوئی حل نہیں نکلے گا نہ سفینہ سے اس بارے میں بات کرتا نہ خدُ کوئی حل نکال رہا ہے بس اند ہی اند تپ رہا ہے...
چلو ہم انکا ملاپ کراوتے ہیں اوکے ڈن ڈن......
________________________
سفینہ آج یونی سے جلدی نکلی تو امی کو فون کیا...ہاں امی آپ تیار ہے نہ ہمیں مشعل کی طرف جانا ہے ...
ارے بیٹا آج آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے...
امی مجھے مشعل سے کچھ کام ہے...
اچھا اچھا گھر تو آؤ پھر چلتے ہے...
اوکے..
سفینہ گھر پھنچی تو امی تیار نہیں تھی کپڑے استری کررہی تھی...اوہو امی میں نے کہا تھا کہ مشعل کو کہ یونی سے تمہارے گھر آونگی تو ہم ساتھ کھانا کھانے گے...
اچھا جی بیگ رکھوں اور میری بات سنو پہلے ...
جی امی بولے...
بیٹا میں ہمیشہ آپکی دوستوں کی طرح آپکے ساتھ رہو ہو مجھے پتہ ہے کہ مشعل ہمیشہ آپکو اچھا مشورہ دیتی ہیں تم نے کبھی مجھ سے کوئی بات نہیں چھپائی مگر میں جانتی ہو کہ کچھ باتیں کرنے میں شرم آتی ہے کہ پتہ نہیں امی کیا سوچھے گی کہیں مجھے غلط نہ سمجھے مگر بیٹا میں تم پر بہت اعتبار کرتی ہو میں یہ چاہتی ہو کہ جس وجہ سے تم پریشان ہو اگر مجھے بتاؤگی تو مجھے خوشی ہوگی کہ واقعی مجھے تم اپنا دوست سمجھتی ہو سفینہ بیٹا میں کپڑے چینچ کرنے جارہی ہو اگر آپ بہتر سمجھوں تو مجھ سے شیئر کرسکتی ہو اتنی دیر میں سوچ لو...سفینہ نے ایکدم امی کا ہاتھ پکڑ لیئے...
امی آپ کیسے جان لیتی ہے کہ میں پریشان ہو...
بیٹا ہر ماں اپنی اولاد کو جانتی ہے اور جب اولاد پریشان ہوتی ہے تو ماں کے دل کو پتہ لگ جاتا ہے چلو اب بتاؤ بتاؤ مجھے وجاہت نے کچھ کہا ہے بیٹا میں جانتی ہو میں نے محسوس کیا ہے کہ وہ آپکو پسند کرتا ہے مگر اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود دونوں بہن بھائی میں غرور نہیں ہیں مگر بیٹا ہماری اور انکی کلاس میں بہت فرق ہے اور کیا پتہ اسکے ماں باپ کیسے ہو کیسی سوچ ہو اُنکی....
ارے ارے امی آپ کہا تک چلی گئی دراصل وجاہت نے مجھے کہا تھا کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے مگر میں نے اُسے بتادیا کہ میں یہاں پڑھنے آئی ہو اور اگر کوئی بات کرنی ہے تو میرے والدین ہے میرے سر پر وہ جو فیصلہ کرے گے وہی مجھے منضور ہے پر امی پتہ نہیں کافی دن سے اسکا موڈ خراب ہے اور عجیب طرح سے بات کررہا ہے اُس دن بھی آپ کے سامنے کیسے بول رہا تھا کہ لوگ تو اعتبار ہی نہیں کرتے بی یہی بات ہے کہ وہ آخر مجھ سے کیوں بدضن ہے کیا غلط فہمی ہے اُسے...
تو بیٹا آپ اُس سے پوچھ لو یہ ضروری نہیں کہ وہ جو بھی فیصلہ کرے میرا مطلب دوست ہے تو اگر اُسے کوئی غلط فہمی ہے تو دور کرو تاکہ تمہاری پوزیشن کلیر ہو اور یہ غور کرو کہ آخر اُسے کیا شکایت ہے ایسی کیا بات ہوئی ہیں ٹھیک ہے باقی تم مشعل سے ڈسکس کرو تم دونوں اس مسلئے کا حل نکال لینا چلو..