لو بھئی ہیرو آگیا ہیروئن کی لینے....لڑکے وجاہت کو دیکھ کر بولے...
وجاہت غصے سے آگے بڑھا اور لڑکوں کا گریبان پکڑ کر خوب سنائی آخر تم جیسے لڑکوں کی وجہ سے شریف لڑکیاں گھر سے نکلنے سے ڈرتی ہیں سفینہ گھبرا کر وجاہت کو آواز دینے لگی پلیز وجاہت آجاؤ لوگوں نے وجاہت کو الگ کیا لڑکے وجاہت کا غصہ دیکھ کر بھاگ لیئے وجاہت گاڑی میں بیٹھ کر کافی دیر تک سفینہ کو غصے سے دیکھتا رہا....
اگر مجھے تمہاری عزت کا خیال نہ ہوتا تو میں ابھی پولیس کو بلاکر انھیں سبق سیکھاتا تمہیں کیا ضرورت تھی اسطرح اسٹاپ پر کھڑے ہونے کی مجھے فون نہیں کرسکتی تھی آئیندہ کوئی مسلئہ ہو مجھے بتانا وجاہت گاڑی چلاتے ہوئے مسلسل سفینہ کو سناتا رہا پھر کچھ سوچ کر بولا...
سوری میں کچھ زیادہ ہی بول گیا میں کیا کرو تمہیں خدُ سے ہی اپنا مان لیا یہ پتہ ہونے کے باوجود کہ تم کسی اور میں انٹرسٹ ہو اسکو ہی بلالیتی کم از کم پریشان تو نہ ہوتی....
سفینہ نے حیرت سے وجاہت کو طرف دیکھا اسکی سمجھ میں نہیں آیا کہ وجاہت یہ کیسی بات کررہا ہے سفینہ کو ایکدم جھٹکا لگا تو وہ ہوش میں آئی سامنے گھر کے دروازے پر امی پریشان کھڑی تھی اسلیئے وجاہت نے ایکدم گاڑی کو بریک لگایا فضہ بیگم دیکھ کر قریب آئی...
شکریہ بیٹا مجھے زینب نے بتادیا تھا کہ آپ سفینہ کو لےکر آرہے ہو بیٹا بس پریشان میں زینب کو فون کردیا دراصل سفینہ اکیلی نکلتی نہیں ہیں اسلیئے جلد گھبرس جاتی ہیں مجھے پتہ نہیں کیوں سب سے پہلے زینب کا خیال آیا اور اُسی نے میرا مان رکھا اور آپ کو بھیجا سفینہ کے پاس اور مجھے بھی اطیمنان دلایا کہ سفینہ کو گھر لے کر آرہے ہو...
تھینک یو آنٹی کہ آپ کو مجھ پر بھروسہ ہے ورنہ لوگ تو مشکل سے ہی بھروسہ کرتے ہیں...وجاہت نے سفینہ کو سنایا...
ارے بیٹا آؤنا چائے پی کرجانا...
نہیں آنٹی پھر آونگا ابھی ماما کی کال آرہی ہے مجھے کھانے پہ ویٹ کررہی ہے اللہ حافظ...
وجاہت جلدی سے بیٹھ کر چلا گیا..
________________________
سفینہ گھر میں آئی تو سوچ کر پریشان تھی کہ وجاہت کا رویہ ایسا کیوں تھا اسکی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ اسطرح کی باتے کیوں کررہا تھا...امی کچھ بول رہی تھی..سفینہ کیا ہوا بھئی تمہیں میری آواز کیوں سنائی نہیں دے رہی خیریت ہے میں کب سے بول رہی ہو تم کس سوچ میں گم ہو آخر....
سوری امی آج میں بہت پریشان ہوگئی تھی اگر وجاہت نہ آتا تو...سفین نے پوری بات امی کی بتائی...
بیٹا تمہیں مضبوط بننا پڑے گا کیونکہ آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے بابا کا کام ایسا ہے کہ کبھی دیر بھی ہوجاتی ہے اور آپ کا کوئی بھائی بھی نہیں ہیں ہم اپنے لیئے کسی کو پریشان نہیں کرسکتے اور نہ ہی دنیا کے ڈر سے گھر میں چھپ کر بیٹھ سکتے ہے اور آج اللہ نے مدد کے لیئے زینب اور وجاہت کو وسیلہ بنایا بس اللہ پر یقین رکھوں وہ کبھی آپکو تنہا نہیں چھوڑتا...
جی امی میں چینچ کرلو تو مجھے ایک کپ چائے بنادے کھانا بابا کے ساتھ کھاونگی...
اوکے بیٹا...
________________________
سفینہ روم میں جاتے ہی پھر پریشان ہوگئی اُس وجاہت کا رویہ سمجھ میں نہیں آرہا تھا سفینہ کو محسوس ہوا کہ آج کل وہ کچھ خفا خفا سا ہے پر سفینہ نے غور نہیں کیا تھا مگر آج اسکی باتوں سے سفینہ کو احساس ہوا کہ کافی دن سے وجاہت کچھ خفا خفا سے ہے سفینہ سوچوں میں الجھی تھی کہ زینب کی کال آنے لگی موبائل کی ٹون سے سفینہ چونکی موبائل چارجنگ سے نکال کر کال رسیو کی...
ہیلوں سفینہ تم گھر پہنچ گئی؟؟
ہاں زینب تھینک یو کہ تم نے امی کو مایوس نہیں کیا میں تمہاری بہت شکرگزار ہو....
ارےتم میری بہنوں کی طرح ہو اور تم تو اتنی معصوم ہو کہ مجھے تمہاری فکر رہتی ہیں اور بھائی ابھی تک نہیں آئے کچھ کہہ رہے تھے جہ کہیں جانا ہیں؟؟؟؟؟
نہیں تو وجاہت تو گھر کا کہہ کر نکلے تھے...
کافی دیر ہوگئی ابھی تک گھر نہیں آئے خیر ہوسکتا ہے باسم حسان کے ساتھ کوئی پروگرام بن گیا ہو ویسے آج کل بہت اپ سیٹ ہے بہت الجھے سے ہیں جیسے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہو بھائی تو بہت زمہ دار احساس کرنے والے ہیں پر خیر میں بھی کیا باتے لر کے بیٹھ گئی تم اپنا خیال رکھنا کل ملتے ہیں یونی میں پھر میں تمہیں ایک اچھی خبر سناؤنگی اور مشا بھی ایک سرپرائیز دینا ہے اوکے بائے.....