بھئی فوزیہ بیگم آپ نے کیا فیصلہ کیا زینب کے بارے میں کل بھی باسم کے والد کا فون آیا تھا....
اچھا بلال ایک تو آپ مجھے فوزیہ بیگم مت کہا کرے مجھے کوئی خراٹ سی عورت سمجتے ہیں....
ہو ہو بھئی بیگم کو بیگم نہ کہوں تو کیا کہو....
اچھا جی ویسے فیصلہ تو آپ نے کرنا ہے میں نے آپ کو بتایا ہے کہ مجھے لڑکا پسند ہے اور فیملی بھی دیکھی بھالی ہے...
ہاں ٹھیک ہے پھر انکو بلالو اور بات پکی کردیتے ہیں کیوں وجاہت؟؟؟
وجاہت بیٹا فوزیہ بیگم نے ٹیبل پر ٹک ٹک کرکے وجاہت کو متوجہ کیا...بیٹا کیا بات ہے کس سوچ میں گم ہو پلیٹ بھی خالی ہے کوئی خاص بات ہے میں نے کبھی تمہیں اتنا پریشان نہیں دیکھا....
آں ہاں ماما کوئی بات نہیں بس امتحانوں کی ٹینشن ہے....
بیٹا اتنے سالوں سے میں نے کبھی آپکو اتنا پریشان نہیں دیکھا ہمیشہ آپ کی ماما کو ٹینشن ہوتی تھی لگتا ہے یہ کوئی خاص امتحان ہے کیوں بھئی کہیں دماغ کے بجائے دل سے سوچنا شروع کردیا ہے بھئی فوزیہ بیٹا بڑا ہوگیا آپ جانتی ہے جب یہ یونی گیا تھا تو میں منتظر تھا کہ بیٹا گیا ہاتھ سے مگر نہیں میں تو مایوس ہوگیا تھا لو اب لڑکیاں ڈھنڈو مگر لگتا ہے تمہیں زحمت سے بچانا چاہتا ہے کیوں وجاہت....بلال صاحب نے آنکھ مارتے ہوئے کہا....
ارے بابا آپ بھی نا بلکل صیح اندازہ لگاتے ہے....
ارے بلال آپ تو لگتا ہے بیٹے سے نہیں دوست سے بات کررہے ہیں زرا جو آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ باپ ہے....
اچھا بھئی اب میں یہ کہو وجاہت اگر تمہیں کسی لڑکی کے خیالوں میں گم دیکھا تو تمہیں شوٹ کردونگا کیا سمجھے اور چیئر کو دھکیل کر چلا جاؤں ہاہاہاہا بھئی فوزیہ مجھ سے یہ نہیں ہوگا....بلال صاحب اور وجاہت ہسنے لگے...
آپ تو ہمیشہ سے ایسے ہی ہیں اگر میری تربیت اچھی نہ ہوتی تو آپ نے بچوں کو بگاڑ دینا تھا...
اچھا یعنی یہاں بھی اپنی تعریف اوکے میں تو کھانا کھا چکا...بلال صاحب کرسی سے اُٹھے وجاہت کے کان میں بولے..بیٹا مجھے ضرور بتانا وہ کون ہے....
ارے بابا ایسی کوئی بات نہیں ویسے آپکو ہی بتاو نگا کیوں کہ کیس تو آپ کو ہی لڑنا ہے....
یہ ہوئی نہ بات..بلال صاحب وجاہت کی پیٹھ سہلا کر چلے گئے....
___________________________
وجاہت گھر سے نکلتے ہی سیدھا باسم کے گھر چلا گیا..
اوہو بڑے بڑے لوگ صبح صبح...
باسم سالے گھر میں چھپ کر کیوں بھیٹے ہو فٹافٹ چلو میرے ساتھ یونی....
ارے ارے بھئی خیر تو ہے ویسے برا مت منانا سالا میں نہیں آپ بننے والے ہیں....
اچھا ٹھنڈا جوک ہیں میری جان پر بنی ہے اور تم کو فکر ہی نہیں...
اچھا یار بس 10 منٹ میں تیار ہو کر آتا ہو...
اوکے میں ویٹ کررہا ہو....
آخر مجھے اتنی ٹینشن کیوں ہورہی ہے سفینہ کسی سے بھی بات کرے میں کیوں جیلس فیل کررہا ہو کیا مجھے اتنی محبت ہوگئی ہے سفینہ سے....
ہاں بھئی کنِ خیالوں میں گم ہو...باسم نے وجاہت کے سامنے ہاتھ لہرایا...
آں ہاں یار باسم چلے پھر یونی...
ہاں بھئی ویسے آج میرا ارادہ نہیں تھا مگر جناب آپکی بات کو کیسے ٹال سکتے ہیں فرمائے کیا ہوا....ارے یہ سفینہ کس لڑکے کے ساتھ ہے یہ تو سامنے والے ڈپاٹمنٹ کا لڑکا ہے...باسم نے سامنے دیکھتے ہوئے کہا تو وجاہت نے بھی چوک کر دیکھا...
ہاں یار باسم یہی تو پریشانی ہے سفینہ تو ویسے کسی سے فالتو بات نہیں کرتی اور بڑی اصول پسند ہے مگر یہ سوچتے ہوئے بھی یجیب لگ رہا ہے کہ کیا سفینہ بھی اور لڑکیوں کی طرح ہے کاش میں غلط سوچ رہا ہو تم تو کچھ مشورہ دو میں اس لڑکے کو برداشت نہیں کرسکتا میرے ہاتھوں میں کھجلی ہورہی ہے در چار لگاؤ کسی بہانے....
بس بس مجنوں دھیرے ایک تو وہ ہمارے ڈپاٹمنٹ کا نہیں ہے دوسرا کس حق سے اُسے بولو گے جب سفینہ تمہیں کہہ چکی ہے کہ جو اسکے ماما بابا کا فیصلہ ہوگا تو تم آنٹی سے بات کروں ہاں لیکن مجھے پہلے یہ معلوم کرنا ہے کہ سفینہ بھی اُس لڑکے کو پسند کرتی ہے کہ نہیں اور اُس کے دل میں کیا ہے تو پھر میں تمہیں سوچ کر بتاتا ہو...باسم نے وجاہت کو اطمینان دلایا اور خدُ بھی سوچ میں گم ہوگیا....
___________________________
ارے سفینہ تم ابھی تک یونی میں ہو...مشا نے زینب کے ساتھ جاتے ہوئے سفینہ کو دیکھا...
ہاں یار آج ایکسڑا کلاس ہے سر رضا نے سب کلاس کو رکنے کا کہا ہے مجھے 6 بج جائے گے اسلیئے ابھی برگر لینے جارہی تھی...
او اچھا مگر تمہاری وین تو نکل گئی تم کیسآ جاؤ گی میں اور زینب بھی نکل رہے ہیں....
ہاں میں نے بابا سے بول دیا تھا وہ لینے آئے گے...
اوکے سفینہ کوئی مسلئہ ہو تو فون کردینا...
تھینک یو زینب...
اوہو تم تو ایسے فکرمند ہو رہی ہو جیسے سفینہ بچی ہے ہم بھی تو جاتے ہیں اکیلے کبھی ڈرائیور نہ آتا تو....مشا نے زینب کو سمجایا...
ہاں مشا مگر سفینہ کبھی گھر سے اکیلی نہیں نکلی اور اتنے مہینے ہوگئے میں نے کبھی اسے اکیلے آتے جاتے نہیں دیکھا میں تو اسے بلکل بہنوں کی طرح سمجھتی ہوں...زینب نے مسکراتے ہوئے مشا کو دیکھا...
مگر میں زینب اس کی دشمن تو نہیں مگر جب تک مسلے فیس نہیں کرے گی ہمت کیسے آئے گی...
ہاں یار چلو خیر....
___________________________
ہیلو ہیلو علی صاحب آپ کہا ہے سفینہ کو یونی لے لینا ہے آپ کو یاد ہے نہ ویسے بھی موسم بارش کا ہورہا ہے ابھی سے بدلی ہورہی ہیں 6 بجنے میں 15 منٹ ہے....
بھئی آپ چپ ہوگی تو میں کچھ بولو میں ابھی بہت دور ہو اسلیئے تم کو کال کی ہے کہ 6 بجے تک یونی نہیں پہنچ سکو گا تم ایسا کرو شہروز کو دیکھوں وہ کہا ہے اگر لاسکتا ہے تو اُسے بول دو نہیں تو سفینہ کو کال کرکے کہوں رکشہ کرکے آجائے....
اچھا اچھا میں دیکھتی ہو کیا کرنا ہے یہ بھی نہ بس کام کے ٹائم ہی دھوکہ دیتے ہیں بچی پریشان ہورہی ہوگی یا اللہ کیا کروں..
ہیلو اسلام و علیکم کون؟؟؟؟
وعلیکم سلام بیٹا میں سفینہ کی امی بات کررہی ہو آپ زینب ہو؟؟؟
جی آنٹی خیریت ہے...
ہاں بیٹا وہ آپ یونی میں ہے دراصل سفینہ کا موبائل بند جارہا ہے اور وہ گھبرا جاتی ہے جلدی آپ اُسے اتنا بتادو کہ اسکے بابا نہیں آسکے گے وہ گھر آجائے رکشہ کرلے یا اگر آپ کو زحمت نہ ہو تو ڈروپ کردو بیٹا میں بہت پریشان ہو رہی ہو بارش بھی شروع ہوگئی ہے...
ارے آنٹی آپ پریشان مت ہو میں گھر آچکی ہو اچھا مگر میں بھائی کو کال کرکے بتاتی ہو وہ سفینہ کو ڈروپ کردے گے...
___________________________
سفینہ پریشان ہورہی تھی ایک تو بارش شروع ہوگئی اور موبائل کی بیڑری بھی ڈیڈ ہوگئی اب کیا کروں بابا بھی نہیں آئے ابھی تک یہ سوچ کر سفینہ یونی سے باہر آئی اور رکشہ کی تلاش میں پیدل چلنے لگی آگے بڑھ کر اسٹاپ پر کھڑی ہوگئی رکشہ آنے کا نام نہیں لےرہا اور یہ لڑکے کمبخت لڑکیوں کو دیکھ کر پاگل ہوجاتے ہیں یا اللہ میری مدد کر کسی کو بھیج دے سفینہ سخت پریشان ہورہی تھی ایک تو بارش اور دو لڑکے مسلسل اُسی کے قریب کھڑے قہقہہ لگا رہےتھا شکر ہے کہ سفینہ حجاب کی وجہ سے بہت سہارا تھا چادر سے اپنے آپ کو کور کیا ہوا تھا ورنہ اتنی بارش میں کیا کرتی اب تو لڑکے ہوٹنگ پر اتر آئے تھے سفینہ نے آنکھیں بند کرکے اللہ سے دعائیں کرنے لگی کہ ایک دم اُسے ایسا لگا کوئی اُسے پکارہا ہے سفینہ نے ایدم آنکھیں کھولی تو سامنے وجاہت گاڑی سے اُتر رہا تھا چہرہ غصے سے لال تھا اور قدم تیزی سے لڑکوں کی جانب بڑھ رہے تھے سفینہ کو اشارہ کیا کہ گاڑی میں بیھٹو...