سنو سنو آپ کون..؟؟؟ وہ جو بھی تھا بڑا ڈیسنٹ تھا کالے شلوار قمیز میں م؟کلائی میں گھڑی ہاتھ میں موبائل وہ میری طرف بڑ رہا تھا ابھی نظر چہرے پر جاہی رہی تھی کہ.....ٹر ٹر ٹر..اچانک آلارم کی آواز سے آنکھ کھل گئی....آففففف
"آنکھوں کا اعتبار کیا کرتے
جو بھی دیکھا وہ خواب میں دیکھا"
یہ الارم بھی ابھی ہی بجنا تھا. آخر یہ یہ ہے کون جو چھ ماہ سے میرے خواب میں آرہا ہے لیکن میں شکل نہیں دیکھ پارہی...سفینہ بولتے ہوئے اٹھی اور وضو کرنے چلی گئی..فجر کی نماز تمام کر کے دعا کرنے لگی وہ دعا بہت لمبی کرتی تھی..یا اللہ تو سب کے دل کا حال بہتر جانتا ہے بیشک تو شہ رگ سے زیادہ قریب ہے میرے پروردگار میں نہیں جانتی کہ وہ کون ہے جو چھ ماہ سے میرے خواب میں آتا ہے میرے اللہ تو میرے حق میں بہتر کر بیشک تو 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہےاور مجھے اپنے خدا پر یقین ہے...سفینہ بیٹا اٹھ گئی ہو؟؟؟فضہ بیگم سفینہ کے کمرے میں آتے ہوئے...جی امی...بیٹا یہ مشعل کی کال آرہی ہے تم اس سے بات کرلو میں ناشتہ بنانے جارہی ہو...جی امی میں مشعل سے بات کرکے آتی ہو...
اسلام و علیکم مشعل...والیکم سلام یار میں کب سے کال کر رہی ہو تمہارے نمبر پر لیکن تمہارا موبائل بند جارہا ہے...؟؟سوری یار وہ میرا موبائل کی چارجنگ ختم ہوگئی ہے.اس لیئے موبائل چارجنگ پہ ہے تم بتاؤں اتنی صبح کیسے کال کرلیی..؟؟؟تمہیں وش کرنے کے لیئے آج پہلا دن ہے یونیوسٹی میں.....اچھا مشعل آج میں نے اُس کو پھر خواب میں دیکھا.....یار ہاہاہاہاہاہا....مشعل ہس کیوں رہی ہو؟؟؟؟یار سفینہ تم جب ملتی ہو جہاں ملتی ہو جب بات کرتی ہو یہی بولتی ہو بھئی یہ خواب صرف خواب ہی ہوتے ہے اصل زندگی میں نہیں خواب کو خواب سمجھوں!!لیکن مشعل خواب پورے بھی ہوتے ہے!!!!یار سفینہ تم بس خواب میں جیتی رہوں!!!مجھے خدا پر یقین ہے!!!اچھا تم خوابوں سے نکل کر اپنی تیاری کروں یہ نہ ہو کہ تم اپنے خوابوں میں رہو اور پہلے دن ہی لیٹ ہو جاؤں.....ہاہاہاہا مشعل تم بھی نہ....
مشعل سفینہ کی خالہ کی بیٹی ہے اور مشعل اور سفینہ بیسٹ فرینڈ ہے سفینہ سب باتیں صرف مشعل سے شیئر کرتی ہے.....ارے بیٹا آجاؤں ناشتہ ٹھنڈا ہورہا ہے...فصہ بیگم سفینہ کو آواز لگاتے ہوئے... جی امی آگئی اسلام و علیکم بابا....والیکم سلام میرا بیٹا آجاؤں جلدی ناشتہ کرلو ٹائم ہونے والا ہے....علی صاحب سفینہ کو بولتے ہوئے....جی بابا...سفینہ گھر کی لاڈلی ہے کیو کہ وہ اکلوتی ہے سفینہ گھر میں زیادہ بات چیت کرتی ہے لیکن اُسے لوگوں میں فرینڈلی ہونے میں ٹائم لگتا ہے سفینہ حسُن میں سب سے آگے ہے گورا رنگ لمبے بال پینک لپس دیمی مجاز کی مالک دین اور دنیا کو ساتھ لیکر چلنے والی علی صاحب ایک کمپنی میں جوب کرتے ہیں ان لوگوں کے حالات اتنے اچھے نہیں ہیں لیکن گزارا ہو جاتا ہے.....
اچھا امی بابا میں تیار ہونے جارہی ہو.....شلوار قمیز پہن کر سر پر حجاب لیکر اور چادر اوڑ کر وہ گھر سے نکلی بس میں بیٹھ کر وہ یونیوسٹی کے لیئے نکلی اندر سے وہ بہت گھبرا رہو تھی جب وہ یونی میں گئی تو وہ یہ سوچھ رہی تھی کہ اتنی بڑی یونی ہے اتنے امیر لوگ پڑھنے آتے ہیں سارے یہاں میں مینچ کروں گی یہی سوچھتے ہوئے وہ آگے بڑی...سنو! پیچھے سے کسی لڑکی نے آواز دی...جی بولے؟؟؟؟نیئی ہو یونی میں؟؟؟؟ جی!!اچھا میرے ساتھ چلو...جی اچھا!!گائیز یہ دیکھوں یہ نیئی ائیی ہے.....ولیکم جونیئر.....آپ لوگ کون ہیں؟؟؟ارے ہم آپ کی رہنمائی کے لیئے یہاں کھڑے ہیں کیوںمیرا نام ماھم ہیں اور اسکا ماریہ اور اسکا خرم تمہیں معلوم ہے ہم یہاں کیوں تم سے بات کر رہے ہیں...ماریہ نے ماھم کو آنکھ مارتے ہوئے کہاں....نہیں...سفینہ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ڈراموں میں اسطرح کے سین دیکھے تو تھے اس لیئے گھبراہٹ ہورہی تھی کہ ان سے کیسے پیچھا چھڑائے....ہم تمہارے سنیئر ہیں جو ہم بولے گے کرنا ہوگا...ماھم بولی...جی کیا کرنا ہے مجھے؟؟؟؟ہمہمہمہم.....کیا کر رہے ہوں تم لوگ پیچھے سے مشا نے کہا......تم سے مطلب...ماھم نے جواب دیا....دیکھوں اس لڑکی کو جانے دو ورنہ....ورنہ کیا مشا؟؟؟ماھم غصہ سے بولی ...ورنہ میں وجاہت بھائی کو بلاتی ہو....ہمیں پتہ ہے وجاہت دو دن کے لیئے ملک میں نہیں ہیں...ماھم نے خرم کے ہاتھ پہ ہاتھ مارتے ہوئے کہا...مگر میں کال تو کرسکتی ہو زینب نے موبائل نکالتے ہوئے کہا....اچھا اچھا ہم جارہے ہیں...
شکریہ آپکا ویسے آپ کا تعارف...سفینہ زینب اور مشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بولی...میرا نام مشا اور یہ زینب ہیں تمہارا نام؟؟؟؟؟میرا نام سفینہ ہے...اچھز سفینہ گھبرانا نہیں یہ ماھم کا گروپ ہر نئے آنے والے کو تنگ کرتے ہیں بہت اسٹوپڈ ہے وہ تو وجاہت بھائی ہے جو ان سب کو سیدھا کرکے رکھتے ہیں ورنہ ان سے تو پوری یونیوسٹی تنگ ہیں تم ہمیں اپنا دوست سمجھوں آج سے تم ہمارے گروپ کا حصہ ہو....زینب نے سفینہ کو گلے لگاتے ہوئے کہا....ایکسکوزمی میں زرا کال رسیف کرلو..ہیلو کہا ہو تم لوگ زینب پوری یونی میں دیکھ لیا...فون پر باسم تھا...تم لوگ کہاں ہوں ہم لوگ وہی آجاتے ہیں...ہم کینٹین میں ہیں..اوکے ہم ہم وہیں آتے ہیں....زینب باسم کیا بول رہا تھا...کچھ نہیں وہ چلو وہ لوگ کینٹین میں ہیں....
شکر ہیں تم لوگ آگئے ورنہ یہ حسان میرا دماغ کھا جاتا...باسم کے بچے رُک تو....باسم گھبرا کر دوازے کی سمت دیکھنے لگا.....اب کس کا انتظار کرجے ہو یار باسم.؟؟؟؟میں یہ دیکھ رہا ہو میں تو ابھی خود بچہ ہوں میرے بچے کہاں سے آگئے حسان یار تم بھی نہ ارے یہ کون ہے زینب کے کان میں پوچھا...اگر آپ لوگوں کے جوکس ختم ہوگئے ہیں تو میں انڈڈیکشن کراؤ....سوری یار ہم نہ دیکھا نہیں...یہ سفینہ ہے نئی اسنوڈنٹ اور سفینہ یہ حسان اور باسم ہمارے گروپ میں شامل ہے اور ہمارے گروپ لیڈر ہے وجاہت بھائی وہ دو دن کے لیئے ملک سے باہر گئے ہیں...دیکھوں سفینہ ہم کسی کو اپنے گروپ میں شامل نہیں کرتے لیکن زینب اور مشا نے تم کو دوست بنایا ہیں تو ضرور کوئی بات ہیں تم میں اسلیئے ہم بھی آپ کو ویلکم کہتے ہیں کیوں باسم....ہاں بلکل بلکہ سفینہ میں تمہارے بھائی جیسا ہوں کوئی مسلۂ ہو مجھے بتانا....ہاں ویسے تو میں اسکی کوئی بات نہیں سنتا لیکن آج یہ صیح بول رہا ہے میں بھی تمہارا بھائی ہی ہوں....حسان تو سدھر جا.......آپ لوگوں کا بہت شکریہ میں تو ڈر ہی رہی تھی کہ پتہ نہیں اچھے لوگ ملے گے کہ نہیں لیکن شکر اللہ کا کہ مجھے پہلے دن ہی اتنے اچھے دوست مل گئے اور بھائی بھی.....یار اب مجھ سے بھوک برداشت نہیں ہو رہی میں تو ناشتہ بھی نہیں کرکے آیا جلدی سے آڈر کروں یار.......ہاہاہاہاہا تم تو ہمیشہ بھوکے ہی رہوں گے....باسم حسان کو دیکھتے ہوئے بولا اور بھائی آپ بھول رہے ہیں ہم یونی کی کینٹین میں ہیں اور کینٹین والے بابا ٹیبل تک نہیں آئے گے ہمیں خود چل کے جانا پڑے گا باسم نے زبان چڑائی.....
________________________
اسلام و علیکم امی...واعلیکم اسلام آگئی میری بیٹی کیسا رہا پہلا دن؟؟؟؟؟بہت ہی اچھا آپ کو پتہ ہیں....سفینہ نے یونی کی ساری باتیں امی کو بتائی سفینہ کی امی فضہ بیگم بہت ہی اچھی ہیں بلکل دوستوں کی طرح سفینہ اپنی امی سے کوئی بات نہیں چھپاتی ہیں... امی آج پہلے ہی دن اتنے اچھے دوست بن گئے....میری پیاری بیٹی...امی نے ماتھا چومتے ہوئے کہا..میری بیٹی ہمیشہ ہر کام سے پہلے اللہ کو راضی کرتی ہیں اسلیئے اللہ اپنے بندوں کو کبی اکیلا نہیں چھوڑتا میری بیٹی کو اتنی اچھی صورت اور اچھا دل دیا ہے اللہ نصیب اچھا کرے اچھا بیٹا اب کھانا کھا کر آرام کولو پھر شام میں باتیں کرے گے اور بابا بھی تو تمہاری باتیں سننے کے لیئے بےچین ہونگے..
________________________
شکر ہے سر نہیں آئے...ہاں زینب چلو کینٹین چلتے ہیں.... حسان فوری بول...ا اوہ مائی گاڈ تمہیں کتنی بھوک لگتی ہیں تمہیں پتا ہے سفینہ تم حسان کو کلاس میں کم اور کینٹین میں زیادہ پاؤنگی....ہاہاہا زینب سہی کہہ رہی ہیں اسکو تو یونی میں لڑکے لڑکیاں بھی برگر اور پیزا لیکر آرہے ہوتے ہیں لوگ تو تین ٹائم کھاتے ہیں پر ہمارا حسان ایوری ٹائم ہاہاہاہاہا.....ارے ارے باسم میں تیرے بچوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی یتیم کردونگا اگر مزید بکواس کی تو اب تمہاری سزا ہے کہ تمہارے جیب سے سب پیٹ پوجا کرے گے.....مارے گئے یار میں تو والٹ ہی گھر بھول کر آگیا.......چلو گائیز آج میں یعنی زینب تم لوگوں کو پیزا کھلائے گی....ہاں بھئی بڑے لوگوں کی بڑی باتیں.......ہائے یہ سرجن پاپا کا کنجوس بیٹا.......ارے بھئی تم لوگوں کی لڑائی ختم کرانے کے لیئے زینب نے آفر دی تھی چلو زینب ہم چلتے ہیں انہیں مصروف رہنے دو........
اور وجاہت کب آرہا ہے آخر؟؟؟؟؟ہاں باسم بھائی رات کو آگئے ہیں.....تو کل یونی تو آئیگا؟؟؟؟ہاں شاید پتہ نہیں باسم تمہیں تو پتہ ہے بھائی اپنی مرضی کے مالک ہیں اور میں اُن سے سوال کرکے اپنی جان کیوں ضایہ کروں.....ارے تم لوگ جتنا وجاہت سے ڈرتے ہو وہ اتنا بھی خطرناک نہیں ہیں........زینب باسم تم لوگوں کی باتوں سے تو سفینہ ڈر ہی جائےگی....ہاہاہاہا نہیں مشا ایسی بھی بات نہیں بس میرے زہن میں کچھ ڈؤن کا نقشہ آرہا ہے.....ارے ہم تو سمجھتے تھے کہ لڑکی بڑی معصوم ہیں مگر.......ہاہاہا ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں.....واہ بھئی خوب گزرے گی جو مل بیٹے نگے دیوانے چھ (6) ہاہاہاہاہا.....او ہو باسم تم بھی نہ ارے سفینہ وجاہت زینب کا بھائی ہے اور ہمارا جگری یار ہے اور گروپ کی جان ہے لیکن اگر اسکو غصہ آجائے تو...حسان نے نقشہ کھینچا اور ہمارا یار اتنا خوبصورت ہیں کہ ہر لڑکی اس پر مرتی ہیں میرا یار نام کا ہی وجاہت نہیں دیکھنے میں بھی وجہتہ ہے پر دل میں کسی کو گھسنے نہیں دیتا ہائے......حسان نے آہ بھری.....حسان بیٹا آنے دے وجاہت کو تیرے سارے کمینٹس بتاتا ہوں جب پیزے اور برگر بند ہونگے نہ پھر مزہ آے گا پیٹو.....باسم ہستے ہوئے بولا..........اچھا ایک بات بتاؤ زینب....ہاں بولوں سفینہ....وہ تمہارے ابو یونی ے ٹرسٹی ہے؟؟؟؟..ہاں......اچھا چلو دوسری کلاس کا ٹائم ہوگیا..