کيپٹن فياض نے ابهی ابهی گهر ميں قدم رکها تها۔ گهر ميں داخل ہونے سے پہلے وہ اپنا موڈ ٹهيک کر لينا زيادہ مناسب سمجهتا تها۔ کيونکہ اس کی بيوی اس کی پيشانی پر شکنيں ديکه کر اور زيادہ بور کرنا شروع کر ديتی تهی۔
ليکن جيسے ہی وہ اندر داخل ہوا، فون کی گهنٹی بجی اور اس کے ہونٹوں پر بکهری ہوئی زبردستی کی مسکراہٹ غضب آلود کهنچاؤ ميں تبديل ہو گئی۔
وہ ہر سامنے آتی ہوئی چيز کو ٹهوکر سے ہٹاتا ہوا فون کی طرف جهپٹا۔ ہيلو!" وہ ماؤته پيس ميں غرايا۔"
"دوسری طرف سے خالص اختری بائی فيض آبادی کے اسٹائل ميں آواز آئی۔ "ديوانہ بنانا ہے تو ديوانہ بنا دے۔
"کون بيہودہ ہے؟"
"سوپر فياض! وہی پرانا خادم!" فياض نے اب عمران کی آواز پہچان لی اور دانت پيس کر بولا۔ " اب کيا ہے؟"امريکن ہسپتال پہنچ کر اپنی عقل مندی کا ثبوت ملاحظہ کرو۔ مگر ان برخوردار شاہد سلمہا کو ساته لانا مت "
"بهولنا۔
آخر بات کيا ہے؟" فياض کا لہجہ نرم ہو گيا۔" "ہلدا پاگل ہو گئی ہے۔"
"!نہيں۔۔۔"
"!ہاں پيارے۔ پاگل پن کے معاملے ميں ہميشہ بے حد سنجيدہ رہتا ہوں۔ تم آؤ تو"
"تمہيں کيسے معلوم ہوا کہ وہ پاگل ہو گئی ہے۔"
"!ميں اس وقت ہسپتال سے زيادہ دور نہيں ہوں "
"اچها ميں آ رہا ہوں! ليکن يہ بات غلط نکلی تو اچها نہ ہو گا۔"
آو بهی۔۔۔!" دوسری طرف سے کہا گيا اور پهر سلسلہ منقطع ہونے کے آواز آئی۔"
اب فياض نے انسپکٹر شاہد کو فون پر تلاش کرنے کی مہم شروع کر دی۔ بدقت تمام وہ مل سکا اور فياض نے اسے امريکن ہسپتال پہنچنے کی تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بهی جلد ہی پہنچ جائے گا۔
پهر فياض نے کسی طرح ايک پيالی چائے حلق ميں انڈيلی اور امريکن مشن ہسپتال کی طرف خود بهی روانہ ہو گيا۔ اس کی کار ہوا سے باتيں کرتی جا رہی تهی۔
ہسپتال ميں پہنچنے پر شاہد سے جلد ہی ملاقات ہو گئی۔ وہ بہت زيادہ بوکهلايا ہوا نظر آ رہا تها۔ وہ پاگل ہو گئی ہے جناب۔ اس وقت آپريشن تهيٹر ميں بے ہوش پڑی ہے۔" اس نے کہا۔" "کيا قصہ ہے؟"
کچه دير قبل کسی نے اس کے کمرے کا دروازہ کهلوانے کی کوشش کی تهی۔ ليکن اس نے باہر آنے سے "انکار کر ديا تها۔ پهر کئی آدميوں نے کوسس کی۔ آخر کار وہ کمرے سے نکل ائی۔ اپنے کپڑے چير پهاڑ
"!ڈالے۔۔۔! اچهلتی کودتی رہی پهر گر کر بے ہوش ہو گئی! اکثر لوگوں پر چيزيں بهی کهينچ ماری تهيں
"!سب سے پہلے کس نے دروازہ کهلوانے کی کوشش کی تهی"
يہی سوال يہاں بهی دہرايا جا رہا ہے! ليکن اهی تک معلوم نہيں ہو سکا! ہسپتال کا عملہ اس سے لاعلمی ظاہر "
"!کرتا ہے
"!شايد۔"
"!جی۔۔۔"
"!يہ سب کچه محض تمہاری حماقتوں کا نتيجہ ہے! تم سے کس گدهے نے کہا تها کہ اس سے مل بيٹهو"
"!مم! ميں نے سوچا تها جناب"
"!خاموش رہو! دوسروں کو ہنسنے کا موقع ديتے ہو! ايک بہترين گواہ ہاته سے نکل گيا"
!شاہد کچه نہ بولا! سر جهکائے کهڑا رہا۔ فياض کچه سوچنے لگا تها
يک بيک اس نے کہا! "مگر يہ کيسے کہا جا سکتا ہے کہ وہ پاگل ہو گئی ہے۔ ہو سکتا ہے يہ کوئی وقتی قسم کا
"!دورہ ہو
نہيں جناب! ڈاکٹروں کا خيال ہے کہ وہ يک بيک ذہنی توازن کهو بيٹهی ہے۔ اس قسم کے دورے اس پر کبهی "
"!نہيں پڑهے۔ خيال ہے کہ وہ مستقل طور پر پاگل ہو سکتی ہے
فياض پهر خاموش ہو گيا! کچه دير پہلے ہی وہ عمران کو سمجهانے کی کوشش کر رہا تها کہ ہلدا کوئی غير متعلق لڑکی ہے اور تصوير شناخت کرنے والے سے غلطی ہوئی تهی! پهر يک بيک اسے ہو کيا گيا۔ !کيا يہ ممکن نہيں ہے کہ اس حادثے ميں کسی آدمی کا ہاته ہو
!پهر اب کيا کرنا چاہيے
فياض کو اس وقت کلی طور پر يقين ہو گيا تها کہ عمران اس کيس کے سلسلے ميں اس سے کہيں زيادہ باخبر
!ہے
پهر کيا؟ اسے عمران ہی کو ٹٹولنا چاہيے! مگر يہ آسان کام نہيں تها۔ اور اب تو وہ پہلے سے کہيں زيادہ شتر غمزے دکهائے گا۔
"!جاؤ اب آرام کرو!" اس نے شاہد سے زہريلے لہجے ميں کہا۔ "کهيل بگڑ چکا ہے"
مجهے بے حد شرمندگی ہے! کپتان صاهب! ميں معافی چاہتا ہوں! جی ہاں! مجه سے حماقت سرزد ہوئی تهی"
!"
فياض دوسری طرف مڑ گيا! اس نے ہسپتال ميں پوچه گچه کرنے کا ارادہ ملتوی کر ديا۔