تيسرے چوتهے دن پهر ايک برہنہ لاش شہر کے ايک حصے ميں پائی گئی۔ ليکن کسی کو ہمت نہيں پڑی کہ
لاش کے قريب بهی جاتا! قريبی تهانے ميں بهی اس کی اطلاع پہنچی اور پوليس وہاں آگئی جہاں لاش پڑی ہوئی تهی ليکن دور ہی سے اس کا جائزہ ليا جاتا رہا۔
سورج ابهی نہيں طلوع ہوا تها! سڑکيں پوری طرح نہيں جاگی تهيں پهر بهی اس حصے ميں جہاں لاش پڑی
!ہوئی تهی تل رکهنے کی بهی جگہ نہ رہ گئی تهی
لاش کے قريب جانے کی ہمت کوئی بهی نہ کرسکا! پهر سورج طلوع ہوا اور اہستہ آہستہ تمازت بڑهتی رہی
اس دوران ميں پوليس نے اتنا ہی کام کيا کہ لاٹهی چارج کرکے ٹريفک کے لئے سڑکيں صاف کرديں! اس وقت
!تک سارے آفيسر بهی وہاں پہنچ گئے تهے
ايک بڑی ايمبولينس گاڑی لاش کے قريب لے جائی گئی! ليکن دوسرے ہی لمحے ميں ايک زور دار دهماکے ساته لاش کے پرخچے اڑ گئے گوشت کے لوتهڑے اچهل اچهل کر دور تک بکهر گئے تهے! ليکن اس بار
!کسی زندہ آدمی کی شامت نہيں آئی تهی
اس بهيڑ ميں عمران بهی موجود تها اور لاش کے اس طرح پهٹ جانے پر اس نے اس انداز ميں اپنے سر کو
!جنبش دی تهی جيسے وہ کسی حد تک اس معاملے کی نوعيت کو سمجه چکا ہو
کيپٹن فياض بهی اس کے قريب ہی موجود تها! ليکن اسے علم نہيں تها کہ عمران پہلے ہی اس معاملے ميں
دلچسپی لے رہا ہے۔
تهوڑی دير بعد وہ دونوں گرانڈ ہوٹل کے ايک کيبن ميں بيٹهے گفتگو کررہے تهے! فياض ہی ُاسےُاسے يہاں لايا تها۔ !کيا خيال ہے؟ فياض نے اس سے پوچها
ميں سوچ رہا ہوں کہ يہ سال ختم ہونے سے پہلے ہی شادی کرڈالوں! عمران نے بڑی سنجيدگی سے جواب ديا!
بات دراصل يہ ہے کہ اب ميں اپنی پرسکون زندگی سے تنگ آگيا ہوں! بيوی کی کائيں کائيں اور بچوں کی چيخ
!دهاڑ کے ليے کان ترس گئے رہے ہيں
فياض کچه نہ بولا! وہ سوچ رہا تها کہ عمران سے اس مسئلے پر گفتگو ہی نہ کرے! ليکن پهر وہ خود پر قابو
!نہ پاسکا
کيا تم ااِدهرِدهر اتفاقاتفاقًاًا ہی نکل آئے تهے؟
ہاں! وہ ااِدهرِدهر ہی تو ہے! کيا کہتے ہيں اسے! گهيرال! دريال! پتہ نہيں بهول رہاں! ارمال وہ اس گهر کو کيا
!کہتے ہيں جہاں کسی کی شادی ہوتی ہے! ارے ہاں! ستهرال
!سسرال! فياض برا سا منہ بنا کر بولا
!ہاں وہ ااِدهرِدهر ہی ہے جہاں باں چيت چل رہی ہے
!وہ توہ تمہاری پيدائش سے پہلے ہی سے چل رہی تهی! فياض جل کر بولا تها
!نہيں تو! تم نے کسی اور کے متعلق سنا ہوگا! يہ تو ابهی کی بات ہے۔ ميں نے خود ہی معاملات طے کئے ہيں
!مگر مجهے تمہاری شادی ميں کوئی دلچسپی نہيں ہے
دلچسپی لے کر ديکهو کہ کيا حال کرتا ہوں تمہارا! عمران غصيلی آواز ميں بولا! ميں جانتا ہوں کہ ااِدهرِدهر ُادهرُادهر کرنے والے ميری شادی کبهی نہ ہونے ديں گے۔ ليکن ميں اتنا گدها نہيں ہوں کہ سسرال کا پتہ دوں گا! ہرگز
!نہيں! خود تم سر پٹخ کر مرجاؤ
!ميرا دماغ مت چاٹا کرو! صرف ُاسےُاسے الو بنانے کی کوشش کيا کرو جو تمہيں جانتا نہ ہو ميں تو يہی سمجهتا تها کہ تم مجهے نہيں جانتے! عمران نے مايوسانہ لہجے ميں کہا۔ !کيا تم اس کيس ميں دلچسپی لے رہے ہو
!کيوں نہ لوں سوپر فياض! يہ کيس ہی ايسا ہے
!کيا خيال ہے ان لاشوں کے متعلق
بہت اچها خيال ہے! اگر کبهی کسی لڑکی کی لاش نظر آئی تو اسی سے شادی کرلوں گا۔
سوپر فياض کيا بتاؤں! اگر ميں کوئی ناول نويس ہوتا تو ان لاشوں کے متعلق ايک ناول ضرور لکهتا اور اس کا نام رکهتا لاشوں کے پٹاخے، کيا خيال ہے؟
!ميں تم سے مدد کا طالب نہيں ہوں
مجهے معلوم ہے سوپر فياض کہ تم نے آئے دن نئی اور خوبصورت اسٹينو لڑکياں رکه کر کافی ترقی کرلی
!ہے! اور کسی دن بيوی کے ہاتهوں وکٹوريہ کراس پاکر کرئی دہرمشالہ کهول لو گے! اور
!مجه سے بے تکی بکواس نہ کرنا سمجهے
!تم مجهے بہت دنوں سے جانتے ہو، سوپر فياض اور نہ بتانا
!......تم سے گفتگو کرنا بهی
!ہاں اپنی بے عزتی کرانے کے مترادف ہے! عمران نے سر ہلا کر کہا
اس لئے تم چائے کی قيمت ادا کئے بغير اٹه جاؤ گے۔ ٹهيک ہے! مگر ميں تمہيں آگاہ کردوں گا کہ ميں سسرال "
"!سے واپس آ رہا ہوں اس لئے ميری جيبوں ميں تمہيں ايک پائی بهی نہ ملے گی
!فياض کچه نہ بولا۔ پيشانی پر شکنيں ڈالے ہوئے چائے پيتا رہا
"!عمران نے کچه دير بعد کہا! "اس سلسلے ميں جعفر سعيد کے پيچهے جهک مارنا فضول ہے
!تم کيا جانو!" فياض چونک پڑا"
"!ميرے لئے يہ سوال غير ضروری ہے"
"نہيں بتاؤ! تمہيں جعفر سعيد کے متعلق کيسے علم ہوا؟"
ميں تم سے کبهی اس قسم کی باتيں نہيں پوچهتا!" عمران نے بهرائی ہوئی آواز ميں کہا۔ "پتہ نہيں ميں کس "
"!جعفر سعيد کا تذکرہ کر رہا ہوں اور تمہارے ذہن ميں کوئی اور جعفر سعيد ہو
"!تم باقاعدہ طور پر محکمے کی ٹوہ ميں رہتے ہو"
اگر ميرا فليٹ تمہارے محکمے کی ٹوہ ميں ہے تو ميں بلاشبہ اس ميں باقاعدہ طور پر رہتا ہوں! اور کوئی "
"!مجهے وہاں سے نکال نہيں سکتا
فياض کچه دير تک عمران کی آنکهوں ميں ديکهتا رہا پهر مسکرا کر بولا۔ "تو تم پہلے ہی سے اس کے چکر
!ميں ہو! اس لئے جعفر سعيد کے متعلق تمہيں بہت کچه معلوم ہو چکا ہو گا۔
ميں نے اس کے سلسلے ميں اپنا وقت برباد کيا" عمران ٹهنڈی سانس لے کر بولا۔ "ليکن سوپر فياض اگر تم "
"عقل سے کام لو تو وہ آدمی کار آمد بهی ثابت ہو سکتا ہے۔
"کس طرح؟"
غير ملکی عورتوں کے ريکارڈ نکالو! ُانُان کے شناختی فارم پر ان کی تصويريں موجود ہی ہوں گی!۔۔۔۔ پهر اس "آدمی جعفر سعيد کو آزماؤ! يہ ايک مشکل کام ہے بڑا وقت صرف ہو گا! مگر ہو سکتا ہے کہ تصوير سامنے
"!آنے پر اسے اس لڑکی کا حليہ ياد آجائے
ميں کہتا ہوں! اگر وہ کوئی يورثيسيئن ہوئی تو۔۔۔۔ يورثيسيئن اور يوروپين ميں تميز کرنا ہر ايک کے بس کا "
"!روگ نہيں! اگر وہ کوئی مقامی يورثيسيئن ہی ہوئی تو اس کا ريکارڈ کہاں ملے گا اچها تو پهر دوسری تدبير سنو!" عمران سنجيدگی سے بولا۔" "!سناؤ"
آج نہا دهو کر عطر مل کر سو رہنا! ميں بارہ بجے رات کو حصار کهينچ کر ايک وظيفہ پڑهوں گا۔! لڑکی "تمہيں خواب ميں نظر آجائے گی۔ اس کے علاوہ اگر کبهی عشق ميں ناکامی ہو! لاٹری سٹہ ريس ميں کوئی
"دشواری پيش آئے، مقدمے ميں ناکامی کا انديشہ ہو تو سيدهے ميرے پاس چلے آنا۔
"!بکواس شروع کر دی تم نے"
پهر ميں کيا کروں! جب تم محض اس کے يورثيسيئن ثابت ہو جانے کے ڈر سے ريکارڈ الٹنے کی ہمت نہيں "کر سکتے تو پهر اس کے علاوہ اور کيا چارہ رہ جاتا ہے کہ ميں عمل عمليات اور پهونک جهاڑے کام نکالنے
"!کی کوشش کروں
"!پريشان مت کرو! ميں يونہی بہت زيادہ بور ہو چکا ہوں"
ميں نے تمہيں شاذونادر ہی خوش ديکها ہے!" عمران نے معموم لہجے ميں کہا۔"
"!آخر ان لاشوں کے متعلق تم نے کيا نظريہ قائم کيا ہے"
شايد مرنے والے نے کوئی ٹائم بم نگل ليا تها جو زہريلا تها! زہر نے تو اس کا کام تمام کيا اور دهماکے نے "
"جسم کے چيتهڑے اڑاديئے! اس کے علاوہ اور کيا سوچا جا سکتا ہے۔
"!عمران تمہاری شامت تو نہيں آگئی"
ابهی نہيں آئی! ابهی تو سسرال والوں سے بات چيت چل رہی ہے!" عمران نے سر ہلا کر بڑی سنجيدگی سے "
!جواب ديا
ميں کہہ رہا ہوں ڈهنگ کی بات کرو! ورنہ اگر ميں بگڑ گيا تو تم اس کيس ميں ايک قدم بهی نہ چل سکو گے" "!
آہا۔۔۔۔ ٹهہرو۔۔۔۔ پہلے ميرے ايک سوال کا جواب دو!" محکمہ خارجہ کی سيکرٹ سروس سے تمہارا کيا تعلق "
"!ہے
"!کچه بهی نہيں! ميں کيا جانوں کہ وہ کيا بلا ہے"
!تو پهر رحمان صاحب ہی جهوٹے ہوں گے۔۔۔۔!" فياض نے ُبراُبرا سا منہ بنا کر کہا"
"کيا مطلب"
رحمان صاحب نے ايک دن دوران گفتگو ميں کہا تها کہ عمران کو اس کيس ميں گهسيٹنے کی کوشش مت کرنا "
"!ورنہ کيس سيکرٹ سروس تک پہنچ جائے گا
"!پتہ نہيں! بهلا ان کی کہی ہوئی باتوں کے لئے ميں کيسے جوابدہ ہو سکتا ہوں"
"!تو ان سے تمہارا کوئی تعلق نہيں ہے"
"!ہر گز نہيں! ميں تو آج کل کچے ٹماٹروں کا تهوک بزنس کر رہا ہوں"
خير۔۔۔۔ ميں اب کچه نہيں پوچهوں گا!" فياض نے ناخوش گوار لہجے ميں کہا۔ "ليکن اتنا ياد رکهو کہ مجه سے "
"!بگاڑ کر ايک قدم بهی نہ چل سکو گے
عمران نے اس جملے پر کچه نہيں کہا خاموشی سے چيونگم کا پيکٹ پهاڑتا رہا! وہ چائے ختم کر چکے تهے!
!فياض کے چہرے پر الجهن کے آثار نظر آنے لگے
کچه دير بعد عمران نے کہا۔ "سوپر فياض! ميں تمہيں مشورہ دوں گا کہ تين چار ماہ کی رخصت پر چلے جاؤ!
"ورنہ مفت ميں کسی دن عمران سے ٹکرا کر اپنے ہاته پير توڑ بيٹهو گے! خصوصيت سے اس کيس ميں۔۔۔۔؟
اچهی بات ہے!" فياض جهلا کر بولا۔ "جس وقت بهی گرفت ميں آگئے اس ُبریُبری طرح رگڑوں گا کہ صورت "
"بهی نہ پہچانی جا سکے گی۔
ميں استدعا کرتا ہوں کہ اسی وقت ميری صورت بگاڑ دو تاکہ ميرے سسرال والے مجهے پہچان نہ سکيں! ميں !اب وہاں شادی نہيں کرنا چاہتا
فياض نے چائے کی قيمت ادا کی اور باہر نکل گيا