ںزلہ و زکام Coryza Catarrh (کورائینزاینڈکٹار)
تعریف: دماغ سے فضلات کے خارج ہونے کو نزلہ و زکام کہتے ہیں، جب فضلات ناک کے راستہ سے بہیں تو اسے زکام کہتے ہیں، اگر سینہ کی طرف گرے تو اس کو نزلہ کہتے ہیں۔
وجوہات: موسمی تغیر و تبدّل، دماغی کمزوری، کثرت جماع، گرم اور ترش غذاؤں کا بکثرت استعمال، زیادہ دھوپ میں چلنا پھرنا، سردی اور ٹھندی ہوا میں چلنا، سرد چیزیں مثلاً دہی، برف، کلفی، اور ٹھنڈے پانی کا زیادہ استعمال کرنا نزلہ و زکام پیدا کرتا ہے۔
جدید تحقیقات میں نزلہ و زکام ناک کی میوکس ممبرین یعنی لعابدار جھلی کا گرم ورم ہے۔
تشخیص: شروع مرض میں طبعبیت سست اور کاہل ہو جاتی ہے۔ ماتھے پر جکڑن، کنپٹیوں پر درد، ناک بند اور خشک، سر میں خفیف درد، بار بار چھینکیں آنے لگتی ہیں۔ آخر میں ناک سے پتلی اور خراشدار رطوبت بہنے لگتی ہے۔ اور رطوبت سفید اور غلیظ ہو جاتی ہے۔ اگر سردی کی وجہ سے ہو تو رطوبت سفید اور غلیظ ہوتی ہے اور سوزش کم ہوتی ہے۔ اگر گرمی کی وجہ سے ہو تو رطوبت پتلی اور نمکین نکلتی ہے۔ چہرہ، آنکھیں سرخ، ناک اور حلق میں خراش، پیاس بار بار لگتی ہے۔
علاج: اس مرض کے علاج میں مریض کی قبض کا رفع کرنا سردی اور ٹھنڈے پانی سے محفوظ رکھنا، تسکین دینے والی ادویات کا استعمال کرنا اور مکمل آرام سے رہنا صحت یابی کا ضامن ہے۔
ابتدا میں ضب کہ رطوبت جاری ہو چکی ہو۔ اس کو غلیظ کر کے خارج کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
نسخہ: اے، ڈی، اسپرین ۵ گرین، ڈورس پوڈر ۵ گرین۔
ایسی ایک خوراک مریض کو گرم پانی کے ساتھ کھلائیں، دو دن تک مکمل آرام کی ہدایت کریں۔
اگر قبض ہو تو صبح کے وقت ۴ ڈرام مگنیشیا ۲ چھٹانک پانی میں حل کر کے مریض کو پلائیں تاکہ ایک دو دست آ کر قبض رفع ہو جائے۔
نزلہ و زکام کا حملہ روکنے کے لیے معمول و مجرب ہے۔
کورائنز مکسچر: لائیکوار ایمونیا ایسی ٹاس ۲ ڈرام، سپرٹ ایتھرنائٹراس ۲۰ منم، دائنم اپیکاک ۱۰ منم، ٹنکچر کیمفر کو ۱/۲ ڈرام، ایکوا مقطر ۱ اونس۔
ایسی ایک ایک خوراک ہر تین گھنٹہ بعد پلائیں۔
فوائد: نزلہ و زکام کے لیے بہت مفید ہے، اگر بخار ساتھ ہو تو بھی دُور ہو جاتا ہے۔
اکسیر نزلہ: قلمی شورہ ۹ ماشہ، کافور ۴ ماشہ، افیون ۳ ماشہ، میٹھا تیلیہ مدبر ۱/۲ ماشہ۔
کھرل کر کے مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔
خوراک ۱ گولی صبح و شام ہمراہ پانی۔
نزلہ و زکام کا بہترین تریاق ہے۔ بہت جلد دو تین خوراکوں سے ہی حملہ کو روک دیتا ہے۔
دوائے نزلہ: ٹنکچر کونین ایمونی اٹیا ۱/۲ ڈرام، سیرپ کوڈینا فاسفیٹ ۱/۲ ڈرام، ایکوا ایک اونس۔
یہ ایک خوراک ہے۔ ایسی دو خوراک صبح و شام دیں۔
نزلہ و زکام کے لیے مفید ہے۔
نسخہ: اینٹی فیرین ۵ گرین، صرف ہمراہ چائے یا دودھ گرم تین تین گھنٹہ بعد استعمال کریں، نزلہ و زکام کو فوراً دور کرتا ہے۔
جولائی ۱۹۵۴ء میں مجھے اچانک شدید نزلہ و زکام کا حملہ ہوا اور بلغم متعفن ہو کر غلیظ ہو گئی۔ جس کا معمولی علاج کرتا رہا۔ لیکن آرام نہ ہوا۔ اور علامات تیز تر ہوتی گئیں۔ ساتھ ہی کھانسی اور بخار شروع ہو گیا اور کمزوری حد درجہ ہو گئی۔ کئی قسم کے علاج یونانی اور ہومیوپیتھک کیے۔ لیکن آرام نہ ہوا۔ آخر میں نے آسٹو مائی سین کا عضلاتی انجکشن تجویز کیا۔ دو تین انجکشن لگانے سے ہی تمام علامات رفع ہو گئیں۔ اور پھر حسب سابق صحت ہو گئی۔
اس لیے ہٹیلے قسم کے زکام میں سٹرپٹو مائی سین اور پینی سی لیں کو یاد رکھیں۔
روغن دافع نزلہ: زردچوب ۴ تولہ، بزرالبنج ۴ تولہ۔
ایک سیر پانی میں ابال لیں۔ جب نصف رہ جائے تو نیچے اتار کر ایک سیر تیل کنجد ملا کر دوبارہ جوش دیں۔ جب پانی جل کر صرف تیل رہ جائے تو نیچے اتار لیں۔
اس میں ۴ تولہ افیون اور ۴ تولہ کافور ملا کر گرم کریں۔ یہاں تک کہ حل ہو جائے بس تیار ہے۔ ۶ ماشہ تیل تالو پر لگا دیں۔
درد سر نزلہ و زکام کے لیے بے حد مفید ہے۔
ناس نزلہ: اُپلہ صحرائی جلا ہوا، شیر مدار میں تر کر کے خشک کر کے پیس کر محفوظ رکھیں۔
بوقت ضرورت نسوار لیں۔ سر کا بھاری ہونا کے لیے مفید ہے۔
یوکلپٹس آئیل یا ایمونیا کارب کا سونگھنا نزلہ و زکام کے لیے مفید ہے۔
(نوٹ): نزلہ و زکام کے لیے فاقہ کرنا نہایت نفع بخش ہے۔
تریاق نزلہ: کچلہ مدبر ۱ تولہ، دار چینی ۶ ماشہ، عود صلیب ۶ ماشہ، لونگ ۶ ماشہ۔
سب کو باریک پیس کر مقدار ایک چاول مکھن کے ساتھ کھائیں۔
فوائد: نزلہ، زکام دائمی کے لیے عجیب الاثر ہے۔ عشہ اور درد اعضاء کو بھی مفید ہے۔
دوائے نزلہ دائمی: آٹا سونف چینی سفید مساوی الوزن، روغن زرد گاؤ باہم ملا لیں۔
خوراک ۳ تولہ بوقت شام ہمراہ دودھ بچوں کو حسب عمر دیں۔
انتباہ: نزلہ و زکام بظاہر معمولی مرض معلوم ہوتے ہیں، لیکن در حقیقت سل، دق، دمہ، کھانسی، نمونیہ، نفث الدم، پھیپھڑوں کی بیماریاں یا بعض دیگر امراض اسی نامراد مرض سے پیدا ہوتی ہیں۔ اس لیے ان کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
دوائے زکام: لونگ ۵ عدد، مرچ سیاہ ۵ عدد، فلفلدراز ۳ عدد، تینوں چیزوں کو جوکوب کر کے ڈیڑھ پاؤ پختہ پانی میں جوش دیں۔ جب پانی نصف رہ جائے صاف کر کے ۲ تولہ چینی سفید ملا کر گرم گرم دن میں دو دفعہ پلائیں۔
بد ہضمی سے پیدا ہونے والے نزلہ زکام کی کامیاب دوا ہے۔
تریاق نزلہ: ایک عدد چوزہ مرغ کا گوشت لے کر ایک سیر پانی میں قدرے نمک ڈال کر اس قدر پکائیں کہ پانی چوتھائی رہ جائے، چھان کر گرم گرم پی کر ہوا سے بچ کر سو رہیں۔
ایک ہی مرتبہ کے استعمال سے نزلہ و زکام جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔ خاص کر جب کہ زکام کو ایک ہفتہ گزر گیا ہو۔
جوشاندی: گل نبفشہ ۶ ماشہ، برگ گاو زبان ۳ ماشہ، عناب ۵ دانہ، لسوڑیاں ۱۱ عدد، سونف ۳ ماشہ۔
جملہ ادویہ کا سفوف تیار کریں۔
مقدار استعمال: ۶ ماشہ آدھ پاؤ پانی میں ڈال کر ۲ تولہ مصری ملا کر آگ پر گرم کر کے نیم گرم پی لیں۔
اس کے تین چار مرتبہ کے استعمال سے نزلہ و زکام بالکل رفع ہو جاتا ہے۔
اکسیر زکام: افیون ۶ ماشہ، آک کی جڑ کا چھلکا ۳۰ تولہ۔
دونوں کا باریک سفوف کریں۔
بمقدار ۲ تا ۳ گرین گرم پانی سے دن میں تین بار دیں، زکام کا ایک روزہ علاج ہے۔
اگر قبض کی شکایت ہو، تو رات کو قبض کشا دوائی کا استعمال کرنا سونے پر سہاگہ کا کام دیتا ہے۔
اکسیر نزلہ دائمی: پھٹکڑی سفید ۱ تولہ کو چار پہر متواتر آک کے دودھ میں کھرل کر کے خشک کریں۔ پھر دوسرے دن برگ دھتورہ کے پانی میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر خشک کر کے کوزہ گلی میں خوب گل حکمت کر کے ہوا سے بچا کر دس سیر اوپلوں کی آگ دیں۔ سفید کھیل نکلے گی۔
باریک سفوف کر لیں، خوراک ۱ تا ۲ رتی بالائی یا حلوے میں دیں۔ دو گھنٹے تک پانی نہ پلائیں۔ دن میں ایک خوراک دیں، نئے زکام کے لیے تین چار خوراک کافی ہیں۔ اور دائمی نزلہ کے لیے سات خوراک استعمال کرائیں۔
نئے و پرانے نزلہ کا حکمی علاج ہے۔
نسخہ: گل بنفشہ ۶ ماشہ۔ تخم خطمی ۶ ماشہ۔ سپستان ۱۱ دانہ۔ گاوزبان ۶ ماشہ۔ گل نیلوفر ۵ ماشہ۔ اصل السوس ۳ ماشہ۔ بیہدانہ ۳ ماشہ۔
سب کو ایک پاؤ پانی میں تر کر کے صبح بنات سفید دو تولہ ڈال کر پلانا نزلہ و زکام دونوں کو فائدہ کرتا ہے۔
تریاق نزلہ: اسطوخودوس ۱ تولہ۔ گل گاؤ زبان ۱ تولہ۔ حب الآس ۱ تولہ۔ کشنیز ۱ تولہ۔ تخم کاہو ۱ تولہ۔ بزرالنبج ۱ تولہ۔ کوکنار ۲ تولہ۔ تخم خشخاش ۲ تولہ۔ گل سرخ ۱ تولہ۔ کشنیز خشک ۱ تولہ۔ رب السوس ۱ تولہ۔ نشاستہ ۱ تولہ۔ صمغ عربی ۱ تولہ۔ کتیرا ۱ تولہ۔
اول کشنیز اور اس سے پہلی ادویہ کو پانی ایک سیر میں جوش دے کر بنات سفید نیم سیر ملا کر قوام کریں۔ اوپر سے رب السوس نِشاستہ ممغ عربی، کتیرا باریک پیس کر ملا دیں۔
خوراک ۶ ماشہ ہمراہ عرق گاؤ زبان ۵ تولہ کے کھلا دیں۔ یہ تریاق نزلہ و زکام کے لیے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔
شیخ الرئیس: نزلہ و زکام کا مریض دن میں ہرگز نہ سوئے۔ بھوک اور پیاس جس قدر برداشت کر سکے، کرے اور جتنا جاگ سکے، جاگے۔ یہ نزلہ اور زکام کا بنیادی علاج ہے۔
جس شخص کو ہر موسم میں (خواہ گرما ہو یا سرما) دائمی طور پر نزلہ کی شکایت رہتی ہو، اس کے لیے حسب قوفا کا استعمال نافع ترین علاج ہے۔
میعہ کانجور (دھونی) حابس نزلہ ہے اور زکام کا انتہائی علاج ہے۔
علامہ ابن ہیل صاحب مختارات: اگر نزلہ سینہ پر گرتا ہو تو اس کا علاج یہ ہے کہ فصد کھولیں اور ماءالشعیر میں گل بنفشہ اور اصل السوس مقشر پکا کر شکرجرزو سے میٹھا کر کے پلائیں۔
آب آلو بخارا، عناب، شربت بنفشہ اور ترنجبین سے تلیین طبیعت کریں۔ اور اگر نزلہ گرم ہو تو لعوق خشخاش اور لعاب بیہدانہ جلاب کے ساتھ استعمال کریں۔
نزلہ و زکام کا ہومیوپیتھی علاج
نزلہ: اگر یک لخت سردی لگنے سے یہ تکلیف ہو جائے تو اکو نائٹ ۳ دیں۔ اگر بیمار بہت کمزور ہو اور پانی کی طرح خراش دار رطوبت ناک سے بہے تو آرسینکم البم ۶ دیں۔ اگر چھینکیں بہت زیادہ آئیں اور صاف و شفاف پانی کی طرح رطوبت ناک سے خارج ہو تو نیٹرم میور ۳۰ دیں۔ اگر رطوبت ناک سے خارج ہونے کی بجائے حلق میں گرے تو ہائیڈراسٹس دیں۔ اگر گلابھی ماؤف ہو اور منہ سے بد بو دار سانس نکلے اور حلق میں نزلہ گرے تو کالی بالی کرزیکم ۳۰ دیں۔ اگر ناک بند ہو اور حلق بھی خشک ہو تو لائیکوپوڈیم بہتر ہو گا۔ اگر ناک سے بہت بدبودار سانس خارج ہو اور ناک بند ہو اور اس میں پھنسیاں سی نکلی ہوئی ہوں اور دکھن محسوس ہو تو آرم میٹیلیکم ۳۰، نائٹرک ایسڈ ۳۰ باری باری دیں۔ اگر ناک صاف کرتے ہوئے خون آمیز غلاظت نکلے تو فاسفورس ۳۰ بہتر ہو گا۔ دو دو گھنٹہ کے بعد دوائی کا کھلانا زیادہ مفید ہو گا۔
نیز فیرم فاس، نیٹرم میور، کلکیر یا سلف، کابی میور، کلکیریا فاس، سلیشیا مگنیشیا فاس، کالی سلف بھی نزلہ و زکام کے لیے مفید ادویات ہیں۔
اکسیر کھانی نزلہ و زکام: اجزائے ترکیبی۔ فیرم فاس، کالی میور، ہموزن
سر ٹھنڈا محسوس ہو، چھینکوں کی زیادتی، کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، چھاتی میں درد، ٹھنڈے پانی کی خواہش، خوراک ہر دو گھنٹہ بعد دو ٹکیاں۔
اکسیر انفلوئنزا: نیٹرم سلف ۶،نیٹرم میور ۶، کالی میور ۶، فیرم فاس ۶، مساوہ الوزن ملائیں، مقدار خوراک ۵ گرین گرم پانی سے دن میں چار مرتبہ
اگر بدن میں درد شدت کا ہو تو مگنیشیا فاس ۶، ہمراہ دیں۔اگر کمزوری اور نقاہت معلوم ہو تو کالی فاس بھی ملا لیں۔ انفلوئنز زکام کا بہترین علاج ہے۔
اکسیر زکام: نیٹرم میور ۶، نیٹرم سلف ۶، فیرم فاس ۶ مساوی الوزن مقدار خوراک۵ گرین دن میں چار خوراک دیں۔
جب زکام گارھا ہو جائے تو کالی میور بھی شامل کر لیں۔ زکام کے لیے مفید ہے۔
علاج زکام: جو چھینکوں سے شروع ہو، نیٹرم میور ۳۰ مجرب دوا ہے۔
۴ خوراک روزانہ لینے سے ایک دو دن میں آرام آ جاتا ہے۔ کلکیریا فاس ۶، کی چار خوراکیں تیسرے دن لینے سے باقی اثرات رفع ہو جاتے ہیں۔
موسم سرما شروع ہونے پر سرد ہو اسے زکام اور بخار ہو جائے۔ رات کو زیادتی، ۴ سنک البم ۳۰ دن میں چار خوراک دیں۔
ہدایات: نزلہ و زکام کے مریضوں کو ترش اشیا، برف، ٹھنڈے پانی کا ستعمال، دودھ، دہی، دن کو سونا، سرد ہوا، کثرت جماع، کثرت مطالعہ کتب، دھوپ میں چلنے، پھرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
غذا زود ہضم، دال مونگ، پالک، چوزے کا شوربہ وغیرہ دینا چاہیے۔