ہونٹوں کے چھالے Herpes labialis (ہرپزلیبی ایلس)
تعریف: اس مرض میں ہونٹوں پر چھوٹے چھوٹے چھالے نکل آتے ہیں۔
اسباب: یہ مرض پھیپھڑے، جگر اور معدے کی خرابی سے پیدا ہوتی ہے۔ شدید بخار، سردی لگنے اور خراش سے بھی ہو سکتی ہے۔
تشخیص و علامات: اس مرض میں کبھی دونوں لب اور کبھی نیچے کے لب پر چھالے نکل آتے ہیں۔ جن پر خارش ہوتی رہتی ہے۔ ان چھالوں میں سفید رطوبت دکھائی دیتی ہے۔ جو جلد ہی پیپ کی صورت اختیار کر کے زخم بنا دیتی ہے۔ ہونٹ قدرے سوج جاتے ہیں۔ جس سے مریض کو بولنا، کھانا، پینا دشوار ہو جاتا ہے۔
علاج: متورم لبوں پر زنک آئنٹمنٹ لگائیں۔ یا بورک چھڑکیں اگر قبض ہو تو رات کو ۵ گرین کیلومل کھلا کر صبح کو نمکین مسہل دیں۔
متورم زخموں پر پنسلیں آئنٹمنٹ لگانا فوری اثر کرتا ہے۔
سبازول کی دو ٹکیہ باریک پیس کر ۱۰ گرین بورک ایسڈ ملائیں، زخموں پر اُس کو چھڑکیں۔
نہایت مجرب سفوف ہے۔
سنگ جراحت کا سفوف چھڑکنا بھی فائدہ کرتا ہے۔
اگر منہ اور ہونٹوں پر سٹرپٹو کوکل سٹیفلو کوکل یا گونو کوکل جراثیم کی وجہ سے سوجن اور چھالے ہوں تو یہ نسخہ جات نہایت مفید و مجرب ہیں۔
(۱ ) پینی سلین پروکین ۴ لاکھ یونٹ کا عضلاتی انجکشن کریں۔ دوسرا انجکشن ۲۴ گھنٹہ بعد کریں۔ ایک دو انجکشنوں سے ہی تمام علامات رفع ہو جائیں گی۔
(۲ ) سلفا دایازین پہلی خوراک ۴ ٹکیہ دیں۔ پھر ہر چوتھے گھنٹہ بعد دو ٹکیہ دیں۔ منہ کی تمام غفونتی امراض کے لیے مجرب ہے۔
(۳ ) پینی سلین کی لوزبخر چوسنے والی ٹکیاں بھی اس مرض کے لیے مفید و مجرب ہیں۔ ہر دو گھنٹہ بعد ایک ایک ٹکیہ منہ میں رکھ کر چوسائیں بے حد مفید ہے۔
پلانوفارم (ساختہ مے بیکر)
یہ منہ میں رکھ کر چوسنے والی ٹکیاں ہیں۔ منہ کی سوزش سوجن درد وغیرہ کے لیے مفید ہیں۔