سَرطان لَب Canicer of the Lip (کینسر آف دی لپ)
تعریف: یہ مرض عموماً نچلے لب پر ہوا کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے لب سخت اور سیاہ ہو کر موٹا ہو جاتا ہے۔ اور اندر کی طرف جڑیں ہو جاتی ہیں۔
اسباب: یہ مرض ان لوگوں کو زیادہ ہوتا ہے جو مٹی کے بنے ہوئے چھوٹے حُتّے پیتے ہیں۔ اس کے بار بار پینے سے لب پر خراش پیدا ہو کر سرطان کی شکن اختیار کر جاتا ہے۔
یہ مرض عموماً پیدائشی ہوتا ہے۔ جو بڑے ہو کر بڑھنے لگ جاتا ہے اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔
تشخیص و علامات: ہونٹ بڑھ کر سخت ہو کر متورم ہو جاتا ہے۔ جو بڑھتے بڑھتے ایک خبیث پھوڑا بن جاتا ہے، اگر اس کا علاج نہ کیا جائے، تو گردوں کے غدود پھول کر گانٹھیں پیدا ہو جاتی ہیں اور نچلے جبڑہ کو مرض میں مبتلا کر کے زہریلا اثر پیدا کر دیتا ہے جو ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔
علاج: اس کا علاج عمل جراحی سے کیا جاوے، سیاہ لب کو کاٹ کر نکال دیا جائے تو اکثر آرام ہو جاتا ہے۔