ناک کے کیڑے Vermes Nasi (ورمیز نیزائی)
تعریف: اس مرض میں ناک کے اندر کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔
وجوہات: یہ مرض گندے اور کثیف آدمی جن کو زکام مزمن مرض سپینس ہو۔ ان کے ناک میں مکھیاں داخل ہو کر کیڑے دے جاتی ہیں۔
تشخیص و علامات: شروع میں مریض کے ناک سے سخت بدبو دار اور خون آمیز رطوبت خارج ہوتی ہے۔ پھر اس میں کیڑے بھی خارج ہوتے ہیں۔ اور یہ کیڑے ناک کے اوپر کے حصہ اور دوسری ساختوں میں بھی چلے جاتے ہیں۔ کبھی دماغ میں پہنچ جاتے ہیں۔ اگر کیڑے زیادہ دیر تک رہیں تو ناک بھی بیٹھ جاتی ہے۔ آتشگی مریضوں کے ناک میں بھی کیڑے پڑ جاتے ہیں۔
علاج: روغن تارپین ایک اونس، گرم پانی ۲۰ اونس۔
دونوں کو ملا کر ناک میں پچکاری کریں۔ اس سے خودبخود کیڑے خارج ہونے لگتے ہیں اور جو باقی رہ جائیں نیزل سکوپ یعنی آلہ ناک بین سے دیکھ کر چمٹی سے پکڑ کر نکال دیں۔
اگر پانی کی بجائے نیم کے پتوں کے جوشاندہ میں تارپین ملا کر پچکاری کی جائے تو زیادہ مفید ہوتا ہے۔
نسخہ: پرانے جوتے کا تلا لے کر جلا لیں۔
اس کی نسوار لیں۔ ناک کے کیڑے نکالنے اور مارنے کے لیے اکسیر ہے۔