درد شقیقہ Migraine مائیگرین
وجوہات و تشخیص: یہ ایک قسم کا نوبتی سر درد ہے۔ اکثر آدھے سر میں اور کبھی سارے سر میں ہوتا ہے۔ کنپٹی سے شروع ہوتا ہے اور وہاں سے سامنے ماتھے اور پھر تالو تک پہنچ جاتا ہے۔ درد شروع ہونے سے دس منٹ پہلے کبھی ایک ہاتھ اور کبھی دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں سوئیاں سی چُبھنے لگتی ہیں۔ اور نظر مٰں فتور آ جاتا ہے۔ روشنی بُری محسوس ہوتی ہے۔ اس کے بعد درد بڑھتا بڑھتا شدید ہو جاتا ہے اور لگا تار کئی گھنٹوں تک رہتا ہے۔ بعض آدمیوں کو اس درد کا آئے دن دورہ ہو جاتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی کئی ماہ بھی گُزر جاتے ہیں۔ عورتوں میں خاص طور پر زمانہ حیض میں شروع ہوتا ہے۔
اس کا دورہ دو تین گھنٹہ سے چوبیس گھنٹہ تک رہتا ہے اور اکثر قے آنے پر ختم ہو جاتا ہے۔ اس درد میں مبتلا ہونے والے اکثر ذہین، محنتی اور حساس آدمی ہوتے ہیں اور یہ مرض عورت مرد کو یکساں ہوتا ہے اور اکثر یہ مرض موروثی بھی ہوتاہے۔
نزلہ زکام کے بگڑ جانے، ملیریا بخار کی شدید لپیٹ، خرابی جگر، امراض گردہ، خون کی خرابی، بد ہضمی، معدہ میں ریح کی زیادتی، فاقہ کشی کمزوری، کثرت جامع، نقص بصارت، باؤ گریہ، کثرت حیض وغیرہ اسباب سے ہوتا ہے۔
علاج: اصل سبب مرض ہو معلوم کر کے رفع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے علاج کے دو اصول ہیں۔
اوّل۔ دورہ مرض کی حالت کا علاج اور
دوم۔ دورہ سے پہلے کی حالت کا علاج
جب درد ہونے لگے تو مریض کو آرام سے اندھیرے کمرے میں لٹائیں اور یہ نسخہ استعمال کریں۔
نسخہ: اسپرین ۵ گرین، کوٹین سلفاس ۳ گرین، دورس پوڈر ۳ گرین
ایسی ایک ایک پڑیہ ایک ایک گھنٹہ بعد، تین چار پڑیہ تک گرم دودھ یا چائے سے کھلائیں۔
ہر قسم کے درد شقیقہ و عصابہ کے لیے مفید ہے۔
ٹنکچر جبسی میم ۱۰ بوند، لائیکوار سڑکفیا ۳ بوند، لائیکوار ٹرینی ٹوپن ۱۰ بوند، یفنی زون ۵ گرین، ایکوا کلوروفارم ایک اونس۔
ایسی ایک خوراک دن میں تین بار بعد از غذا دیں۔ وقفہ کی حالت میں بے حد مفید ہے۔
اکسیر شقیقہ: اسطوخوودس ۳ ماشہ، تخم دھنیا ۳ ماشہ،مرچ سیاہ ۷ دانہ۔
تمام دواؤں کو پانی إیں گھوٹ کر صاف کر کے بغیر نمک یا مصری کے سورج نکلنے یا دورہ کے وقت سے پہلے ایک خوراک استعمال کرائیں۔
یہ نسخہ درد شقیقہ و عصابہ کے لیے تریاق الاثر ہے۔ چند دن کے استعمال سے اس مرض سے نجات مل جاتی ہے۔
طلا شقیقہ: جمالگوٹہ ایک عدد پانی میں گھیس کی جانب درد کی مخالف کنپٹی پر روپیہ کے برابر طلا کریں۔ اس سے سوزش ہو کر آبلہ پیدا ہو جائے گا۔ آبلہ چھید کر پانی نکال دیں۔ مکھن لگاتے رہیں۔ زخم تندرست ہو جائے گا۔
یہ طلا شقیقہ کے دورے کو روکنے اور درد کو تسکین دینے کے لیے نہایت مجرب ہے۔
اس مرض کے علاج میں قبض کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اگر قبض ہو تو رات کو بلیوپل ۵ گرین کھلا کر صبح کو ۴ ڈرام مگنیشیا سلفاس ایک چھٹانک پانی میں حل کر کے پلا دیں۔ قبض رفع ہو جائے گی۔
یا اطریفل زمانی بقدر ۶ ماشہ گرم دودھ سے کھلائیں۔
درد شقیقہ کے علاج میں انجکشن کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ اگر بہت شدت کا درد ہو اور آنکھ کے ڈیلوں پر دباؤ ہو، جیسے کہ باہر آ رہے ہیں تو اس وقت معمولی مسکنات سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں مارنین سلفاس ۴/۱ گرین، اٹوپین ۱۰۰/۱ گرین کا ٹیکہ بہت جلد جملہ علامات درد کو رفع کر دیتا ہے۔
اکسیر درد شقیقہ: وٹامن بی ۱۲ جس کا تجارتی نام سیٹامین ہے۔ مقدار ۲۵۰ مائیکروگرام ہر روز عضلاتی انجکشن کریں۔
درد شقیقہ و عصابہ کے لیے بے حد مفید و مجرب ہے۔
درد شقیقہ کا ٹیکہ: گائی نرجن GYNERGIN (منڈوز) اس کا اصلی نام ارگوٹائین ٹارٹریٹ ہے۔ درد شقیقہ کے علاج میں بالخاصہ مفید و مجرب ہے۔
اس کے ۲/۱ ملی میٹر اور ایک ملی لیٹر کے ایمپیول ہوتے ہیں۔
شقیقہ کے حملہ کی پہلی علامت ظاہر ہوتے ہی ۲/۱ ملی میٹر گائی نرجن کا زیر جلد یا اندرون جلد ٹیکہ کر دینا چاہیے۔ اگر ضرورت پڑے تو دوسرا انجکشن کریں، ورنہ ایک ہی انجکشن سے درد شقیقہ، فتور بصارت کو دور کر دیتا ہے۔ اس سے ۹۰ فی صد مریضوں کو فاقہ ہو جاتا ہے۔ ہر قسم کے درد شقیقہ مثلاً نقص بصارت، ایام ماہواری، سُوء مزاج خون امراض اعشا، یعنی بطن کے لیے بے حد مفید ہے۔
نزلہ و زکام سے ہونے والے درد کو کوئی اثر نہیں کرتا۔
بیلر گال (ساختہ سنڈوز)
مقدار خوراک ایک ٹکیہ تا دو ٹکیہ دن میں تین خوراک۔
درد شقیقہ کے لیے بے نظیر پیٹینٹ دوا ہے۔ اس کے انجکشن بھی ہوتے ہیں۔ اس کا عضلی یا جلدی ٹیکہ ایک ایمیسیول کا کیا جاتا ہے۔
انگریزی پلستر: ایمپلاسٹر کنتھریڈس
یہ ایک انگریزی پلستر ہے۔ جو تیلنی مکھی کا تیار کیا جاتا ہے۔ انگریزی دوائی فروشوں سے مل جاتا ہے۔
گول کاغذی کاٹ کر اُس کے اوپر پلستر لگا کر کنپٹیوں پر لگا دیں۔ چار پہر کے بعد چھالا پیدا ہو جائے گا۔ اگر جلدی چھالا اٹھانا مطلوب ہو تو روئی گرم سے ٹکور کریں چھالے کو چھید کر پانی خارج کر دیں۔
درد شقیقہ کا فوری علاج ہے۔ اوپر گھی وغیرہ لگاتے رہیں۔
(نوٹ): ایک اور انگریزی دوا ایپی سپاسٹکس بھی آبلہ پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
اکسیر شقیقہ: کریلے کا پانی درد کی مخالف جانب ناک میں ٹپکانا فوری اثر دکھاتا ہے، اور درد بند ہو جاتا ہے۔
ہدایات:
شقیقہ کے مریض کے لیے ہر قسم کی ثقیل، نفاخ، گرم اور محرک اغذیہ شراب، کباب، شوربا، مٹھائی سے پرہیز لازمی ہے، غذا زرد ہضم استعمال کرنی چاہیے۔
(نوٹ):
کبھی دماغ کے پانچویں پٹھے کے ماؤف ہو جانے کی وجہ سے کبھی ایک ابرُو اور کبھی نصف چہرہ میں شدید نوبتی درد کا دورہ ہوتا ہے، اُسے درد عصابہ کہتے ہیں۔
مندرجہ بالا نسخہ جات ان کے لیے مفید ہیں۔