سر میں پانی بھر جانا Hyderocephalus (ہائیڈرو کیفے لس)
تعریف: اس مرض میں دماغی پردوں کے اندر آب خون جمع ہو جاتا ہے۔
وجوہات: دماغ کے دریدوں پر کسی رسولی وغیرہ کے دباؤ پڑنے سے یا دماغ کے جوف کی سوزش ہونے یا دماغ کے سیلان خون سے یہ مرض ہوتا ہے۔ اور یہ اس کے داخلی اسباب ہیں۔ عام طور پر جنین میں یا چار پانچ ماہ کے بچوں میں یہ مرض ہوتا ہے۔ شرابی، خنازیری، آتشکی والدین کی اولاد اس مرض میں اکثر مبتلا ہوتی ہے۔
نیز صدمہ دماغ، دانتوں کا نکلنا، پیٹ کے کیڑے، چیچک، خسرہ وغیرہ کسی جلدی مرض کا اچانک غائب ہو جانا، کان کی سوزش کا دماغ تک پھیل جانا وغیرہ اس کے خارجی اسباب ہیں۔
تشخیص: حالت جنین میں جب یہ مرض ہوتا ہے تو وضع حمل میں نہایت مشکل پیش آتی ہے۔ اگر پیدائش کے بعد ہو تو مریں کا سر بڑا ہو جاتا ہے۔ اور بلا سہارے ٹھہر نہیں سکتا۔ سر کی ہڈیوں کے دراز کھل جاتے ہیں۔ تالو ابھر جاتا ہے۔ پیشانی چوڑی اور ٹھوڑی تنگ ہو جاتی ہے۔ سر درد، چکر آنا، بے خوابی، دماغی قوالے کا ناقص رھ جانا وغیرہ علامات ہیں۔ کبھی آنکھیں کُھلی، پتلیاں بے حس، بھینگا پن، دست قے، تشنج کی بھی شکایت ہوتی ہے۔ غلبہ مرض میں غنودگی بڑھ جاتی ہے اور آخر بے ہوشی یا تشنج کی حالت میں مریض مر جاتا ہے۔
علاج: اکثر یہ مرض لا علاج ہے۔ اگرچہ عمل جراحی سے سر سے پانی نکال لیا جاتا ہے۔ لیکن یہ عمل کرنا نہایت خطرناک ہے اور مریض کا بچنا نہایت مشکل ہے۔ اگر خارجی اسباب سے دماغ میں رطوبت جمع ہو گئی ہو تو پھر علاج معالجہ سے مرض میں تخفیف اور آرام ہو جاتا ہے۔
نسخہ: ریڈ آئیوڈائیڈ آف مرکری ۵ گرین، رونیزی لین ایک اونس ملا کر مرہم تیار کر کے اس کی سر پر مالش کریں اور خوردنی طور پر مرکبات فولاد دکاڈلیورآئیل وغیرہ دیں۔