حذر Anesthesia انس تھیزیا
تعریف: اس مرض میں مقام ماؤف کی حِس بالکل زائل اور ناقص ہو جاتی ہے۔
وجوہات: یہ بیماری عموماً جس لامسہ کی خرابی سے ظہور میں آتی ہے۔ اور فی الحقیقت یہ بعض عصبی بیماریوں کی ایک علامت ہوتی ہے۔ اور کبھی مخدرات کونین وغیرہ کے زیادہ استعمال کرنے سے بھی حِس زائل ہو جاتی ہے۔
تشخیص: ابتدا میں عضلاتی ریشوں میں گدگدی ہوتی ہے اور اُس مقام پر سردی یا گرمی کا احساس ہوتا ہے۔ حِس ناقص ہو جاتی ہے۔ اور کبھی حِس بالکل زائل ہو جاتی ہے۔ اگر اُس مقام کو کاٹ بھی دیا جائے۔ تو بالکل در معلوم نہیں ہوتا۔
علاج: مرض کے اصل سبب کو معلوم کر کے رفع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور مقام ماؤف میں حِس پیدا کرنے کی تدابیر خواہ ادویات یا مالش کے ذریعہ کرنا ہی کامتاب علاج ہے۔
دوائے مالش: لینی منٹ ٹرپن ٹائن کی مالش کریں۔
لینی منٹ ایمونیا بھی اس کے لیے بے حد مفید ہے۔ اور خوردونی طور پر مقوی و محرک ادویات استعمال کریں۔ مثلاً مرکبات فولاد، کچلہ، سنکھیا مناسب مقدار میں کھلائیں۔
نسخہ: لائیکوار آرسنک ۵ منم، ایکوا ایک اونس، ایسی ایک ایک خوراک دن میں دو بار بعد از غذا دیں۔ حذر کے لیے مفید ہے۔
(نوٹ): چونکہ یہ مرض کبھی فالج کے پہلے اور کبھی فالج کے ہمراہ لاحق ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے علاج میں فالج کی تمام ادویات مفید ثابت ہوتی ہیں۔
عضو ماؤف کی ریاضیت، مالش اور ورزن کرنا اور اس کو ہلاتے جلاتے رہنا حذر کے لیے فائدہ مند علاج ہے۔
نسخہ: فرفیوں ۱ تولہ، روغن کنجد ۵ تولہ باہم ملا لیں۔ مقام ماؤف پر مالش کریں، حذر اور فالج کے لیے نہایت مفید ہے۔
حب کچلہ: کچلہ مدبر ۱ تولہ، مرچ سیاہ ۶ ماشہ، ادرک کے پانی میں کھرل کر کے چنے کے برابر گولیاں تیار کر لیں۔
مقدار خوراک ۱ تا ۲ گولی دن میں دو بار بعد از غذا، فالج، لقوہ، رعشہ اور حذر کا کامیاب علاج ہے۔
حذر یا سن بھری ایک عصبی مرض ہے۔ اعصاب حسیّہ کے مبدا پر دباؤ پڑنے سے یہ اعصاب اپنا فعل صیحح طور پر سر انجام نہیں دے سکتے، اس لیے اس دباؤ کا رفع کرنا ہی اس کا کامیاب اور شافی علاج ہے۔ جو ادویات کے علاوہ آپریشن سے بھی رفع کیا جا سکتا ہے