سلونی نوفل کو دیکھ کر کانپ گئ جو اندھیرے میں جھومتی پری کو دیکھ رہا تھا ۔
نوفل بھی شورشرابے کی آوازیں سنکر اوپر آیا تھاا سے نیند نہیں آ رہی تھی۔لیکن چھت کے کونے میں اندھیرے میں کسی کو جھومتے ہوۓ دیکھ کر رک کر اسے دیکھنا لگا۔
کون ہے یہ اندھیرے میں ؟؟نوفل نے سوچا اور دیکھنے کیلۓ جیسے ہی آگے بڑھا تبھی سنبل نے میز کے قریب رکھے ہوۓ پرانے پردے دیکھ لیے اور بڑی پرتی سے اٹھا کر اپنے اوپر ڈال کر نوفل کی طرف دھوڑ لگادی ۔
نوفل کسی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر گبھرا گیا
ہی ہی ہی ہی ہی کرتے ہوۓ سنبل اسکے جانب بڑھی تو نوفل غیر ارادی طور پر الٹے پیر بھاگا۔۔
پری یہ شور سنکر مڑی تو چیخی مگر سنبل کے پردہ ہٹاتے ہی سنبل نے اسے لیکر واپس نیچھے اترنے
لگی۔
وہ جلدی میں نیچھے اترے اور سرونٹ کوارٹر میں داخل ہوتے ہی اپنے کمرے کی جانب بڑھے۔
اوہ میرے خدا پری کی بچی اگر میری آنکھ نہ کھلتی تو آج شامت آنی تھی دونوں کی۔۔سنبل نے ہانپتے ہوۓ کہا۔
کیسی آفت سنبل اور یہ تم دونوں کہاں گئ تھی اس وقت؟؟؟تارہ آپا کو اپنے سامنے دیکھکر دونوں سہم گئ۔
وہ آپا میں نے ہی سنبل سے کہا تھا کہ حویلی کی۔۔۔۔پری آگے بولنے ہی والی تھی کہ تارہ آپا نے اسے پکڑتے ہوۓ پوچھا
کیاں حویلی میں کیوں تم وہاں نہیں جا سکتی کچھ دنوں تک جب تک میں نہ کہوں سمجھی ۔۔
یہ کہہ کر تارہ آپا چلی گئ۔جبکہ پری حیران تھی مگر سنبل وجہ جانتی تھی اس لیے اسے پری کیلۓ دکھ ہو رہا تھاا۔۔
صبح ہوتے ہی پری اور سنبل ہمیشہ کی طرح کھیتوں سے واپس آرہی تھی تو انھیں نوفل اپنے دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوۓ نظر آیا سنبل نے نوفل کو دیکھتے ہی پری کو وہاں سے جلدی چلنے کا کہتی ہے مگر پری بار بار نوفل کی جانب دیکھ کر چل رہی تھی مگر نوفل نے ایک دفعہ بھی اسکی جانب نہیں دیکھا
میم آج آنے والی تھی نہ نوفل کب تک آۓ گی؟
آجاۓ گی لبنہ میڈم ۔
نوفل یہ کہہ کر گاڑی کی آواز پر کھیتوں سے باہر نکلا اور حویلی کی طرف چل پڑا دوستوں کے ساتھ۔
ہیلو everyone!!!!کہا کی سیر کر رہے تھے؟؟؟؟
اوہ میم لبنہ آپ wellcome !!!
شکریہ نوفل اور سناؤ گھر والوں سے مل لیے اور ریکارڈنگ کہاں تک پہنچی؟؟
ہممم گھر والے سب ٹھیک ہے اینڈ
ریکارڈنگ تو آپ کے آنے کے بعد ہی کرنی تھی ۔۔ویسے وہ سنگر ملی آپکو؟؟
no یار میری ایک دوست پچھلے مہینے اسی طرف ٹور پر آۓ تھے تو اسے وہ لڑکی ملی تھی وہ ہمیشہ نقاب میں رہتی تھی مگر گاتی واقعی میں کمال ہے اسنے اپنا مایک ہوشیای سے بچوں کے ذریعے اسے دیکر ریکارڈنگ کی ہے
u dont beleive she is an allrounder
کتنی زبانیں آتی ہوگی ایسے پتہ نہیں ۔اچھا چلو جلدی کرو ہمارے پاس صرف ایک ہفتہ ہے جلدی سب ارینج کرو اور ریکارڈنگ اسٹارٹ کرو۔
جی میم پہلے آپ اندر تو آۓ اور میری فیملی سے ملے۔
ہممم چلو۔
نوفل لبنہ کو لیکر اندر جاتا ہے ہال میں انٹر ہوتے ہی سامنے دیوار پر بڑی سی تصویروں میں سے ایک کی طرف لبنہ اشارہ کرکے ہوچھتی ہے
نوفل یہ جینٹل مین کون ہے؟؟؟
اوہ یہ میرے لولی چاچوں ہے یہاں نہیں ہوتے انکی واءف کی موت کے بعد باہر ہی بزنس کرتے ہے۔
اوہ گریٹ پرسنالٹی!!
لبنہ ایک نظر دیکھ کر آگے چل پڑتی ہے۔۔
پری جب سے نوفل کو دیکھ کر آئ ہوئ تھی تب سے بار بار کچھ سوچنے لگتی اور گنگناتی ۔۔سنبل پری کی ساری حرکتيں نوٹ کر رہی تھی مگر کچھ کہہ نہیں رہی تھی۔
تبھی یمنا وہاں آجاتی ہے اور تینوں ہلکی پلکی باتیں کرنے لگتی ہے کیونکہ یمنا اب نوفل کے معاملے میں مطمءن تھی اور سارا دن اکیلے بور ہو جاتی تھی تو انکے ساتھ آکر ٹاءم پاس کر لیتی ۔
یار یہاں صبح کے وقت بڑی پیاری گانے کی آواز آتی ہے اکثر جب میری آنکھ جلدی کھلتی ہے تو سنتی ہوں جبکہ خالہ تو اس آواز کی دیوانی ہے روزانہ بالکونی میں ہی صبح کی چاۓ پیتی ہے تاکہ وہ آواز سن سکے گاؤں کی خاموش ماحول کی وجہ سے سن لیتے ہے ورنہ اگر شہر ہوتا تو کوئ چیختا بھی تو آواز نہ آتی۔شہر سے یاد آیا نوفل اور اسکی میوزک ٹیم سے ملی تم دونوں ؟؟ یمنا نے باتوں کے دوران پوچھا
میوزک ٹیم کیاں مطلب؟؟سنبل نے حیرانی سے پوچھا جبکہ پری کے تاثرات بھی سنبل جیسے ہی تھے۔
ارے تم لوگوں کو نہیں پتہ نوفل کا سوشل میڈیا کے مختلف ساءٹ پہ اپنا مشہور میوزک گروپ ہے اسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں وہ اور اسکی ٹیم کچھ دنوں میں لندن کے ایک بڑے میوزک شو میں پرفارم کرنے والی ہے اسی لۓ وہ یہاں سب کے ساتھ آیا ہے کیونکہ وہ ہم سب سے ملکر جانا چاہتا تھا اسکے بعد یہ سب یہی سے نکلے گے سیدھا لندن کیلئے اور آگے کی باقی پڑھائی بھی نوفل وہی جاری رکھے گا۔۔۔یمنا نے ذرا اترا کر کہا۔
اوہ!پری کی ہلکی سی آواز
آئ جو صرف اسی نے ہی سنی۔
اچھا میں چلتی ہوں امی کی مس کال آرہی ہے۔
یمنا چلی جاتی ہے تو سنبل پری کا اترا ہوا چہرہ دیکھ لیتی ہے
اللہ ایسے کیسے کہوں کہ اسکا خواب صرف خواب ہی رہے گا
نوفل اسکا نہیں ہوسکتا۔تبھی اسے کچھ یاد آتا ہے
پری یاد ہے تو نے نوفل کیلۓ ایک گانا سنایا تھا مجھے کہ جب نوفل تمھارا ہوجائے گا تو وہ وہی گانا گآتا نظر آۓ گا چلو نہ سناؤ نہ مجھے بہت پسند ہے پلیز پلیز ۔۔۔
پری مسکرانے لگتی ہے۔۔
ہاں وہ وہی گاتا نظر آۓ گا،،،،
تو ہی تو جنت میری
تو ہی میرا جنون
تو ہی تو منت میری
تو ہی روح کا سکون
تو ہی انکھیوں کی ٹھنڈک
تو ہی دل کی ہے دستک
اور کچھ نہ جانوں میں
بس اتنا ہی جانوں
تو میرے دل میں رہتا ہے
یارا میں کیاں کروں
رب کے آگے سر جھکتا ہے
یارا میں کیاں کروں
کیسی ہے یہ دوری
کیسی مجبوری
میں نے نظروں سے
تجھے چھوں لیا
کبھی تیری خوشبو
کبھی تیری باتیں
بن مانگے یہ جہاں پالیا
تو ہی دل کی ہے رونق
تو ہی میری ہے دولت
اور کچھ نہ مانوں میں ۔
بس اتنا ہی مانوں
تو میرے دل میں رہتا ہے
یارا میں کیاں کروں
رب کے آگے سر جھکتا ہے
یارا میں کیاں کروں
رب نے بنا دی جوڑییییییی
گاتے گاتے پری رونے لگتی ہے اور سنبل کے گلے لگ جاتی ہے سنبل کی آنکھیں بھی نم ہوتی ہے تارہ آپا بھی کمرہ میں ہوتی ہے وہ بھی پری کی مستقبل کا سوچ کر رو پڑتی ہے۔جبکہ کوئ دروازے کی آڑ میں کب سے پری کے گانا شروع کرتے ہی موبءیل پہ ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا تھاا ور اب وہاں سے واپس جا رہا تھاا۔۔
!!!!!!!!!!!!!!!!!!::::::::::::!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
آھل کے چہرے پہ کسی کا ہاتھ چھو کر گزرتا ہے تو اسکی آنکھیں کھل جاتی ہے اور وہ خود کو اینجل کے کمرے میں دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے اور فوراً اٹھکر اپنے کمرے میں آجاتا ہے
اوہ میں وہی پہ سو گیا مگر کیسے اچھا ہوا وہ سوئ ہوئ تھی میں نے اسے یہ چہرہ دیکر غلطی تو نہیں کردی اففف آدھی رات ہے ابھی مجھے سو جانا چاہیۓ اوکے جان میں سو رہا ہوں اور میں صرف تمھارا ہوں i love u۔۔۔
آھل سارہ کی تصویر سے باتیں کرکے لاءیٹ آف کرکے سونے لگتا ہے۔
good morning angel !!!
جولی اینجل کے کمرے میں آکر
اس سے کہتی ہے جو کب سے جولی کا ہی انتظار کر رہی تھی۔
چلو اینجل جلدی ناشتہ کرو اور ریڈی ہو جاؤ آج ہم باہر جاءیں گے گھومے گے شاپنگ کرے گے چلو جلدی کرو اور ہاتھ کیسا ہے تمھارا اب۔؟؟
تم نے کب دیکھا؟؟
ابھی!!آھل سر نے جانے سے پہلے بتایا اور اب جلدی کرو ہمیں واپسی پر ہاسپٹل بھی جانا ہے ۔
ہاسپٹل کیوں ؟؟؟؟پری نے گبھرا کر پوچھا
او ہو ایسے ہی بس کچھ ٹیسٹ کرنے ہے اور روٹین چیک اپ چلو جلدی کرو یار۔۔جولی اب اسکا کمفرٹر کھینچتی ہے اور وہ مسکراتے ہوۓ اٹھ جاتی ہے۔۔
جولی اینجل کو کئ جگہوں پر گھماتی ہے اور شاپنگ کرتے ہوۓ اینجل کو کچھ سمجھ نہیں آتا تو جولی اسے اپنی پسند سے کچھ ایشیئن اور وسٹرن ڈریسس سلکٹ کرواتی ہے اینجل ڈھنگ کے کپڑے دیکھ کر کچھ نہیں کہتی تبھی آھل کی کال آتی ہے
جی سر ہاں سیکنڈ فلور پر۔۔
اینجل میں نے تمھیں بتایا نہیں یہ مال آھل سر کا ہے انکا بزنس کافی پھیلا ہوا ہے مگر وہ اکیلے ہے کاش انکو کوئ سچا چاہنے والا مل جاۓ وہ یہاں کسی میٹنگ میں آۓ ہوۓ ہیں تو اب ہم انکے ساتھ ہی ہاسپٹل جاۓ گیں وہ دیکھو سر آگۓ۔
good evening sir!!
good evening julie ۔
اور شاپنگ ہوگئ تو چلے ۔۔
جی سر جو جو آپ نے کہا سب لے لیا بس پارٹی ڈریس نہیں لیا ٠٠٠
اوہ میں مدد کر دوں؟؟
شیور سر!
آھل مختلف ڈریسس دیکنھے لگتا ہے تبھی اسکی نظر لال اور وائٹ کلر کی سلیو لسا میکسی پر پڑتی ہے تو وہ جولی کو بلا کر کچھ کہتا ہے۔
جولی ہاں میں سر ہلاتی ہوئ اینجل کو لیکر چینجنگ روم کے پاس لاکر وہی میکسی ٹرائ کرنے کا کہتی ہے۔
مگر جولی اسکی آستین ؟؟؟
اوہ ڈیئر نیٹ کا یہ گاؤن کیو ہے ساتھ یہ پہن کر پھر میکسی پہنو اور گاؤن فل سلیو ہے اوکے جلدی کرو۔
اینجل چینج کرنے جاتی ہے
تھوڑی دیر بعد اینجل باہر آتی ہے تو جولی کا منہ اسے دیکھکر کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے
او ماۓ اینجل تم تو سچ میں اینجل لگ رہی ہو چلو آھل سر کو دکھاتے ہیں ۔
جولی یہ کہہ کر اسکا ہاتھ پکڑ کر آھل کی جانب جانے لگتی ہے۔
آھل ایک بڑے سے آئینہ کے سامنا کھڑا ہوتا ہے تبھی اسے آئینہ میں جولی اور اینجل نظر آتے ہیں۔
اینجل کا عکس آئینے میں دیکھکر آھل کی آنکھیں حیرت سے اسی کو تکنے لگتی ہے مگر وہ پلٹ کر دیکھتا نہیں ہے۔۔
سر اینجل مطلب ڈریس اوسم ہے نہ۔جولی پوچھتی ہے۔
جبکہ آھل بغیر مڑے کہتا ہے۔
ہاں پیک کوراکر جلدی پارکنگ میں آؤ۔
آھل بڑے بڑے قدم آٹھا کر وہاں سے چلے جاتا ہے جبکہ جولی کو سوچ کر اینجل کی طرف دیکھکر مسکراتے ہوۓ کہتی ہے
رب کرے تجھ کو بھی پیار ہو جاۓ۔
کیاں کہا تم نے جولی۔
اوہ کچھ نہیں چلو جلدی چینج کرو ۔۔اور وہ دونوں واپس جاتی ہے
جبکہ آھل گاڑی میں بیٹھا اپنے آپ سے ہمکلام ہے۔۔
کیاں ہو رہا ہے مجھے یہ صرف اسلۓ ہیھکہ وہ سارہ کی طرح ہے مگر اسے دیکھکر سارہ کی یاد نہیں آتی مطلب مجھے نہیں نہیں وہ صرف میرے اکسپریمنٹ کیلۓ کامیاب کیس کے سواء کچھ نہیں ہے میرے لۓ مگر بار اب اسکا چہرہ ہی کیوں سارہ کا کیوں نہیں ۔۔
کیونکہ آپکو اینجل سے پیار ہو گیا ہے۔
آھل یہ سنکر حیرت اور گھبراہٹ کے ملے جلے تاثرات لیکر پیچھےمڑتا ہے
نوفل کی پوری ٹیم جو اسکے دوست اور انچارج میڈم لبنہ کے ساتھ ملکر ریکارڈنگ کیلۓ سیٹنگ کر کے ریکارڈنگ مکمل کر چکے تھے جس میں ہر گانے میں نوفل کی آواز کے ساتھ ایک اور آواز کو ایڈٹ کیا گیا تھا ۔۔
واؤ نوفل یہ البم تو اوسم ہوگا بس ایک سیڈ سونگ ہوتا نہ اسی آواز کے ساتھ تو بس ۔۔
لبنہ کھانے کے دوران بہت خوش ہو کر کہہ رہی تھی جبکہ فہد اور شاہ زمان کے علاوه ٹیبل پہ سب موجود تھے اور نوفل کیلۓ خوش تھے تبھی ثناه کی نظر یمنا پر پڑی جوپلیٹ میں چمچ چلاۓ جا رہی تھی جیسے کسی گہری سوچ میں ہو۔
یمنا کیا ہوا کیاسوچ رہی ہو ؟
یمنا چونکی مگر وہ کچھ کہتی اس کے کہنے سے پہلے ہی ثناه نے خود ہی جواب دیا
فکر مت کرو نوفل کے جانے سے پہلے اسکی منگنی کروا دیگے ہم۔
یہ کہہ کر ثناه مسکرانے لگی جبکہ یمنا وہاں سے چلی گئ
مام پلیز مجھے ٹینشن نہ دیں میں نے اس بارے میں ابھی تک نہیں سوچا۔۔
نوفل چڑتا ہوا کہنے لگا۔۔
ہاں آنٹی اگر ہو سکے تو اس لیڈی سنگر کو ڈھونڈھ لے کیونکہ نوفل تو اسکا دیوانہ ہو چکا ہے ہر وقت اسی کی باتیں جیسے اسے دیکھاہو جانتا ہو کیوں نوفل ڈھونڈھے جاکے اسے؟؟؟؟
لبنہ یہ کہہ کر ہنسنے لگتی ہے جبکہ ثناه کی آنکھیں حیرت سے پھیل جاتی ہے اور وہ نوفل کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہے اور زیبا بھی۔
نہیں میم ایسی بات نہیں ہے بس ایک بار اسے دیکھنا چاہتا ہوں واقعی اسکی آواز میں جادو ہے سحر ہے
i wish to see her !!!
نوفل یہ کہتے ہوۓ دیوانہ لگ رہا تھا۔۔
تبھی ثناه زیبا کا پریشان چہرہ دیکھکر کہتی ہے
اچھا ہمیں کب سنا رہے ہو اپنی ریکارڈنگ ؟؟؟
آج رات کو گیسٹ ہاؤس کے باہر سیٹ اپ کرکے ۔۔اچھا مام میں اب چلتا ہوں مجھے پاسپورٹ آفس سے کال آئ تھی ۔۔
تبھی وہاں فہد بھی آجاتا ہے
رکو برخددار چلے جانا پہلے یہ لو اپنے احد چاچوں سے بات کرلو وہ بھی اگلے ہفتہ لندن میں ہی ہوگے اور یہ لو کال مل گئ جلدی بات کرلو پھر سے کال کٹ نہ جاۓ یہاں نیٹ ورک کا مسئلہ لگا رہتا ہے ۔۔
نوفل فون لیکر جلدی سے ھیلو بولتا ہے
ھیلو جینٹلمین کیسے ہو ؟
یہ کہتے ہی فون کٹ جاتا ہے
اوہ ابو فون تو کٹ گیا ۔۔
نوفل نے فون فہد کی جانب بڑھاتے ہوۓ کہا تو فہد نے اسکے ہاتھ سے فون لیکر ایک بار اور کاملائ مگر کال لگی نہیں تو فہد کے فون پہ وائس میسج آیا جسے فوراً ہی اسنے ریسیو کیاں کیونکہ وہ احد کا ہی تھا
فہد سے تو میری بات ہوچکی ہے پھر بھی بابا کو میرا سلام کہنا اور نوفل میری جان کم سون آئ ایم ویٹنگ فار یو ڈیئر اینڈ تھینکس کہ تم پری کو اپنا رہے ہواور فہد میرا آنا نکاح میں ممکن نہیں ہوگا اسلۓ ایڈوانس میں سبکوبہت مبارک ہو
میسج ختم ہوتے ہی نوفل ثناه اور زیبا پر جیسے قیامت ٹوٹ پڑتی ہے جبکہ فہد نوفل کی طرف خوش ہو کر دیکھکر باہر چلے جاتے ہے اور لبنہ بھی نوفل کو مسکرا کر کانگرس کہتی چلی جاتی ہے۔
زیبا وہاں سے جانے لگتی ہے تو ثناه بھی اسکے پیچھے جاتی ہے کیونکہ اسے پتہ تھا کہ اب زیبا رونا شروع کرنے والی ہے
جبکہ نوفل کچھ سوچ کر غصہ سے باہر کی جانب بڑھتا ہے۔۔
رات کے وقت پری اور سنبل سونے کیلئے بستر بچھانے لگتی ہے تو تارہ آپا انھیں آکر بتاتی ہے کہ سنبل کی ماں کی طبیعت ذرا خراب ہے تو اسکے ابو کل شام تک سنبل کو لینے آئیں گے تارہ آپا تو سو جاتی ہے مگر اب پری اور سنبل کی نیند اڑ چکی تھی
سنبل تم جلدی آنا !!پری بس رونے کو تھی۔
سنبل ابھی جواب دینے والی ہی تھی کہ میوزک کے ساتھ آنے والی آواز پر سنبل اور پری دونوں چونک کر ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگتی ہے
لیلی نهارى تعال
ما حبيبي البى
ما حبىبى حب منى
یہ سننا تھا کہ دونوں نے باہر کی جانب دوڑ لگا دی
یار پری کہیں سبکو پتہ تو نہیں چل گیا
ایسے مت کہو مجھے ڈر لگ رہا ہے!!!
پری ڈرتے ہوۓ کہتی ہے جب دونوں گانے کا تعاقب کرتی تو پری کی آواز کے ساتھ کسی اور آواز کو بھی سنتی ہے تو پری سنبل کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے
سنبل یہ تو نوفل کی آواز ہے !!
تجھے کیسے پتہ پری؟؟؟؟
میں نے سنا ہے بہت بار اسے::
وہ باتیں کرتی کرتی گیسٹ روم کے قریب پہنچ کر ایک کونے میں کھڑی ہوکر وہاں سبکو دیکھنے لگتی ہے جہاں سب لوگ نوفل کی میوزک ٹیم سمیت بڑے سے اسپیکر پر چلنے والے اسکے گانوں کا مزہ لے رہے تھے۔
اب لگن لگی کی کریے
نہ جی سکیے تے نہ مریے۔
یمنا کی نظر ان پر پڑتی ہے تو وہ مسکراتی ہے اور انکو آنے کا اشارہ کرتی ہے تبھی ثناه کی بھی نظر ان پر پڑتی ہے جو کہ نوفل کے گانوں میں دوسری آواز سنکر پہلے سے ہی خود کو کنٹرول کیے ہوۓ تھی مگر پری کو دیکھتی ہی یمنا کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے اور بڑی حقارت سے پری کی طرف دیکھتی ہے اور سنبل کو اسے لیجانے کا اشارہ کرتی ہے تو سنبل پری کو وہاں سے لے جاتی ہے
یمنا انھیں جاتا دیکھکر ثناه کی طرف دیکھتی ہے تو ثناه اسے ہی دیکھ رہی ہوتی ہے تو وہ گبھرا جاتی ہے پھر فوراً مسکرا کر کہتی ہے
یہ لڑکی جو بھی ہے مگر اسکی آواز تو بس دل میں اتر رہی ہے کاش بیچاری کو پتہ ہوتا کہ وہ اب مشہور ہونے والی ہے۔
جبکہ ثناه اب یمنا کو حیرانی سے دیکھتی ہے اور وہاں سے اٹھ کر چلی جاتی ہے
بیچاری نہیں منحوس کہو پری تمھارا میں کیا کروں
ثناه اپنے دل میں آگ لیے پری کو سوچ سوچ کر اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے کیونکہ اسے سب پتہ تھا کہ پری کے گانے کے بارے میں مگر کسی کو کبھی بتایا نہیں ۔۔
اگلی صبح۔۔۔
اری سنبل !!!! تارہ آپا سنبل کو آواز دیتی ہے جو اپنا ضروری سامان پیک کر رہی ہوتی ہے
بس آئ نانی :
جی نانی !!
ہوگیا تمھارا کپڑے باندھ کر تمھارے ابو شام تک آجاۓ گے تمھیں لینے۔۔۔
ہاں نانی بس ہوگیا بس دوپٹہ طے کر رہی تھی پری کے ساتھ ملکر۔۔
اچھا اچھا جلدی کرو جاؤ۔۔۔
سنبل اندر آتی ہے تو پری کا لٹکا ہوا چہرہ دیکھکر خود بھی دکھی ہوتی ہے۔۔
سنبل جلدی آجانا ٹھیک ہے۔۔
ہاں بس دعا کر امئ کی طبیعت زیادہ خراب نہ ہو بس جیسے ہی امئ ٹھیک ہوگی ویسے ہی میں آجاؤں گی تیرے پاس ارے جلدی چھت پہ جاکر میرے باقی کے کپڑے لے آ اگر میں گئ تو نانی پھر شروع ہو جاۓ گی کہ میں دیر کر رہی ہوں۔۔
پری اثبات میں سر ہلا کر چھت کی جانب چلتی ہے
ابھی وہ چھت کی سیڑهیاں چڑھ ہی رہی تھی کہ اسے کسی نے آواز دی
اے لڑکی آئ مین ھیلو پری
یہ نوفل تھا جیسے پری دیکھکر شرماتے ہوۓ دوبارہ مڑی
سنو اچھا ہوا تم اکیلی مل گئ ورنہ جب بھی دیکھو وہ چھپکلی تم سے چپکی رہتی ہے وہی سنبل
پری مسکرانے لگتی ہے مگر مڑتی نہیں ہے نوفل اسکے ذرا قریب آکر کہنا شروع کرتا ہے جبکہ پری اسکی جانب پیٹھ کیے ہی کھڑی ہوتی ہے
دیکھوں مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے میں گھما پھرا کر بات نہیں کرتا سیدھی بات کہتا ہو تو سنو گھر والے ہماری شادی کی بات کر رہے ہیں مگر میں تم سے شادی نہیں کرنا چاہتا دیکھو پلیز برا مت ماننا تمھیں اچھا لڑکا مل جاۓ گا بابا ہے نہ تمھارے تایا وہ دیکھنا اچھے گھر میں تمھارا رشتہ کروادیگیں مگر مجھ سے نہیں ہوگا مام تو ڈرا رہی تھی کہ تم مجھے بد دعا دوگی مگر میں نے کہا اسنے کبھی دعا نہیں کی ہوگی تو بد دعا بھی نہیں دیگی
دیکھو اگر تم میرا احد چاچوں جیسا اور اپنا چاچی جیسا حال یقیناً نہیں چاہتی ہوگی ہے نا تو پلیز پلیز میرے لیے اتنا کردو کہ تم سب سے کہو کہ تمھیں مجھ سے شادی نہیں کرنی ۔پلیز میں نے تم سے کبھی کچھ نہیں مانگا رائیٹ!! آج پہلی اور آخری بار مانگ رہا ہوں بس اتنا کردو میرے لیے میں خود منع کرلیتا مگر احد چاچوں کا دل مجھ سے بدظن نہ ہوجائے بس اسی لیے ڈر لگتا ہے باقی سب کا مسئلہ نہیں ہے۔تم کرلونگی نا میری لیے اتنا ہے نا کیاں ہوا جواب تو دو۔۔
نوفل تو اپنی دل کی باتیں کہہ گیا مگر پری کے پھول سے دل پہ اب چھالے پڑ چکے تھے۔
پری خاموش کیو ہو جواب تو دو جلدی۔۔
جبکہ پری تو گویا اب تباہ ہو چکی تھی۔
کیاں کہے عشق میں ہم تیرے بےزباں ہوگۓ
کہ تم سے جدا ہوکے ہم تباہ ہوگئے
اچھا پری میرے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ رکھ کر وعدہ کرو کہ تم اس شادی کیلۓ منع کردوگی پلیز ۔۔۔۔۔۔۔۔
نوفل یہ کہہ کر اپنا ہاتھ پری کی جانب بڑھاتا ہے جبکہ پری ابھی تک اسی طرح کھڑی تھی اور اپنے آنسوؤں کو روکے ہوۓ تھی۔مگر نوفل کے ہاتھ بڑھاتے ہی کانپتے ہوۓ اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ پر رکھتے ساتھ ہی وہ وہاں سے بھاگتے ہوۓ چلی گئ
اسکے جاتے ہی نوفل بھی مسکراتے ہوۓ چلا گیا بنا یہ جانے کہ اسکی باتیں پری کے ساتھ کسی اور کا دل بھی چھیر چکی تھی اور وہ تھے شاہ زمان کیونکہ جہاں نوفل پری سے بات کر رہا تھا وہی شاہ زمان کے کمرے کی کھڑکی تھی اور انکے ساتھ ثناه نے بھی ساری باتیں سن لی تھی جو شاہ زمان کو دوائی دیکر دروازہ پر پہنچ کر نوفل کے پری کو بلانے کی آواز پر رک گئ تھی ۔۔۔
پری جو اپنے آنسوؤں ظبط کیے ہوۓ تھی اب وہ بہنا شروع ہوگئے تھے ۔وہ بھاگتے ہوۓ سنبل کے پاس آتے ہی اس سے لپٹ کر رو پڑی تھی
سنبل جلدی آنا خدا کیلئے ۔۔۔
کیاں ہوا پری ؟؟؟سنبل اسے اسطرح دیکھکر پریشان ہوگئ
پری سنبل سے الگ ہوتے ہی پچھلے گیٹ سے کھیتوں کی طرف دیوانہ وار بھاگنے لگی سنبل بھی اسکے پیچھے اسے آوازیں دیتے ہوۓ دوڑ پڑی
یمنا جو حویلی کے چھت سے یہ سارا ماجرہ دیکھ رہی تھی انکو جاتا دیکھکر وہ بھی انکے پیچھے گئ۔
پری یار رک جاؤ بارش ہونے والی ہے رکو تو کہاں جا رہی ہو؟؟؟؟
سنبل اسکے پیچھے جاتے ہوۓ اسے روکنے کی کوشش کر رہی تھی مگر پری کو تو جیسے آواز ہی نہیں آرہی تھی تبھی پری کسی چیز سے لڑکھڑا کر گر پڑتی ہے تو سنبل اسے سنبھالتے ہوۓ اٹھاتی ہے
پری کیا ہوا بتاؤ تو سہی نا؟؟
سنبل تم جانے سے پہلے گاناسنانے کو نہیں کہونگی؟؟؟؟پری روتے ہوۓ سنبل کے گلے لگتی ہے اور سنبل کی آنکھیں بھی بھیگ جاتی ہے
سناؤ پری سناؤ میں سننا چاہتی ہوں
دی نہیں دعا بھلے
نہ دی کبھی بد دعا
نہ خفا ہوۓ نہ ہم
ہوۓ کبھی بے وفا
تم مگر کیو خفا ہوگئے
بے وفا ہوگئے
کہ تم سے جدا ہوکے ہم
تباہ ہوگئےتباہ ہوگۓ
نوفل جو دوستوں کے ساتھ کھیتوں کی سیر کو نکلا تھا یہ آواز سنتے ہی اسکا تعاقب کرنے لگتا ہے اور تیز بارش شروع ہو جاتی ہے
سجدہ میں ہم نے مانگا تھا
عمر بھی ہماری لگ جاۓ تم کو
خود سے ہی توبہ کرتے تھے
نظرنہ ہماری لگ جاۓ تم کو
ہم مگر ناگوارہ تمھیں کسطرح ہوگئے
کہ تم سے جداہوکے ہم
تباہ ہوگئے تباہ ہوگئے
نوفل آواز کے تعاقب میں ایک تالاب کے پاس پہنچتا ہے اور تب تک وہ آواز آنا بند ہوجاتی ہے
کاش تم مجھے مل سکو تو تمھیں بتاؤ کہ بنا تمھیں دیکھے
صرف تمھاری آواز سنکر میں تمھارا دیوانہ ہوچکا ہوں
i think i m really fall in love with u
جبکہ یہاں پری اور سنبل دونوں ہی رو رہے تھے
پری چلو گھر بارش اب تیز ہوتی جا رہی ہے۔
سنبل اسے خود سے الگ کرکے اسکا ہاتھ تھامے واپس مڑتی ہے اور یمنا جو انکا پیچھا کرتی ہوئ آئ تھی وہ وہی موجود تھی انکے مڑنے سے پہلے ہی کھیتوں میں چھپ جاتی ہے۔۔انکے جاتے ہی وہ بھی دوسرے راستے سے محل کے جانب بوجھل قدموں سے چلنے لگتی ہے