صادق باجوہ(امریکہ)
وارفتگی و جوشِ جنوں کا بھی پاس تھا
اہلِ وفا کا دل تو محبت شناس تھا
بے چینیاں سمٹ کے نگاہوں میں آگئیں
منظر کسی کی آنکھ کا کتنا اداس تھا
دشت و جبل زمان و مکاں خاک چھان لی
دل ڈ ھونڈتا پھرا وہ کہیں آس پاس تھا
اے کاش وقتِ مرگ شہادت ہو ساتھ ساتھ
اس رُو سیہ کا وِرد تو حمد و سپاس تھا
یادیں لِپٹ کے رہ گئیں تارِ نفس کے ساتھ
بچھڑا وہ خو ش خصال جو مردم شناس تھا
آو ارگا نِ د شتِ و فا کا ر ہا بھرم
خو گرِ جفا تو قیا فہ شنا س تھا
صاؔدق بپھر تی موج بھنور سے لپٹ گئی
شاید اسے سکو نِ کنا را نہ را س تھا