تُو ہر دَم شاد رہے
تیری آنکھوں کا
کاجل آباد رہے
رنگین بہاروں سے
رب نے بنایا تجھے
چاند اور ستاروں سے
تِر ا گجرا نِت مہکے
باغِ محبت میں
تو پھولے،پھلے، مہکے
راحت پہنچاتے ہیں
موسموں جیسے دُکھ
آتے ہیں، جاتے ہیں
دل غم کو کھاتا ہے
غم دل کو کھائے
تُو ہم کو کھاتا ہے
آ آ کے ستاتی ہے
یاد تری ساجن
دل کو تڑپاتی ہے