سہیل احمد صدیقی(کراچی)
مہ و نجوم سے بھی معتبر مد ینہ ہے
حضور (ﷺ) کیسے کہوں میرا گھر مدینہ ہے
نصیب ہو تو مروں جاکے میں بھی طیبہ میں
کہ مانتا ہوں شفاعت نگر مدینہ ہے
تجلیات کا صدقہ عطا ہو پھر آقا (ﷺ)
کہ جلوہ گاہِ عتیق و عمر (رضی اﷲعنہم) مدینہ ہے
’’ حضور اذنِ حضوری ملے تو عرض کروں‘‘٭
کہ آفتاب ہے مکہ ‘ قمر مدینہ ہے
سفر نصیب ہو یا رب‘ عطا ہو رخت سفر
نوید ہو کہ نوید ظفر مدینہ ہے
مِرے حضور (ﷺ) عطا ہو سہیلؔ یمنی کو
جو نور و نکہتِ گل کا ثمر مدینہ ہے
٭ شاعرؔ لکھنوی کا مصرع ہے
مصرع طرح: بہت عظیم بہت معتبر مدینہ ہے