فرحت نوازشیخ(رحیم یار خاں)
ماں کے دودھ کو پینے والے
چھوٹے بچوں کے چہروں سے
کتنی معصومی اور کتنا نور چھلکتا رہتا ہے
ایسے نور کی مجھ میں کوئی لہر نہیں ہے
ماں کے دودھ کا ذائقہ تک میں بھول گئی ہوں
سوہنے ربا!
میری ماں کو اتنا عرصہ زندہ رکھنا
میں اس کو بے حد خوش کر دوں
اتنا۔۔۔۔!
جس سے میرا جنت میں جانا بھی
غیر یقینی نہ رہ جائے
مجھے یقیں ہے
جنت کی نہروں میں ہر دَم بہنے والا دودھ
یقیناَ ماں کے دودھ ایسا ہی ہو گا!