خواجہ غلام قطب الدین
(گڑھی اختیار خاں) خان پور
اشکوں کو روشنائی جگر کو قلم کریں
’’اوراقِ دل پہ نعتِ پیمبر رقم کریں‘‘
ہے بے کسوں کی لاج شہہِ انبیاء کے ہاتھ
عقبیٰ کا کوئی خوف نہ دنیا کا غم کریں
سجدے میں ہے سرور نہ لذت رکوع میں
جب تک نہ آنکھ دردِ محمدؐ میں نم کریں
اس آستاں پہ میری جبیں سرفراز ہو
مجھ پہ اگر حضور نگاہِ کرم کریں
سب تاجدار تاجِ شہی کو اتار کر
پیشِ حضور اپنی جبینوں کو خم کریں
سینے میں اپنے قطب سجا کر نبیؐ کا عشق
آؤ کہ ہم بھی خانہء دل کو حرم کریں