پروفیسرمحمد امین(ملتان)
زمین پر پاؤں سر پر آسماں ہے
سکون دل کا حاصل سائباں ہے
تمہارے ہاتھ میں نفرت کی تلوار
ہمارا چہرہ ہی الفت نشاں ہے
کرے گا کون پہلا وار دیکھیں
تمہاری دوستی کا امتحاں ہے
ہوئی ہر سمت سے یلغار پیہم
ہے خوش بختی کہ محفوظ آشیاں ہے
عداوت کا بھی ہوتا ہے سلیقہ
مکافاتِ عمل کا یہ جہاں ہے