کیا حال ہوامیرا
بن تیرے جیون
جنجال ہوا میرا
٭
ہنسنا ہے رونا ہے
کھوکر کچھ پایا
کچھ پا کر کھونا ہے
٭
مہندی ترے ہاتھوں میں
دلہن لگتی ہو
تم چاندنی راتوں میں
٭
عاشق میں اچھا ہوں
تو لیلی جیسی
میں مجنوں جیسا ہوں
٭
چلتی ہے ہوا ہر سو
دور تلک شاکر
پھیلے گی تری خوشبو
٭
پہلے سے یہی ڈر تھا
جب اس نے چھوڑا
بائیس دسمبر تھا
اک سال کی یاری تھی
قصہ ختم ہوا
جب بازی ہاری تھی
٭
دل ایک کھلونا ہے
ٹوٹ گیا شاکر
اب رونا دھونا ہے
٭
مت پوچھ ہوا کیا ہے
دل ہی ٹوٹ گیا
یاروں نے دیا کیا ہے
٭
تم بن کیاجینا ہے
زہر جدائی کا
ہر پل مجھے پینا ہے
٭
یوں توڑ نہ دل ماہیا
جانے سے پہلے
اک بار تو مل ماہیا
٭
ملتان کی باتیں ہیں
رنگ بھری شاکر
لاہور کی راتیں ہیں
*
کھیتوں میں ملو ماہیا
ساتھ مرے آؤ
کچھ دور چلو ماہیا
٭
دن رات یہی غم ہے
تیری محبت میں
یہ عمربہت کم ہے
٭
اچھا ہے سفر ماہیا
ساتھ ہی رہ میرے
دنیاسے نہ ڈرماہیا
٭
کیوں چھوڑ دیا تونے
تیز ہواؤں کا
رُخ موڑ دیا تونے
٭
دن کاٹ رہا ہوں میں
کالی راتوں میں
غم چاٹ رہا ہوں میں
٭
چلنا ہے تو چل ماہیا
موسم اچھا ہے
چل گھر سے نکل ماہیا