میرے دل میں تُو تھی
ہر جانب میرے
نرگس کی خوشبو تھی
یہ بھول نہ جانا تم
جب بھی آؤ تو
دل ساتھ ہی لانا تم
دل نرم کروآخر
مرہم بن جاؤ
زخمی دل کی خاطر
شب تاب نہیں آیا
نیند تو آئی تھی
پر خواب نہیں آیا
اس دور کی کیا باتیں
ہر طبقے میں ہیں
ادنیٰ اعلیٰ ذاتیں