بدلا وہ تمدن ہے
نہ چوپالیں،نہ
سکھیوں کا ترنجن ہے
آئی۔ٹی کا زمانہ ہے
آج بجا ہے سب
کل تک جو فسانہ تھا
تب وقت یہ بیتے گا
گیم ہے آئی ٹی کی
جو سیکھے گا ، جیتے گا
یہ جو کمپیوٹر ہے
جادو نگری ہے
ہم سب کا فیوچر ہے
گوروں نے کالوں نے
کام آسان کئے
انٹرنیٹ والوں نے
پھر تم کو ابھرنا ہے
پڑھ ٹیکنالوجی
کچھ جگ میں جو کرنا ہے