طاہر مجید(جرمنی)
اس کو میرے قتل کے
جب احکام ملے تھے
اس نے مجھ کو
رحم بھری نظروں سے دیکھا
دبی ہوئی آواز میں
وہ بس اتنا بولا
’’اگر میں تجھ کو قتل نہیں کرتا ہوں
میرے جیسا اور کوئی
یہ کام کرے گا
لیکن پھرمیرا انجام وہی ہوگا
جو تیرا ہے‘‘
میں نے اس سے اتنا کہا تھا
میں نے اپنا کام کیا ہے
تم بھی اپنا کام کرو!