سیما عابدی(امریکہ)
من و تو
اس کمرے میں اندھیرا ہے
شمع نہ ہو روشن جب تک
آنکھ کا تل بھی اندھا ہے
بچھڑے لمحے
ان وجدانی لمحوں کا
ادراک اگر ہوجاتا مجھے
تو چوم کے تیری آنکھوں کو
میں بھی جوگن بن جاتی
تیرے رنگ میں رنگ جاتی
دنیا
دنیا کتنی چھوٹی ہے!
تم تک آ کر
میرے لئے
ختم ہو جاتی ہے!