www.kitaabghar.com اردو کی ایک بالکل نئی لیکن بہت اہم ویب سائٹ ہے۔اس پر اردو کی کتابیں مکمل طور پر آن لائن کی جا رہی ہیں۔ کئی اہم ادباء کی کتب یہاں دستیاب ہیں اور مزید ادباء کی کتب بھی آن لائن کی جا رہی ہیں۔اس طرح سے یہ اردو کتابوں کی سب سے پہلی آن لائن لائبریری بن چکی ہے۔اس کے کرتا دھرتا کاشف الہدیٰ اور حسن علی ہیں۔ جبکہ حیدر قریشی کا تعاون بھی اس سائٹ کوحاصل ہے۔وہ تمام شاعراور ادیب جو اپنی کتب اس ویب سائٹ پر دینا چاہیں براہِ راست ان تین ای میل ایڈریسز میں سے کسی ایک پر یا سب پر رابطہ کرکے انٹرنیٹ کی دنیا میں شامل ہو سکتے ہیں۔
کاشف الہدیٰ(امریکہ): webustaad@urdustan.net
حسن علی(لاہور): webeditor@urdustan.net
حیدر قریشی(جرمنی): HQG7860000@aol.com
www.urdupoint.com اردو پوائنٹ اردو کی جنرل ویب سائٹ ہے،اس کا زیادہ تر انداز صحافیانہ ہے لیکن اس میں جو شعری اور دوسرا ادبی حصہ ہے،اس کا ایک بڑا حصہ ادبی اعتبار کا حامل ہے۔جہاں تک اردو پوائنٹ کے صحافتی پہلو کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ویب سائٹ پاکستان کی انٹرنیٹ صحافت میں اپنی منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔ لاہور کے علی چوہدری اس ویب سائٹ کے کرتا دھرتا ہیں۔
http://sherosukhan.tripod.com/ کینیڈا میں مقیم سردار علی کی یہ ویب سائٹ اپنی پیش کش کے عتبار سے بڑی جاذبِ نظر ہے۔کینیڈا کی مقامی ادبی رپورٹس سے لے کر اردو رائٹرز ایٹ یاہو گرپس کی سرگرمیوں تک کو اپنی سائٹ پر سردار علی بہت عمدگی سے پیش کرتے ہیں۔ادبی تحریروں کے انتخاب میں انہوں نے اپنے معیار کو بتدریج بہتر بنایا ہے ۔اچھی تحریروں کو پیش کرنے میں وہ اتنا اچھا انداز اختیارکرتے ہیں کہ جن کی تحریریں وہاں سجائی جاتی ہیں،وہ بھی اپنی تحریروں کی پیش کش کے انداز کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
http://urdu_adab.tripod.comکینیڈا سے فیصل فارانی نے ایک ویب سائٹ اردو ادب کے نام سے قائم کی ہے۔اس کے لئے انہوں نے کسی خاص معیار یا طریق کار کا تعین نہیں کیا۔بس بیٹھ کر سوچا کہ اردو ادب کا ایک معیاری حصہ ویب سائٹ پر پیش کیا جائے۔اور پھر جو کچھ اپنے طور پر جمع کر پائے اسے سائٹ پر پیش کر دیا۔اس لحاظ سے یہ خالصتاَ ادبی ویب سائٹ ہے۔جتنا میٹر اس سائٹ پر پیش کیا گیا ہے بلا شبہ ادب کے ایک معیار پر پورا اترتا ہے ۔
www.urdunet.com دہلی میں اصغر انصاری کی یہ ویب سائٹ اردو کی ایک بڑی جنرل ویب سائٹ ہے۔اس پر سیاست اور صحافت کا رنگ غالب ہے۔اس کا سیکشن ادبی دنیا اپنی جگہ اردو کی ایک ادبی دنیا بسائے ہوئے ہے۔ادبی دنیا میں شاعری کی کئی اصناف کو کھپایا گیا ہے۔نثر میں افسانوں کے ساتھ ناول،ڈرامہ اور دوسری اصناف کے لئے بھی جگہ بنائی گئی ہے۔ ادیبوں کی ڈائریکٹری بھی زیرِ تکمیل ہے۔ابھی تک اس میں دو سو کے قریب شاعروں اور ادیبوں کے کوائف فراہم کئے جا چکے ہیں۔ ان دنوں ادبی دنیا کے ہوم پیج کا سیٹ اپ تبدیل کرنے کی وجہ سے ’Re-uploading ‘ ہو رہی ہے ۔
http://www.urdupages.comیہ اس لحاظ سے ادبی ویب سائٹ تو نہیں ہے کہ اسے ادبی ویب سائٹس کے ذکر میں شامل کیا جائے لیکن جیسے اردو لغت کی ویب سائٹ کو اس حصہ میں شمار کیا جا چکا ہے اسی طرح اس سائٹ کو بھی شمار کیا جانا چاہئے۔یہ خالص ٹیکنیکل نوعیت کی ویب سائٹ ہے جہاں شرکت کرنے والوں کو اردو پروگرام کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔اردو پروگرام کو فروغ دینے والی کوئی بھی ویب سائٹ ایک رنگ میں ادبی خدمت ہی انجام دے رہی ہے۔انگلینڈ میں قائم عرفان نواز کی یہ ویب سائٹ اردو پروگرام سیکھنے والوں کے لئے ایک رہنما کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔اردو پروگرام سے منسلک اردو شاعر اور ادیب کسی ٹیکنیکل مسئلہ کی صورت میں اس ویب سائٹ اردو پیجز سے رجوع کر سکتے ہیں۔
http://groups.yahoo.com/group/urdu_writers/ یاہو گروپس میں خالصتاَ اردوکا یہ پہلا گروپ قائم کیا گیا ہے۔اس کے اونر کاشف الہدیٰ اور ماڈریٹر حیدر قریشی ہیں۔اس پر دنیا بھرسے اردوشعرا اور ادیب حضرات اپنی اہم تخلیقات اور ادبی سرگرمیوں کی خبریں اور رپورٹس بھیجتے ہیں۔ اس سائٹ سے ریلیز کئے جانے والے میٹر سے اس وقت تین اہم ویب سائٹس اردو دوست، اردوستان اور شعرو ادب براہِ راست استفادہ کر رہی ہیں۔یہاں ان پیج فائل سے اور گف فائل سے اردو میں خبریں اور رپورٹس جاری کی جاتی ہیں۔اس سائبر ادبی حلقہ کی رکنیت کے حصول کے لئے اس ایڈریس پر ایک سادہ ای میل بھیج کر رکنیت حاصل کی جا سکتی ہے۔
urdu_writers-subscribe@yahoogroups.com اگر کسی دوست کو رکنیت حاصل کرنے میں دقت پیش آئے تو مجھے ای میل کر دیں ۔میں خود ان کی میل رکنیت کے لئے آگے بھیج دوں گا۔اور رکنیت مل جانے کے بعد آپ بھی اپنے علاقہ کی ادبی رپورٹس ساری دنیا کے سامنے پیش کر سکیں گے۔ (جاری ہے)