سنجئے گوڑ بولے
(پونہ)
خوابوں کو چراتے ہو
نیند میں تم آکر
نیندوں سے جگاتے ہو
چھوڑا بھی نہیں جاتا
کیسا ترنم ہے
گایا بھی نہیں جاتا
خوش رکّھے خدا تجھ کو
ٹوٹے ہوئے دل سے
دیتا ہوں دعا تجھ کو
دل میں تیری تصویریں
خواب ہے تو ایسا
جس کی نہیں تعبیریں
کیا رنگ دِکھاتی ہے
مار جدائی کی
عاشق کو رلاتی ہے