پروفیسرنذر خلیق(خانپور)
جہاں میں کھڑا ہو ں
وہاں ہر طرف نفرتوں ذلتوں کے
سیہ ماتمی سے
تھرکتے ہوئے سائے ہی دیکھتا ہوں
کسی ماتمی دھن کی لے پر
تھرکتے ہوئے سائے اپنا مقدر بنے ہیں
خدایا!
کہیں سے کوئی روشنی کہ جو
گہرے اندھیروں سے ہم کو چھڑا دے
ہمارے مسائل کا حل بھی بتا دے
خدایا ہمیں سیدھا رستہ دکھا دے!